لک اپس کی تیاری کا اطلاقیہ

شاکرالقادری

لائبریرین
ضرورت ہے ایک ایسے اطلاقیہ کی جو
ترسیمہ جات میں شامل حروف کی اشکال کے پوسٹ سکرپٹ ناموں کو شناخت کر کے ایم ایس وولٹ کے لیے لک اپ جنریٹ کر سکے

اس کی تفصیل کچھ یوں ہو گی

پہلے مرحلہ میں یہ اطلاقیہ
آپ سے اردو کیریکٹرز﴿حروف کی مختلف اشکال﴾ کے پوسٹ سکرپٹ ناموں کی تفصیل پوچھے
جب یہ نام اطلاقیہ کو فراہم کر دیے جائیں تو یہ انہیں محفوظ کر لے مثال کے طور پر
اطلاقیہ چلانے پر یہ لکھا ہوا آئے کہ
"حروف کی مختلف اشکال کے پوسٹ سکرپٹ ناموں کا اندراج کریں"
اس کے نیچے حروف کی اشکال فراہم کی جائیں اور ان کے آگے ان کے پوسٹ سکرپٹ ناموں کے اندراج کے لیے جگہ موجود ہو

الف مد ﴿آخری﴾=
الف ﴿آخری﴾=
ب ﴿ابتدائی﴾ =
ب﴿درمیانی﴾ =
ب ﴿آخری﴾ =

پ ﴿ابتدائی﴾ =
پ﴿درمیانی﴾ =
پ ﴿آخری﴾ =

ت ﴿ابتدائی﴾ =
ت﴿درمیانی﴾ =
ت ﴿آخری﴾ =

ٹ ﴿ابتدائی﴾ =
ٹ﴿درمیانی﴾ =
ٹ ﴿آخری﴾ =

ث ﴿ابتدائی﴾ =
ث﴿درمیانی﴾ =
ث ﴿آخری﴾ =


ج ﴿ابتدائی﴾ =
ج﴿درمیانی﴾ =
ج ﴿آخری﴾ =

چ ﴿ابتدائی﴾ =
چ﴿درمیانی﴾ =
چ ﴿آخری﴾ =

ح ﴿ابتدائی﴾ =
ح﴿درمیانی﴾ =
ح ﴿آخری﴾ =


د ﴿آخری﴾ =

وغیرہ علی ھذالقیاس
جب ان اشکال کے نام
فراہم کر دیے جائیں تو اوکے کا بٹن دبانے پر یہ اطلاقیہ ان پوسٹ سکرپٹ ناموں کو محفوظ کر لے آگے چل کر یہ اطلاقیہ انہی ناموں کی بنا پر لک اپ جنریٹ کرے گا۔
ان پوسٹ سکرپٹ ناموں کو حسب مرضی فراہم کر کے محفوظ کرانے کا مقصد یہ ہے کہ مختلف فونٹس میں ان اشکال کے نام مختلف ہوتے ہیں لہذا مناسب یہی ہے کہ جو نام فراہم کیے جائیں وہی محفوظ ہوں اور اطلاقیہ انہی کی بنیاد پر کام کرے

اس سے اگلے مرحلہ میں یہ اطلاقیہ
ترسیمہ جات پر مبنی ایم ایس ورڈ یا ورڈ پیڈ ﴿تیکسٹ﴾کی فائل طلب کرے

اور جب اسے یہ فائل فراہم کر دی جائے تویہ اس فائل میں ٹائپ شدہ اردو ترسمیہ جات کے حروف کو شناخت کر کے ان کے متبادل رومن کیریکٹر فونیٹک کی بورڈ میپنگ کے مطابق فراہم کرے
جیسے
نبیل = nbil
شاکر=xakr
نظامی=nVami
دوست=dwst

اگلے مرحلہ میں یہ ترسیمہ جات کے ان انگریزی ناموں میں حروف کی مختلف اشکال کو شناخت کرے
مثلا
نبیل = nbil میں ن ﴿n﴾ ابتدائی شکل کا ہے ۔۔۔ ب ﴿(b درمینی شکل ہے ۔۔ ی﴿i﴾کی بھی درمیانی شکل ہے جبلکہ ل l ) ﴾کی آخری شکل ہے
اس شناخت کے بعد وہ ان اشکال کے پوسٹ سکرپٹ نام ﴿ جو پہلے اطلاقیہ کو بتا کر محفوظ کرائیے جا چکے ہوں﴾ اسی ترتیب کے ساتھ مہیا کر دے جس ترتیب سے ترسمے کے نام میں یہ حروف موجود ہیں
مثلا اگر نبیل کے نام میں
ن ابتدائی کا پوسٹ سکرپٹ نامnoon_ini = ھے ﹺ
ب درمیانی کا پوسٹ سکرپٹ نام=ba_mid
ی ﴿درمیانی﴾ کا پوسٹ سکرپٹ نام=yu_mid
ل ﴿آخری﴾ کا پوسٹ سکرپٹ نام=lam_fin ہے
تو حاصل ہونے والے لک اپ کی ترتیب یوں ہونا چاہیے

