لانگ مارچ اتوار کی صبح نو بجے شروع ہوگا

الف نظامی

لائبریرین
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی کا مشائخ و علماء کنونشن سے خطاب​
مشائخ نے لانگ مارچ کی غیر مشروط حمایت کی اور اپنے لاکھوں مریدوں سمیت شرکت کے عزم کا اظہار کیا​
ulema-mashaikh-convention_20130103_03.jpg
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے پاکستان چند خاندانوں کیلئے نہیں غریب مسلمانوں کیلئے بنایا تھا۔ جاگیردار، وڈیرے اور سرمایہ دار اکڑی گردنوں کے ساتھ 65 سال سے غریبوں کے حقوق سے کھیل رہے ہیں۔​
23 دسمبر سے پہلے یہ تبدیلی کی تحریک تھی مگر اب یہ انقلاب بن چکا ہے۔ غریب عوام 14 جنوری کو اکڑی گردنوں سے سریے نکال دیں گے۔ کردار کشی، تہمتوں اور گالیوں کا جواب نہیں دونگا۔ مشائخ عظام آج پاکستان بچانے کیلئے وہی کردار ادا کریں جو انہوں نے تحریک پاکستان کے وقت قائد اعظم کی قیادت میں کیا تھا۔ آج سب کو مل کر پاکستان بچانا ہے۔ بغیر اصلاحات کے الیکشن ہو گئے تو پلٹ کر وہی لٹیرے آ جائینگے اور یہ پاکستان کو توڑنے کی سازش ہو گی۔ کیونکہ اگلے پانچ سال میں پاکستان میں اتنی سکت نہ ہو گی کہ وہ کرپٹ عناصر کا جھٹکا برداشت کر سکے۔
وہ گذشتہ روز مشائخ و علماء کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ جس میں پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی، دیوان احمد مسعود چشتی، پیر صاحبزادہ نبی امین، پیر حمید اللہ جان سیفی، پیر مسعود احمد لاثانی، پیر سید نفیس الحسن بخاری، ڈاکٹر جمیل الرحمن چشتی، پیر عبد الباری قادری، سید سجاد بادشاہ، طاہر حسین زنجانی، ذاکر سنجانی، پیر تبسم بشیر اویسی، پیر سعید احمد صابری، ڈاکٹر کاشف علی سلطان، پیر سید عامر حسین گیلانی، سید غلام محی الدین قادری، پیر میاں محمد بشیر حیات، صاحبزادہ محب النبی اور پیر اسد اللہ غالب سمیت 250 مشائخ عظام نے شرکت کی۔​
مشائخ نے لانگ مارچ کی غیر مشروط حمایت کی اور اپنے لاکھوں مریدوں سمیت شرکت کے عزم کا اظہار کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے 3 لاکھ افراد کے ساتھ لاہور سے نکلوں گا۔ 40 لاکھ افراد کے ساتھ اسلام آباد پہنچوں گا اور منزل مراد پائے بغیر واپس نہیں لوٹوں گا۔ موٹر وے سے نہیں عوام کے ساتھ جی ٹی روڈ سے جاؤں گا اور عوام کا سمندر پرامن جمہوری روایت کے مطابق چلے گا اور تبدیلی لا کر دم لے گا۔​
انہوں نے کہا کہ میرا کوئی مطالبہ لٹیروں سے نہیں ہے۔18 کروڑ عوام اپنا حق لے کر دم لیں گے۔ فیصلہ 14 جنوری کوعوام خود کریں گے۔ 14 جنوری کو عوام کی حکومت کا اعلان ہو گا۔ میری طاقت بیواؤں، یتیموں کے آنسو اور غریبوں کی سسکیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اولیاء کرام کے قدموں کے طفیل ملا اسے اولیاء کرام کی اولادیں ہی بچائیں گی۔ آج پاکستان بچانے کا وقت ہے۔ میں مصطفوی سیاست چاہتا ہوں۔ ملک میں جو ہو رہا ہے اسے سیاست نہیں سمجھتا۔​
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
توقعات کے مطابق "مذہبی اجتماع" کی تیاریاں زوروں پر ہیں ۔۔۔ :)
 

سویدا

محفلین
اپنے طبقے کی شدید مخالفت کے بعد بالآخر یہ کنونشن کرنا پڑا
اچھا سیاسی اقدام ہے
فائل مکمل ہونی چاہیے
ضابطے پورے رکھنے چاہئیں
ویل ڈن طاہر القادری
 

arifkarim

معطل
مدرسوں کے طلباء اور کس دن کام آئیں گے۔ کم از کم لانگ مارچ کیلئے انکو تو فری میں بُک کر لیں!
 

سویدا

محفلین
دنیا کسی حال میں خوش نہیں ہے
ایم کیو ایم جلسہ کرے تو کرائے کے لوگ زبردستی اٹھاکر لے آئے
عمران خان جلسہ کرے تو ایجنسیوں کا ہاتھ
اسفندیار ولی جلسہ کرے تو بے روزگار فارغ عوام
مذہبی شخصیت جلسہ کرے تو مدرسے کے طلبہ
 

