لاہور لاہور ہے

شمشاد

لائبریرین
اچھی بات ہے اب یہ بھی بتا دیں کون سی انار کلی، نئی کہ پرانی
(مغل اعظم والی انار کلی والا واقعہ لاہور میں نہیں ہوا تھا)
 

جیہ

لائبریرین
نئی انار کلی کی بات کر رہی تھی میں۔۔۔۔

ویسے اکبر والی انارکلی کا کوئی وجود نہیں یہ واقعہ ایک افسانہ ہے اور امتیاز علی تاج کا گھڑا ہوا ہے۔۔۔

جہانگیر نے اپنے تزک میں کوئی بات نہیں چھپائی مگر انارکلی کا کوئی ذکر نہیں کیا جہانگیر نے اپنی کتاب میں
 

جیہ

لائبریرین
نہیں ، مغلِ اعظم 1940sمیں بنی تھی اور تاج نے انارکلی ڈرامہ 1922 میں لکھا تھا
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں اسی بہانے میری تصحیح ہو گئی۔

اور اب لاہور کے رہنے والوں سے ایک سوال

کسی بھی انجانے آدمی کو شیخ صاب، ملک صاب، چوہدری صاب وغیرہ وغیرہ کہہ کر بلائیں، کوئی جواب نہیں ملتا لیکن جیسے ہی پہلوان جی کہہ کر مخاطب کریں وہ فوراً پلٹ کر کہے گا “ کی گل اے بھئی “
 

شمشاد

لائبریرین
اب اتنی بھی گرمی نہیں پڑ رہی وہاں :cry:

جتنی یہاں پڑ رہی ہے اس سے تو آدھی بھی نہیں ہو گی۔
 

جیہ

لائبریرین
مگر سنا ہے سعودی میں تو سوائے سڑک کے ہر چیز ائرکنڈیشنڈ ہوتی ہے۔۔ لاہور میں تو ایسا نہیں ہوتا۔۔
 

رضوان

محفلین
لاہور میں پہلے بندے تک ایر کنڈیشند ہوتے تھے اب پینٹوں کا رواج آگیا ہے تو گرمی تو لگے گی :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
لاہور میں پہلے بندے تک ایر کنڈیشند ہوتے تھے اب پینٹوں کا رواج آگیا ہے تو گرمی تو لگے گی :lol:

وہ بہت پرانی بات ہے تب حکومت نے درجہ حرارت بتانے پر پابندی نہیں لگائی تھی۔
اب اُس طرح بتانے پر بلکہ سمجھنے پر پابندی ہے کہ جوں جوں گرمی بڑھتی جاتی ہے فلٹر اونچا ہوتا جاتا ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
یاد نہیں ۔۔۔۔۔ ویسے جوجو تو مجھے صرف میرے بابا ہی کہتے ہیں۔۔۔۔ خیر آپ بھی تو عمر کے اس حصے میں ہیں ، جس میں آپ کو باباجی کہ کے بلاسکتے ہیں :oops:
 
اچھا میں تو جویریہ ہی کہوں گا ، ویسے جیا بھی ہوتا ہے نک جویریہ کا،
لاہور میں آج جا کر تازہ صورتحال بتاتا ہوں۔ :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
جوجو خیر تو ہے آج، کہیں تیز بخار وغیرہ تو نہیں، سرسامی کیفیت لگ رہی ہے تمہاری :cry:
ابھی محب کو 50 کے پیٹے میں بھیج دیا اور اب مجھے بابا کے عہدے پر پہنچا دیا،
 

رضوان

محفلین
چلیں کسی نے تو بزرگ مانا۔ لیکن اس سے میری بزرگی تو بڑھی مگر آپ کی خوردی تو ثابت نہیں ہوتی۔ اگر اب کوئی نیا رکن بنام شمشاد آئے تو آپ کو شمشاد کلاں یا شمشاد بزرگ ہی کہیں گے یا بابا شمشاد؟
 
Top