بالکل ہے۔ پروگرام انسٹال کرنے کے لیے پروگرام کا نام سنیپٹک ہے Synaptic اور یہ دوسرے مینیو میں سسٹم تلے ہوگا۔ رن باکس سے چلانا ہے تو آلٹ ایف ٹو سے رن باکس چلائیں اور اس میں gksudo synaptic لکھیں پاس ورڈ دیں اور چل جائے گا۔ gksudo کا مطلب ہے بطور ایڈمنسٹریٹر چلائیں۔ لینکس میں حقوق کا نظام ونڈوز کے مقابلے میں کافی سخت ہے۔
ٹرمینل میں مدد حاصل کرنے کے لیے متعلقہ کمانڈ لکھیں اور انٹر دبائیں۔ ٹرمینل کی آؤٹ پٹ ہی بتادے گی کہ مدد کیسے حاصل کی جائے۔ عمومًا اس کے لیے یہ فارمیٹ استعمال ہوتا ہے۔
sudo apt-get --help
اگر آپ sudo apt-get لکھ کر انٹر ماریں گے تو جوابًا تمام کمانڈز کی تفصیل آپ کو مہیا کی جائے گی۔ جس میں ہیلپ بھی شامل ہوگی۔
مزید یہ کہ لینکس کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو گوگل کریں۔ مثلًا آپ کا ہی مسئلہ کہ رئیل پلئیر کا فارمیٹ نہیں چل رہا۔ میں اسے ایسے گوگل کروں گا
cannot play rm in linux, installing realplayer in linux, playing windows formats, cannot play music وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔ نتائج میں آپ کے پاس متعلقہ روابط کا ڈھیر آجائے گا۔ انھیں سرچ کریں۔ اکثر ایسا ہوگا کسی اور بندے کو یہی مسئلہ پیش آیا، اس نے فلاں فورم سے پوچھا اور اسے حل بتا دیا گیا، آپ نے سرچ سے وہ ربط ڈھونڈا، دیکھا یہی تو میرا مسئلہ ہے اسی کو اپلائی کیا اور بیڑہ پار۔
وسلام