Noon_ini ba_mid ya_mid lam_fin -> nbil

سب سے آخری مرحلہ میں یہ اطلاقیہ جنریٹ کیے جانے والے لک اپس کو ایک نئے نام کی فائل سے محفوظ کر لے مثلا کے طور پر اگر ہم نے اردو ترسیموں والی فائل جو اطلاقیہ کو مہیا کی تھی اس کا نام
Do Harfi
تھا تو اس فائل میں شامل ترسیموں کے لک اپس کو یہ اطلاقیہ
Do Harfi_lookups
کے نام سے محفوظ کر لے
 

arifkarim

معطل
درست فرمایا قادری بھائی، لیکن مندرجہ بالا طریقہ نسخ فانٹس جیسے نستعلیق نما یا نفیس نسخ کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ البتہ نستعلیق فانٹس کیلئے کیا یہ طریقہ کام کرے گا؟ کیونکہ نستعلیق میں ہر حرف کی تین سے زائد اشکال ہوتی ہیں۔
 

دوست

محفلین
نستعلیق فانٹ کے لیے یہ ایسے نہیں ہوگا۔ آپ تمام اشکال کے نام فراہم کریں۔ مزید وہ استثنائی صورتیں جہاں جہاں متعلقہ شکل استعمال ہوگی۔ اس کے بعد یہ لکھا جاسکتا ہے۔ نستعلیق کے پیچیدہ نظام نے لکھنا تھوڑا سا مشکل کردیا ہے لیکن کام انشاءاللہ ہوجائے گا آپ متعلقہ اشکال کی تفصیلات اکٹھی کریں۔
وسلام
 

شاکرالقادری

لائبریرین
برادرم شاکر عزیز اس سلسلہ میں نے نے آپ کو ذاتی پیغام ارسال کیا ہے جس میں تفصیل موجود ہے
کیا آپ اطلاقیہ تیار کر رہے ہیں؟
جبکہ میں ترسیموں کی تیاری کا کام کر رہا ہوں
اور تین سو ترسیمے تیار کر چکا ہوں
 

دوست

محفلین
قادری صاحب آپ کو دودن میں‌ یہ اطلاقیہ مل جائے گا۔ ورنہ آپ کی جوتی اور میرا سر۔ اصل میں پچھلے چار دن سے لینکس پر اردو اطلاقیہ لکھنے کے پیچھے خوار ہورہا ہوں۔ آج کچھ کامیابی ہوئی سو وہ کام بند اور یہ شروع۔:cool:
 

دوست

محفلین
اطلاقیہ حاضر ہے
ایک عدد psnames.txt فائل اس میں شامل ہے جس میں ہر اردو حرف اور اس کے لک اپ نام کو ایک لائن میں | کی علامت سے الگ کرکے لکھا گیا ہے۔ اس میں حسب ضرورت تبدیلی کرکے لک اپ کے نام کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ترتیب وہی رہنی چاہیے یعنی پہلے رومن میں لک اپ نام پھر پائپ سائن اور اس کے بعد اردو میں حرف۔ بہتر ہے کہ پہلے سارے انگریزی لک اپ نام مع پائپ سائن لکھ لیے جائیں پھر اردو حرف ڈال دئیے جائیں۔ اس میں کوئی سپیس نہیں۔
دوسری فائل ترسیموں کی ہوگی۔
بٹن دبائیں تو فائل سیو کا ڈائلاگ آئے گا فائل محفوظ کریں اور ترسیمہ فائل کے سائز کے حساب سے اطلاقیہ کچھ دیر کے بعد متعلقہ فائل بنا دے گا۔ بالا زپ فائل میں نمونے کی ایک فائل موجود ہے جس میں دو حرفی ترسیموں کے لک اپ بنائے گئے ہیں۔ init, mid, end کے سابقے بدلنے کی ضرورت امید ہے نہیں پڑے گی۔
اس سلسلے میں کوئی بہتری یا تبدیلی چاہتے ہوں تو مطلع کریں۔
وسلام
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اطلاقیہ حاضر ہے
ایک عدد psnames.txt فائل اس میں شامل ہے جس میں ہر اردو حرف اور اس کے لک اپ نام کو ایک لائن میں | کی علامت سے الگ کرکے لکھا گیا ہے۔ اس میں حسب ضرورت تبدیلی کرکے لک اپ کے نام کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ترتیب وہی رہنی چاہیے یعنی پہلے رومن میں لک اپ نام پھر پائپ سائن اور اس کے بعد اردو میں حرف۔ بہتر ہے کہ پہلے سارے انگریزی لک اپ نام مع پائپ سائن لکھ لیے جائیں پھر اردو حرف ڈال دئیے جائیں۔ اس میں کوئی سپیس نہیں۔
دوسری فائل ترسیموں کی ہوگی۔
بٹن دبائیں تو فائل سیو کا ڈائلاگ آئے گا فائل محفوظ کریں اور ترسیمہ فائل کے سائز کے حساب سے اطلاقیہ کچھ دیر کے بعد متعلقہ فائل بنا دے گا۔ بالا زپ فائل میں نمونے کی ایک فائل موجود ہے جس میں دو حرفی ترسیموں کے لک اپ بنائے گئے ہیں۔ init, mid, end کے سابقے بدلنے کی ضرورت امید ہے نہیں پڑے گی۔
اس سلسلے میں کوئی بہتری یا تبدیلی چاہتے ہوں تو مطلع کریں۔
وسلام
برادر مکرم
ایک تو init, mid, end کے سابقوں کو لاحقوں میں بدلنا ہوگا کیونکہ عام طور پر انہیں کسی حرف کے نام کے بعد لاحقے کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے
دوسرےinit, mid, end ان ناموں کو مزید مختصر کیا جانا چاہیے
init کے لیے صرف i
mid کے لیے صرف m
end یا final کے لیے صرف f
اس طرح کسی بھی حرف کا نام یوں ظاہر ہونا چاہیے
bay_i
hay_m
jeem_f
وغیرہ
اور اگر اطلاقیہ میں فائل فراہم کرنے کے لیے فائل برائوزنگ کی سہولت مل جائے تو کیا ہی بات ہے
 

