لطیفوں کی دنیا۔۔۔

پٹاخے
بچہ: ماما مجھے دوکان سے پٹاخے لینے ہیں۔
ماں: بیٹا یہ دوکان نہیں، گرلز ہوسٹل ہے۔
بچہ: مگر پاپا تو کل اپنے دوست کو بتارہے تھے کہ شہر کے سارے پٹاخے یہاں ہوتے ہیں۔
 
سر پر چڑھنا
ایک گنجے کی ایک آدمی سے لڑائی ہو گئی۔ لڑتے لڑتے گنجے نے کہا۔ تم تو میرے سر پر چڑھے جا رہے ہو۔
دوسرا آدمی بولا۔ چھوڑ یار تیرے سر پر چڑھ کر مجھے پھسلنا ہے۔
 
آخری تدوین:
کنڈکٹر
ایک صاحب ولیمے کی دعوت میں بڑی تیزی سے بریانی کی پلیٹوں پر ہاتھ صاف کر رہے تھے، ایک واقف کار نے انھیں ٹوکتے ہوئے کہا:
جناب! پانی کے لیے بھی گنجائش رکھیے..
اس موقع پر انھوں نے ایک خوبصورت جملہ ارشاد فرمایا:

"بھائی! بس کتنی ہی بھری ہوئی کیوں نہ ہو، کنڈکٹر اپنی جگہ خود بنا لیتا ہے"
 
آخری تدوین:
ایک دفعہ سوتے میں مرزا غالب نے بستر پر پیشاب کر دیا
بیوی نے مرزا صاحب سے کہا یہ آپ نے کیا کیا؟؟
تو مرزا صاحب فوراً بولے….
.
.
.
.
ناکامیِ عشق میں یہ حال ہوا غالب
آنسو نکل رہے ہیں رستہ بدل بدل کر
 
ایک دفعہ ایک نوجوان لڑکے نے ایک برقعہ میں کھڑی خاتون کو چھیڑنا چاہا اور بولاِ
رفتہ رفتہ میری نظر تجھ ہی سے لڑی ہے..
عورت نے کہا
بے شرم جس سے تو عشق لڑائے وہ تیری ماں سے بھی بڑی ہے
اتنے میں پاس کھڑے ایک ادھیڑ عمر آدمی نے بھی اس شرارت میں حصہ لیا اور بولا

ابے ہٹ یہ تیرے لئے نہیں یہ تو میرے لئے کھڑی ہے
 
معاف کیجئے ایک بہت ضروری فون کرنا ہے اور آپ پچھلے بیس منٹ سے ریسیور کان کو لگائےخاموش کھڑے ہیں.آخر یہ کیا کر رہے ہیں آپ؟
دوسرا آدمی میرے محترم!میں فون پر اپنی بیوی سے مصروف کلام ہوں
 
شادی میں جن آ گیا
جن کو دیکھتے ہی لڑکیوں کی چیخیں نکل گئیں
ایک بابا نے کہا ساری لڑکیاں وضو کر کے آئیں
ساری لڑکیاں وضو کر کے آئیں

.
.
.

تو
.
.
.

جن کی چیخیں نکل گئیں
میک اپ کر کے جیو
 
ورلڈ کپ ہارنے کے بعد
مصباح کی امی نے اس سے کہا:بیٹا بازار سے دہی لا دو
مصباح نے سوچا باہر نکلوں گا تو لوگ ماریں گے اس لیے برکا پہن کے نکلا…
بازار پہنچا ہی تھا کہ ایک عورت نے اس سے پوچھا
"تم مصباح ہو نا؟”
ًمصباح نے گھبرا کر کہا نہیں تو..
اس عورت نے کہا:”ڈرو مت میں عمر گل ہوں
 
آخری تدوین:
خاوند:”سوچا کال کر لوں”…..”تم مِس کر رہی ہو گی…
بیوی:”پانچ منٹ پہلے تو بات ہوئی تھی وہ کیا تھا؟؟”

.
.
.
.
.

خاوند:”او فٹے منہ”….پھر گھر کا نمبر مل گیا
 
ایک چرسی قبرستان میں چرس پی رہا تھا. پولیس والے نے کہا کیا کر رہے ہو؟
اس نے کہا والد کے لئے دُعا کر رہا ہوں…
پولیس والے نے کہا قبر تو بچے کی ہے.

