علی وقار

محفلین
ایک لڑی میں شکیب بھائی نے اردو زبان میں رائج انگریزی کے لفظ فلرٹ کا متبادل پوچھا تو خوب بحث مباحثہ جاری رہا۔ میرے ذہن میں خیال آیا کہ متبادلات کی تلاش جاری رہنی چاہیے کہ یہ ایک عمدہ اور دلچسپ ذہنی مشق ہے۔ اس حوالے سے الگ سے ایک لڑی کا اجراءبھی شاید کوئی برا خیال نہیں ہے۔ میرے ذہن میں کسی لفظ کے متعلق اشکال پیدا ہوا تو پوچھ لوں گا۔ آپ کے لیےبھی دعوت عام ہے۔
 
علی وقار

محفلین
انگریزی کا ایک لفظ withdrawalہے جو کہ زیادہ تر رقم نکلوانے کے معنوں میں مستعمل ہے۔

مجھے اردو میں کوئی بہتر لفظ نہیں ملا۔
 
میرے ذہن میں خیال آیا کہ متبادلات کی تلاش جاری رہنی چاہیے
وقار بھائی متبادلات کی تلاش کی یہ مہم بہت دلچسپ اور سُود مندرہیگی۔۔۔۔۔۔آپ کے خیال یعنی آئیڈیے کی داد دوں گا۔۔۔میرے خیال میں حق سے دست کش ہوجانے یا کسی مطالبے سے دست بردار ہوجانے کے لیے بھی ۔۔۔۔۔۔۔وڈرال ۔۔۔۔۔استعمال کیا جاتا ہے۔۔اتفاق سے یہی دونوں فارسی آمیز اُردُو الفاظ وڈرال کا اُردُو متبادل ہونے کے قریب قریب ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر بیچ میں کیش بھی آگیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہرحال صلائے عام ہے۔۔۔۔۔۔دیکھیں کیا جواب آتے ہیں ۔۔۔
 
شکریہ شکیل بھائی! بس کیش کا ہی تو مسئلہ ہے دنیا میں ۔۔۔ :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میرے خیال میں کسی بھی زبان کے کسی لفظ کا کسی دوسری زبان کا کوئی ایک لفظ مکمل طور اظہار نہیں کر سکتا۔ مختلف مواقع کے لیے مختلف الفاظ کیے جا سکتے ہیں۔
آپ بطور تجربہ اردو کا کوئی لفظ لے کر دیکھیں کہ کیا انگریزی کا کوئی ایک لفظ اس کا مکمل ابلاغ کر پا رہا ہے؟

اس لیے تمام ممکنہ متبادلات کی کھوج کرنی چاہیے۔
 
ایک جگہ مجھے ودڈرال کا ترجمہ ملا، رقم نکلوائی، ایک جگہ واپسی رقم، مگر بات بنی نہیں۔
ویسے ابھی اہلِ محفل اِس طرف متوجہ نہیں ہوئے لیکن جب توجہ کریں گے تو یقیناً ایک سے بڑھ کر ایک متبادل سے یہ لڑی گل و گلزار ہوجائیگی۔وقار بھائی ، جیسے انگریزی کے وڈرال ( میں ۔۔۔۔۔د۔۔۔۔۔سے جمپ کرکے و کو ڈ سے ملا کر وڈرال ہی کہوں گا) میں دراز کو کھینچ کر کھولنے اور پھر اِس سے کچھ لینے کا تصور سرسرا رہا ہے ایسے ہی اُردو متبادل میں گیرکو شامل کر کے پیسہ نکلوانے کا مطلب اخذ کیا جاسکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یعنی لاحقہ گیر ہو اور کوئی لفظ اِس سے جوڑ دیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فی الحال جو ایک مشہور لفظ ذہن میں آیا وہ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پیدا گیر۔۔۔۔۔۔۔اس تلازمے کا بھی فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے یعنی پیسہ گیری۔۔۔۔
 