arifkarim

معطل
با پا تا ٹا کے یہ لک اپس بنے:
ini_bay end_alif
ini_pay end_alif
ini_tay end_alif
ini_ttay end_alif

8 حرفی لفظ بیٹسمینو کے:
ini_bay mid_chotiyay mid_ttay mid_seen mid_meem mid_chotiyay mid_noon end_wao
 

شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ دوست، اطلاقیہ درست کام کر رہا ہے۔ قادری بھائی آپ کو مبارک ہو! :)
شکریہ
اس اطلاقیہ میں ابھی خامیاں ہیں

ایک تو یہ کہ جنریٹ ہونے والے لک اپ کی شکل یوں ہونا چاہیئے
Noon_i ba_m ya_m lam_f -> nbil

سرخ رنگ میں لگیچر کا نام ہے یہ بھی لک اپ کا حصہ ہے ورنہ لک اپس میں لگیچر کا نام لکھنے کی علیحدہ مشقت کرنا ہوگی

دوم
یہ کہ انیشل، مڈل اور فائنل کے لیے مزید اختصار اختیار کرتے ہوئے صرف i ,m , f استعمال کیے جائیں

سوم
یہ کہ آئی ، ایم، ایف کو حروف کے سابقہ کے طور پر نہیں بلکہ لاحقہ کے طور پر استعمال کیا جائے
 

arifkarim

معطل
دوست: شاکر القادری بھائی کی بات درست ہے۔ لک اپس میں جتنے کم الفاظ استعمال ہوں گے۔ وولٹ کو انہیں کمپائل کرنا اتنا ہی تیز ہوگا اور فانٹ‌ سائز بھی کم ہوگا۔
دوسرا کرلپ لگیچر لسٹ میں 8 حرفی فائل کے درست لک اپس بنتے ہیں جبکہ دو حرفی فائل میں اسکی فارمیٹینگ کی وجہ لک اپس صحیح نہیں‌ جنریٹ ہوتے۔
کیا یہ ہو سکتا ہے کہ ہر لائن میں‌ایک لگیچر لکھا جائے اور اسی ترتیب پر لک اپس جنریٹ ہو جائیں۔ اس طرح مختلف فارمیٹنگ کے مسائل سے بچا جائے گا۔
تیسرا اس اطلاقیہ میں‌ فائل لوڈنگ کیلئے گرافکس انٹرفیس فراہم کیجئے۔ عام طور پر لوگ کمانڈ لائنز سے واقف نہیں ہوتے۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
دو حرفی حروف میں مسائل کے لیے اس کو دوبارہ دیکھتا ہوں۔ سابقے لاحقے بھی بدل جائیں گے اور فائل چننے کے لیے ڈائلاگ بھی مہیا ہوجائیں گے انشاءاللہ۔
لک اپ کے نام کو بھی دیکھتا ہوں۔
وسلام
 

arifkarim

معطل
دو حرفی حروف میں مسائل کے لیے اس کو دوبارہ دیکھتا ہوں۔ سابقے لاحقے بھی بدل جائیں گے اور فائل چننے کے لیے ڈائلاگ بھی مہیا ہوجائیں گے انشاءاللہ۔
لک اپ کے نام کو بھی دیکھتا ہوں۔
وسلام
شکریہ دوست، دو حرفی لگیچرز میں‌ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ دراصل وہ فائل مختلف طریقے سے مارمیٹ کی گئی ہے۔ اسلئے لک اپس درست نہیں‌ بنتے۔
 

