لوڈشیڈنگ: صوبوں میں تفریق کیوں؟

دوست

محفلین
ہمارے ایک دوست آج کل یہی کام کر رہے ہیں، بطور کاروبار۔ ان سے ہی مشورہ کریں گے۔
 
پردیسی

محفلین
محترم یہاں کسی '' گلی گلیٹر '' سائینسندان کو بلائیں ۔۔۔ '' گلی گلیٹر '' اس لئے کہ کوئی اور سائینسدان عوام کو سیدھی راہ نہیں بتائے گا۔'' گلی گلیٹر '' سائینسندان ہمیں کوئی ایسی سستی ایجاد کے بارے میں بتائیے اور عملی جامہ پہنانے کے بارے اس کے تفصیلی پہلوؤں پر روشنی ڈالے تا کہ ہم جیسے دکھی لوگ اس کو اپنا کر ساری عمر اس کو دعائیں دیں۔
نوٹ ۔ '' گلی گلیٹر '' ۔۔۔۔۔ یہ ہمارا اپنا ایجاد کردہ لفظ ہے ۔۔اس لئے اسے ڈکشنری میں نہ ڈھونڈا جائے ۔۔۔ اس کا مطلب گلی محلوں کے تھڑوں پر بیٹھنے والا ایک بہت عقلمند (جینئس) انسان
 
پردیسی

محفلین
یعنی" گشتی سائنسدان"؟۔:)
جی ہاں صنف کو مدِنظر رکھ کر اسے آپ والا یہ نام بھی دیا جاسکتا ہے۔۔کیونکہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے بلکہ '' گلی گلیٹر '' سے زیادہ '' گشتی سائینسندان '' بولنے میں زیادہ مزا آرہا ہے۔
اس لئے ہی تو ہر اہم چیزوں میں ہم آپ کو استاد مانتے ہیں۔۔۔ ویسے بھی استادی کے لئے عمر معیار نہیں بلکہ تجربہ معیار ہوتا ہے۔اور تجربے کاری میں ہم کیا ساری دنیا آپ کو استاد مانتی ہے
 
عسکری

معطل

بھائی جان اس کیٹیگری کے کئی سائنس نادان اپنے کوچے بھی ملتے ہیں
 
دوست

محفلین
ساجد صاحب مطلع کیجیے گا اگر آنا ہوا تو۔ آپ کو فیصل آباد کی سیر کروائیں گے اگرچہ یہاں سیر کروانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
 
ساجد

محفلین
ساجد صاحب مطلع کیجیے گا اگر آنا ہوا تو۔ آپ کو فیصل آباد کی سیر کروائیں گے اگرچہ یہاں سیر کروانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
ایسا تو نہ کہیں جناب ۔ اقبال سٹیڈیم کے قریب کا ایریا سیر کے لئے کافی مناسب ہے ؛اور جیب ہلکی کرنے کے لئے بھی :)
اور پھر بچپن سے لڑکپن تک پئے ہوئے فیصل آباد کے سلونے پانی کا اثر ہے کہ یہ ہمارے دل سے نہیں نکل سکتا۔منصور آباد آئیں گے اور آپ کو ضرور تکلیف دیں گے بمعہ اشتیاق قادری صاحب کے۔
 
طالوت

محفلین
اگر شرط بل کی بروقت اور درست ادائیگی کی ہے تو یقینا پنجاب سمیت پاکستان کا بڑا حصہ ہمہ وقت بجلی کا حقدار ہے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
آج دن کے بارہ گھنٹوں میں صرف چار گھنٹے بجلی آئی
اب بتائیں ن لیگ کے حمایتی میٹروبس ضروری تھی یا پاور پراجیکٹ؟؟؟ اب شہباز شریف ووٹ مانگنے جائے تو سولر لیمپ کے ساتھ سولر پنکھا بھی لے کر جائے ورنہ ووٹ کی جگہ۔۔۔۔۔
 
Top