لینکس اور ان پیج

السلام علیکم
وہ ساتھی جو “لینکس“ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہیں، ان سے سوال ہے کہ لینکس پر “ان پیج“ استعمال ہوسکتا ہے یا نہیں؟
اگر کوئی جناب “یوبنٹو“ کے حوالے سے معلومات فراہم کردیں تو اور بھی بہتر!
شکریہ!
 

الف عین

لائبریرین
نہیں بھائی۔ ان پیج محض ونڈوز کے لیے ہے۔
ابنٹو پر یہاں لینکس کارنر میں ہی کئی موضوعات ہیں، ذرا براؤز کر لیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے لینکس کے استعمال کا زیادہ تجربہ نہیں ہے۔ لیکن لینکس میں ونڈوز کی اپلیکیشنز رن کرنے کے لیے WINE کے استعمال کا ذکر سنا تھا۔ اس کے ذریعے انپیج کے استعمال کا تجربہ کیا جا سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
کیا تھا یہ تجربہ لیکن ناکام رہا تھا۔کلین ٹچ لغت بھی چلانے کی کوشش کی تھی لیکن منفی نتیجہ نکلا۔
 
Top