اردو کا کوئی لفظ لے کر دیکھیں کہ کیا انگریزی کا کوئی ایک لفظ اس کا مکمل ابلاغ کر پا رہا ہے؟
میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں مگر کبھی کبھی ایسا ہوا بھی ہے کہ سوچیں گے تو کسی اور زبان کے بہترین متبادل اُردُو میں موجود پائیں گے۔۔۔۔۔۔مولوی وحید الدین سلیم پانی پتی نے اِس ضمن میں خاصاکام کیا تھا مگر اُن کے بعد یہ ریل آگے نہ بڑھی اور جو بڑھی تو سوائے اہلِ علم و ادب کے عامتہ الناس نے اِس میں دلچسپی نہ لی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گو سلیم صاحب اصطلاحات سازی پر کام کررہے تھے مگر یہ دونوں چیزیں یعنی آپ کی لڑی اور اُن کی تحقیق آپس میں خاصا لگا کھاتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
علی وقار

محفلین
ویسے ابھی اہلِ محفل اِس طرف متوجہ نہیں ہوئے لیکن جب توجہ کریں گے تو یقیناً ایک سے بڑھ کر ایک متبادل سے یہ لڑی گل و گلزار ہوجائیگی۔وقار بھائی ، جیسے انگریزی کے وڈرال ( میں ۔۔۔۔۔د۔۔۔۔۔سے جمپ کرکے و کو ڈ سے ملا کر وڈرال ہی کہوں گا) میں دراز کو کھینچ کر کھولنے اور پھر اِس سے کچھ لینے کا تصور سرسرا رہا ہے ایسے ہی اُردو متبادل میں گیرکو شامل کر کے پیسہ نکلوانے کا مطلب اخذ کیا جاسکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یعنی لاحقہ گیر ہو اور کوئی لفظ اِس سے جوڑ دیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فی الحال جو ایک مشہور لفظ ذہن میں آیا وہ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پیدا گیر۔۔۔۔۔۔۔اس تلازمے کا بھی فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے یعنی پیسہ گیری۔۔۔۔
تحقیق کا دروازہ کھلا ہے۔ ایک اور جگہ پر یعنی فرہنگ اصطلاحات مالیات میں مجھے ایک اصطلاح ملی ہے، باز درخودست۔ شاید یہ رائج نہ ہو پائی ہو گی۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
ایک لڑی میں شکیب بھائی نے اردو زبان میں رائج انگریزی کے لفظ فلرٹ کا متبادل پوچھا تو خوب بحث مباحثہ جاری رہا۔ میرے ذہن میں خیال آیا کہ متبادلات کی تلاش جاری رہنی چاہیے کہ یہ ایک عمدہ اور دلچسپ ذہنی مشق ہے۔ اس حوالے سے الگ سے ایک لڑی کا اجراءبھی شاید کوئی برا خیال نہیں ہے۔ میرے ذہن میں کسی لفظ کے متعلق اشکال پیدا ہوا تو پوچھ لوں گا۔ آپ کے لیےبھی دعوت عام ہے۔
اس لڑی میں کہیں سے فلرٹ کا لفظ لے آئیں، پھر محفلین کی دلچسپی دیکھیے گا!!:p
 
علی وقار

محفلین
ایک اور لفظ ہے
quoted
اس کو اردو میں کیا کہیں گے؟ جیسا کہ
quoted price
کا اردو میں متبادل لفظ یا اصطلاح کیا ہے؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایک اور لفظ ہے
quoted
اس کو اردو میں کیا کہیں گے؟ جیسا کہ
quoted price
کا اردو میں متبادل لفظ یا اصطلاح کیا ہے؟
صابرہ امین اس لڑی میں جب بھی آئیں کم سے کم علی بھائی کے ایک لفظ کا اردو ترجمہ ضرور بتا کر جایا کریں۔ آخر کار آپ دونوں زبانوں پر عبور رکھتی ہیں۔ 🙂
 