دوست

محفلین
پھر حاضر ہے
اس کی سپیسوں نے تھکا مارا صبح سے۔ کمبخت عجیب فارمیٹنگ ہے فائلوں کی کہ سپیس ہی جان نہیں چھوڑتی لفظ میں۔ خیر اب اس میں ایک فائل ایررفل کے نام سے بن جاتی ہے جس میں ادھورے ترسیمے لکھے جاتے ہیں۔ ان کو اصل فائل میں دیکھ کر خود سے لک اپ بنایا جاسکتا ہے۔ اس بار بہت کوشش کی ہے کہ ایرر کم سے کم ہوں۔ psname.txt ساتھ ہی موجود ہے اسے ہی استعمال کیجیے گا اس میں اب ہر لائن میں تین آئٹم ہیں۔ انگریزی نام، رومن متبادل اور اردو حرف۔
وسلام
 
دوست بھائی آپکا بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت شکریہ
میں اطلاقیہ کو چیک کرکے تبصرہ کرتا ہوں
 

شاکرالقادری

لائبریرین
برادرم شاکر!
پہلی نظر میں تو مجھے اطلاقیہ بالکل ٹھیک کام کرتا نظر آرہا ہے
آپ یقینا مبارک باد کے مستحق ہیں
آپ نے بہت بڑی آسانی پیدا کر دی
کام کے دوران اگر کوئی ایرر سامنے آیا تو عرض کرونگا
فی الحال سردست اگر
لک اپ فائل فراہم کریں ۔۔۔۔ براٶز ۔۔۔۔۔ کے بعد جو فائل فراہم کی جاتی ہے اگر براٶز کے بٹن کے نیچے یا اس کے سامنے لوڈ ہونے والی فائل کا نام بھی ظاہر ہو جایا کرے تو ایک خوبصورت اضافہ ہوگا
اسی طرح لوڈ ہونے والی ترسیمہ کی فائل کا نام بھی ظاہر ہونا چاہیے

psnames.txt فائل کی تدوین کا بھی وزرڈ بن جائے تو مزا آجائے گا
ایک مرتبہ پھر کامیاب اطلاقیہ کی تیاری پر مبارک باد قبول کریں
بھا جی آپ نے تو بلے بلے کرادی
:)
 

arifkarim

معطل
پھر حاضر ہے
اس کی سپیسوں نے تھکا مارا صبح سے۔ کمبخت عجیب فارمیٹنگ ہے فائلوں کی کہ سپیس ہی جان نہیں چھوڑتی لفظ میں۔ خیر اب اس میں ایک فائل ایررفل کے نام سے بن جاتی ہے جس میں ادھورے ترسیمے لکھے جاتے ہیں۔ ان کو اصل فائل میں دیکھ کر خود سے لک اپ بنایا جاسکتا ہے۔ اس بار بہت کوشش کی ہے کہ ایرر کم سے کم ہوں۔ Psname.txt ساتھ ہی موجود ہے اسے ہی استعمال کیجیے گا اس میں اب ہر لائن میں تین آئٹم ہیں۔ انگریزی نام، رومن متبادل اور اردو حرف۔
وسلام

شاکر اسپیسینگ اور فارمیٹنگ کی فکر نہ کرو۔ میں‌ کوشش کروں گا کہ 18000 ترسیمہ جات ایک ہی فائل میں‌ ہر لائن میں ایک ترسیمہ کے حساب سے پوسٹ‌ کر سکوں ۔۔۔۔ اس طرح‌ فارمیٹنگ کے مسائل سے بچا جا سکے گا۔:)
 

arifkarim

معطل
با پا تا ٹا:
bay_i alif_f -> ba
pay_i alif_f -> pa
tay_i alif_f -> ta
ttay_i alif_f -> Ta
8 حرفی بیٹسمینو:
bay_i chotiyay_m ttay_m seen_m meem_m chotiyay_m noon_m wao_f -> biTsminw
 

arifkarim

معطل
نوٹ: یہ اطلاقیہ کسی نسخ‌ فانٹ کے لک اپس بنانے کیلئے تو استعمال ہو سکتا ہے۔۔۔۔ عماد نستعلیق جیسے نستعلیق فانٹ میں لک اپس بنانے کیلئے مختلف الگو ری دم بنانی پڑے گی!
 
Top