چرسی نے کہا والد بچپن میں ہی فوت ہو گیا تھا
 
ایک جیب کترے نے دوسرے جیب کترے کے ہاتھ میں تسبیح دیکھ کر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا”کیا اپنے پیشے سے تائب ہو گئے؟”
"نہیں یارا”دوسر جیب کترے نے منہ بسورتے ہوئے کہا”ابھی ابھی غلطی سے ایک مولوی کی جیب میں ہاتھ پڑ گیا تھا.
 
ایک صاحب دوستوں کی محفل سے اٹھ کر رات کافی دیر گئے گھر پہنچے دوسرے دن دوستوں نے پوچھا رات کو بھابی نے کچھ کہا تو نہیں؟؟؟
دوست نے شرمندہ ہو کر جواب دیا نہیں کچھ نہیں یہ سامنے کے دو دانت تو میں کئی دنوں سے نکلوانا چاہتا تھا
.
 
ان پڑھ
ایک ان پڑھ لڑکی کی شادی ایک پڑھے لکھے لڑکے سے ہوئی۔
ایک دن اس کا شوہر کھانا کھاتے ہوئے گلے میں نوالہ پھنسنے کی وجہ سے مر گیا، لڑکی اس کی موت پر رو رو کر کہہ رہی تھی۔

ہائے وے پانی وی نئیں منگیا بس واٹر واٹر کردا مرگیا۔
 
آخری تدوین:
جواب
خاوند: بیگم! معاف کرنا میں تمہارے لیے وہ بندر نہیں لا سکا۔ جس کا تم سے وعدہ کر کے گیا تھا۔
بیوی نے کہا: ارے کوئی بات نہیں آپ خود تو آگئے ہو نا۔
 
آخری تدوین:
بعد از مرگ

دو لڑکیاں آپَس میں بہت گہری سہیلیاں تھیں . اتفاق سے دونوں ایک ہی دن مر گئیں .
ان کی روحیں آپس میں ملیں۔اور ایک دوسرے سے مرنے کا سبب دریافت کیا .
پہلی بولی . " مجھے اپنے شوہر پر بہت زیادہ شک تھا کہ وہ میری غیر موجودگی میں دوسری لڑکیوں سے ملتا ہے یہی سوچ کر میں ایک دن آفس سے جلد گھر آ گئی . لیکن گھر آ کر دیکھا کے میرا شوہر بالکل اکیلا بیٹھا تھا . یہ دیکھ کر میں اتنی خوش ہوئی کے بس خوشی سے مر گئی . "
دوسری بولی . " کاش اس وقت تم نے فریج کھول کر دیکھ لیا ہوتا تو نہ تم مرتی اور نہ میں مرتی
. "
 
آخری تدوین:
نصیحت

دکاندار (اپنی بیوی سے): آج سامنے والی دکان سے آٹا نہ منگوانا.
بیوی: لیکن کیوں؟
دکاندار: آج وہ میرا ترازو مانگ کر لے گیا ہے۔
 
آخری تدوین:
آؤ ہم بھی بھاگ جائیں

کسی گاؤں میں ایک بھیڑیا گھس آیا۔
سارے گاؤں میں بھگدڑ مچ گئی۔
ایک بہت موٹی عورت اپنے خاوند سے بولی۔ آؤ ہم بھی بھاگ جائیں کہیں بھیڑیا اٹھا کر نہ لے جائے۔
خاوند بولا۔ تم گھبراؤ نہیں وہ بھیڑیا ہے کرین نہیں۔
 
آخری تدوین:
گنجی عورتیں

ایک خاتون کو بلا وجہ شک کرنے کی عادت تھی جب بھی اُس کا شوہر دفتر سے یا پھر کسی اور جگہ سے واپس آتا تو اس کے کوٹ کو بڑی عرق ریزی سے چیک کرتی اگر ایک بال بھی نظر آجاتا تو بے چارے شوہر کی شامت ہی آجاتی۔
ایک دن شوہر دفتر سے واپس گھر آیا تو بیوی نے اُس کے لباس کو پوری طرح چیک کیا لیکن کچھ نظر نہ آیا۔
"اچھا!" بیوی نے منہ بسورتے ہوئے کہا، "اب تم نے گنجی عورتوں کے ساتھ بھی دوستی کرنی شروع کر دی ہے۔
"
 
آخری تدوین:
Top