الف نظامی

لائبریرین
تحریک تحفظ پاکستان (پیر سید ریاض)
پاکستان کسان اتحاد (خالد محمود کھوکھر)
عوامی جسٹس پارٹی (غلام مصطفی ایڈووکیٹ)
تحریک استحکام پاکستان (سید علی رضا)
پاکستان غرباء پارٹی(ممتاز حسین نیازی)
اتحاد موومنٹ پاکستان (رانا رئیس احمد خان)
لیبر قومی موومنٹ (میاں عبد القیوم)
گورنمنٹ ریٹائرڈ سروس ویلفئیر ایسوسی ایشن (محمد جنید)
عوامی جسٹس پارٹی ( مسز اشفاق)
سنی علماء کونسل (علامہ نزاکت حسین گولڑوی)
نے اپنے لاکھوں ساتھیوں کے ساتھ انتخابی نظام میں اصلاحات کے لیے14 جنوری کو ہونے والے عوامی لانگ مارچ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
بحوالہ فیس بک ڈاکٹر طاہر القادری آفیشل پیج
 

قیصرانی

لائبریرین
تحریک تحفظ پاکستان (پیر سید ریاض)
پاکستان کسان اتحاد (خالد محمود کھوکھر)
عوامی جسٹس پارٹی (غلام مصطفی ایڈووکیٹ)
تحریک استحکام پاکستان (سید علی رضا)
پاکستان غرباء پارٹی(ممتاز حسین نیازی)
اتحاد موومنٹ پاکستان (رانا رئیس احمد خان)
لیبر قومی موومنٹ (میاں عبد القیوم)
گورنمنٹ ریٹائرڈ سروس ویلفئیر ایسوسی ایشن (محمد جنید)
عوامی جسٹس پارٹی ( مسز اشفاق)
سنی علماء کونسل (علامہ نزاکت حسین گولڑوی)
نے اپنے لاکھوں ساتھیوں کے ساتھ انتخابی نظام میں اصلاحات کے لیے14 جنوری کو ہونے والے عوامی لانگ مارچ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
بحوالہ فیس بک ڈاکٹر طاہر القادری آفیشل پیج
پہلی پارٹی تو ڈاکٹر عبدالقدیر خان والی ہے نا؟
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
چلو دس بندے تو پورے ہوئے ۔۔۔ برا نہ مانیے گا ۔۔۔ مذاق کر رہا تھا ۔۔۔ اب تو واقعی "لانگ مارچ" کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئی ہیں ۔۔۔ میڈیا پر بھی کافی شور مچا ہوا ہے ۔۔۔ لگتا ہے کوئی نہ کوئی "کہانی" تو بنے گی اب ۔۔۔ طاہر القادری صاحب بھی آج خوب گرجے برسے ہیں ۔۔۔ آج کا دن تو منہاج القرآن کے نام رہا ۔۔۔ دیکھیے کل کیا ہوتا ہے!
 

الف نظامی

لائبریرین
پاکستان بنانے میں مشائخ کی قیادت کرنے والے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ چلنے والی عظیم ہستی حضرت پیر سید جماعت علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ علی پور شریف کے سجادہ نشین حضرت پیر سید منور حسین شاہ صاحب نے پورے پاکستان میں موجود اپنے لاکھوں مریدوں کو 14 جنوری کو ڈاکٹر طاہر القادری کے شانہ بہ شانہ تکمیلِ پاکستان کے لیے اسلام آباد جانے کا اعلان کر دیا!
بحوالہ تحریک منہاج القرآن آفیشل فیس بک پیج
 

قیصرانی

لائبریرین
جس تعداد میں لاکھوں لوگ اپنے اپنے پیروں یا جماعتوں کے ساتھ شریک ہو رہے ہیں، اسلام آباد میں تو یہ تعداد پوری نہیں سما سکے گی
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
ایک نکتہ سمجھنا چاہوں گا ۔۔۔ اگر طاہر القادری صاحب مستقبل قریب میں "مصطفوی انقلاب" لے آتے ہیں تو وہ دیگر مسالک سے وابستہ اصحاب کو ساتھ لے کر کیسے چلیں گے؟ اس حوالے سے اگر کوئی لنک فراہم کر دیں تو ممنون ہو گا، الف نظامی صاحب ۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
جس تعداد میں لاکھوں لوگ اپنے اپنے پیروں یا جماعتوں کے ساتھ شریک ہو رہے ہیں، اسلام آباد میں تو یہ تعداد پوری نہیں سما سکے گی
یہ لانگ مارچ بہرحال "مذہبی اجتماع" نہیں ہے اس لیے علامہ صاحب کے چاہنے والے اسے اس "خاص رنگ" میں پیش نہ کریں تو مناسب رہے گا ۔۔۔ آج علامہ صاحب نے اچھی بات کہی کہ ان کے لانگ مارچ میں ہر مکتبہء فکر اور ہر شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک ہوں گے ۔۔۔ اگر کھلے لفظوں میں کہوں تو اسے "بریلوی مارچ" بنانے سے گریز کیا جائے تاکہ علامہ صاحب کو ہر مکتبہء فکر اور مختلف مسالک سے متعلق افراد بھی ایک رہنما کے طور پر قبول کریں ۔۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ایک نکتہ سمجھنا چاہوں گا ۔۔۔ اگر طاہر القادری صاحب مستقبل قریب میں "مصطفوی انقلاب" لے آتے ہیں تو وہ دیگر مسالک سے وابستہ اصحاب کو ساتھ لے کر کیسے چلیں گے؟ اس حوالے سے اگر کوئی لنک فراہم کر دیں تو ممنون ہو گا، الف نظامی ۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
کسی مضمون میں پڑھا تھا کہ علامہ صاحب کی جماعت میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود ہیں ۔۔۔ اگر ایسا ہے تو یہ امر انتہائی خوش آئند ہے ۔۔۔
 
Top