لینکس میں کیسے انسٹال کروں

میں نے اوبنٹو لینکس انسٹال کیا ہوا ہے اسمیں مجھے ریل پلائیر اور فونٹ فورج انسٹال کرنی ہے جوکہ میرے پاس لینکس کے ڈسکٹاپ پر موجود ہے اب میں اسکو انسٹال نہیں کرسکتا میں لینکس میں majeed نام کا یوزر استعمال کر رہا ہوں اور دونوں پروگرامز کا پیکج rpm ہے۔ مجھے امید ہے کہ دوست احباب ضرور مدد کرینگے
 
بھئی اوبنٹو میں rpm ناھین چلتا بلکہ deb چلتا ہے۔ ویسے آپ کمانڈ لائن سے apt-get کے ذریعہ بھی انسٹال کر سکتے ہیں۔
 

جہانزیب

محفلین
فونٹ‌ فورج تو اوبنٹو میں ویسے ہی موجود ہے، انسٹال کرنے کے لئے ذیل کی کمانڈ استعمال کریں‌۔
sudo apt-get install fontforge
 

جہانزیب

محفلین
سب سے پہلے رئیل پلیر کی سائٹ سے تازہ بن فائل ڈاؤن لوڈ کریں، مثلاً اگر ڈیکسٹاپ پر مخفوظ کی ہے ۔ اس کے بعد اپلیکیشن، ایکسسریز اور وہاں سے ٹرمینل کھولیں ۔ ڈرائکٹری کو ڈیسکٹاپ پر بدلنے کے لئے ذیل کی کمانڈ لکھیں ۔

cd ~/Desktop

اس کے بعد جو بن فائل اتاری ہے، اسے ذیل کی کمانڈ سے ایکزکیوٹ ایبل بنا لیں ۔

chmod a+x RealPlayer11GOLD.bin

ایسا کرنے کے بعد مندرجہ ذیل کمانڈ سے انسٹال کر لیں ۔

sudo ./RealPlayer11GOLD.bin

اور پھر سکرین پر آنے والی ہدایات کو پڑھتے جائیں ۔سوال یہ کہ اس کو انسٹال کس جگہ پر کریں گے؟ تو ایسے جتنے بھی سافٹ وئیر ہیں ان کو میں opt فولڈر میں رکھتا ہوں ۔ اس لئے جب وہ پوچھے کہ رئیل پلیر کس جگہ انسٹال کرنا ہے تو یوں
/opt/RealPlayer/
لکھ دیں ۔
 

جہانزیب

محفلین
اب جیسا آپ کے پاس rpm پیکیج ہے، ہم اسے deb میں بدل سکتے ہیں، ایسا کرنے کے لئے ایک پروگرام ہے، جو alien کہلاتا ہے، سب سے پہلے آپ اسے انسٹال کریں ۔
sudo apt-get install alien

جب انسٹال ہو جائے تو سب سے پہلے ورکنگ ڈرائکٹری کو ڈیسکٹاپ میں تبدیل کریں ۔


cd ~/Desktop

اب جو فائل آپ کے ڈیسکٹاپ پر rpm پیکج کی شکل میں موجود ہے اسے مندرجہ ذیل طریقے سے deb میں بدلیں ۔

alien filename.rpm

ایسا کرنے کے بعد بننے والی deb فائل پر ڈبل کلک کرنے سے اسے انسٹال کر سکتے ہیں، نہیں تو کمانڈ لائن سے

sudo dpkg -i filename.deb
 

دوست

محفلین
رئیل پلئیر کا سارا کام اوبنٹو کے ڈیفالٹ پلئر میں ہوجاتا ہے۔
sudo apt-get install ubuntu-restricted-extras سے متعلقہ تمام کوڈکس انسٹال ہوجائیں گے اور آپ ہر چیز چلا سکیں‌ گے۔
 
بہت شکریہ دوستوں میں یہ چیک کرکے بتا رزلٹ بتادیتا ہوں اور یہ بھی بتائے گا ساتھ میں کہ کیا یہ سب کمانڈز مجھے لینکس کے ٹرمینل میں دینے ہیں
 
بہت شکریہ دوستوں میرے دونوں کام ہوگئے
میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ جیسا کہ یہ سارا کام کمانڈ لائن کے ذریعے ہوگیا کیا اسکیلئے کوئی ایسا دوسرا طریقہ ہے کہ یہ سارا کام میں‌ گرافکل انٹر فیس میں کروں تیسرا سوال یہ کہ میں لینکس کے ٹرمینل میں مدد کیسے حاصل کرسکتا ہوں جیسا کہ ونڈوز کے کمانڈ لائن میں‌help لکھا جاتا ہے یا ? سوالیہ کا نشان دیا جاتا ہے جبکہ چھوتا سوال یہ کہ کوئی ایسا ویب سائٹ جسمیں لینکس میں‌آنے والے مسائل کو حل کرنے کا طریقہ کار بتایا گیا ہو ۔ شکریہ
 

دوست

محفلین
بالکل ہے۔ پروگرام انسٹال کرنے کے لیے پروگرام کا نام سنیپٹک ہے Synaptic اور یہ دوسرے مینیو میں سسٹم تلے ہوگا۔ رن باکس سے چلانا ہے تو آلٹ ایف ٹو سے رن باکس چلائیں اور اس میں gksudo synaptic لکھیں پاس ورڈ دیں اور چل جائے گا۔ gksudo کا مطلب ہے بطور ایڈمنسٹریٹر چلائیں۔ لینکس میں حقوق کا نظام ونڈوز کے مقابلے میں کافی سخت ہے۔
ٹرمینل میں مدد حاصل کرنے کے لیے متعلقہ کمانڈ لکھیں اور انٹر دبائیں۔ ٹرمینل کی آؤٹ پٹ ہی بتادے گی کہ مدد کیسے حاصل کی جائے۔ عمومًا اس کے لیے یہ فارمیٹ استعمال ہوتا ہے۔
sudo apt-get --help
اگر آپ sudo apt-get لکھ کر انٹر ماریں گے تو جوابًا تمام کمانڈز کی تفصیل آپ کو مہیا کی جائے گی۔ جس میں ہیلپ بھی شامل ہوگی۔
مزید یہ کہ لینکس کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو گوگل کریں۔ مثلًا آپ کا ہی مسئلہ کہ رئیل پلئیر کا فارمیٹ نہیں چل رہا۔ میں اسے ایسے گوگل کروں گا
cannot play rm in linux, installing realplayer in linux, playing windows formats, cannot play music وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔ نتائج میں آپ کے پاس متعلقہ روابط کا ڈھیر آجائے گا۔ انھیں سرچ کریں۔ اکثر ایسا ہوگا کسی اور بندے کو یہی مسئلہ پیش آیا، اس نے فلاں فورم سے پوچھا اور اسے حل بتا دیا گیا، آپ نے سرچ سے وہ ربط ڈھونڈا، دیکھا یہی تو میرا مسئلہ ہے اسی کو اپلائی کیا اور بیڑہ پار۔
وسلام
 

جہانزیب

محفلین
لینکس میں ٹرمینل میں مدد حاصل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ استعمال کر سکتے ہیں‌ ۔

man parogramme-name

جیسے رئیل پلیر کے لئے

man real لکھنے سے رئیل پلیر کے بارے میں تمام معلومات سامنے آ جائیں‌ گی ۔
 
Top