علی وقار

محفلین

صابرہ امین

لائبریرین
صابرہ امین اس لڑی میں جب بھی آئیں کم سے کم علی بھائی کے ایک لفظ کا اردو ترجمہ ضرور بتا کر جایا کریں۔ آخر کار آپ دونوں زبانوں پر عبور رکھتی ہیں۔ 🙂
دونوں زبانوں میں شد بد کہہ لیجیے بھئی۔ جہاں تک ترجمے کی بات ہے تو یہ بھی ایک فن ہے ۔ ہم نے تو جب بھی ترجمہ کیا گوگل ٹرانسلیٹ سے کیا! :p اور لطیفوں کا لطف فری میں اٹھا یا۔۔ :p
ہم نے تو روزمرہ انگریزی(Everyday English) اور بات چیت( Conversation) بطور ایک ESL استاد کے پڑھائے ہیں۔ ہر ہر تعلیمی میدان کی ایک مخصوص زبان ہوتی ہے اور اس کی مخصوص لغت بھی ہوتی ہے۔ امین کی قانون کی لغت تو ہم نے بھی دیکھی ہے اور بڑی حیرانی ہوتی تھی کہ آسان انگریزی کی اصطلاحات کے کیسے کیسے عجیب معانی اردو میں رائج ہیں۔ وائرس کا مطلب ایک ڈاکٹر کے لیے الگ اور پروگرامر کے لیے مختلف ہے۔ تو بینکنگ یا کھاتہ داری کی لغت کو سامنے رکھ کر یہ سب دیکھا جا سکتا ہے۔ ویسے ہر چیز کا بلا وجہ ترجمہ خاص طور پر تکنیکی مضامین کے لیے فضول ہے۔ سائنس اور دوسرے تکنیکی مضامین انگریزی میں ہی پڑھنا چاہییں۔ بعد میں اعلی تعلیم بھی آسان ہوتی ہے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
میں بھی یہی سوچ رہا تھا تاہم اُن کی شوخیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ :)
اللہ یہ شوخیاں قائم رکھے! آمین ۔ ۔ ۔مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں۔۔:D
ایسا لگتا ہے کہ یہ لڑی ہمارے بھروسے بنا لی ہے! بھئی کچھ لڑی کا نام ایسا رکھیں کہ محفلین کے ذوق کے مطابق ہو۔ یعنی
فلرٹ کے بعد مزید متبادلات
فلرٹ اورتحقیق کی نئی راہیں
فلرٹ پر تجاویز دینے والے متوجہ ہوں۔ ۔ وغیرہ وغیرہ :D :D :D
 
ارشد رشید

محفلین
انگریزی کا ایک لفظ withdrawalہے جو کہ زیادہ تر رقم نکلوانے کے معنوں میں مستعمل ہے۔

مجھے اردو میں کوئی بہتر لفظ نہیں ملا۔
جناب لفظ withdrawal صرف رقم نکالنے کے لیے ہی تو نہیں استعمال ہوتا - یہ دست بردار ہونے کے لیئے بھی ہوتا ہے یہ اس کیفیت کے لیے بھی ہوتا ہے جب کوئ کسی نشے کی عادت کو چھوڑے تو جسم پر ایک کسلملندی اور پژمردگی طاری ہوجاتی ہے یعنی withdrawal syndrome-
باقی یہ بات درست ہے کہ کسی بھی زبان کا کسی بھی دوسری زبان میں ہر ہر لفظ کا بالکل ویسا ہی متبادل نہیں ہوتا - سیاق و سباق کے تحت ہی اس کا ترجہ کیا جاتا ہے -
اور پھر اس کے پیچھے کسی زبان کی پوری تہذیب ہوتی ہے - اس لیئے ہی تو ایک ہی کتاب کا کئئ لوگ ترجمہ کرتے ہیں اور سب میں فرق ہوتا ہے
 
درست فرمایا۔
بس ہمیں ان مختلف تراجم کی ہی تلاش ہے۔
 
Top