آٹھویں سالگرہ لائحہ عمل برائے سالگرہ ہشتم

زبیر مرزا

محفلین
جی ایوارڈ کا سلسلہ ہونا چاہیے جو گروپ میری نظرمیں ہیں وہ پیش ہیں مزید اضافے اورترمیم کا کام ہوتا رہے گا شروعات کے لیے
1-معلوماتی اور مفید پوسٹ
2- بہترین پسندیدہ کلام
3- بہترین پوسٹ جہان نثر
4- بہترین مزاحیہ پوسٹ
5- محفل کے مقبول شاعراصلاح سخن میں
6- بہترین تصاویر
7- ہردلعزیزمحفلین
8- بہترین حس مزاح
9- بہترین ذاتی تحریر
10 - سب سے فعال محفلین
جو بھی ایورڈ کے سلسلے کا آغاز کرنا چاہے میں مدد کے لیے حاضر ہوں :)
 
لیجیے جناب ہم مندرجہ ذیل ادارہٗ مجلہ کا اعلان کرتے ہیں۔ مزید محفلین شرکت کے خواہش مند ہوں تو رابطہ کریں۔ ایک آدھ دن میں باقاعدہ اعلان کردیا جائے گاتاکہ آٹھویں سالگرہ پر ایک عدد مجلہ جاری کیا جاسکے۔

مدیرِ اعلی: محمد وارث
مدیرِ تکنیکی: سعود ابن سعید
مدیر: محمد خلیل الرحمٰن

اراکینِ ادارہ:
بھلکڑ
امجد میانداد
مزمل شیخ بسمل

دوسرا مرحلہ مواد اکٹھا کرنے کا ہوگا ، جس میں محفل پر پیش کیا ہوا اوریجنل مواد کا انتخاب شامل ہوگا اور پھر محفلین کو دعوت دی جائے گی کہ وہ اس مجلے کے لیے کچھ خاص لکھیں۔

اس سب کام کے بعد اس کی تدوین ہوگی اور اس کے بعد یہ مواد تیکنیکی کمیٹی کے سپرد کردیا جائے گا جسے @سعود ابن سعید بھائی ہیڈ کررہے ہیں۔


میں آپ سے متفق ہوں۔ میرے خیال میں فوراً ماہنامے پر چھلانگ نہ لگانا ہی بہتر ہوگا :)
ابتدا میں سالنامہ یا زیادہ سے زیادہ ششماہی ٹھیک ہے۔ بعدازاں اسے سہ ماہی کرنے پر غور کیا جائے۔



ادارتی نوعیت کے کاموں کے لیے ضرورت ہو تو میری خدمات بھی حاضر ہیں۔

آٹھویں سالگرہ پر اردو محفل کے میگزین کی تیاری




استاذ محترم محمد یعقوب آسیاورالف عین صاحبان کو ادارتی عملے میں نہ رکھے جانے کی کوئی خاص وجہ؟
 
استاذ محترم محمد یعقوب آسیاورالف عین صاحبان کو ادارتی عملے میں نہ رکھے جانے کی کوئی خاص وجہ؟

اس سے اچھی بات اور کیا ہو گی بھلا!
اعجاز صاحب کی تو دیگر بہت مصروفیات ہیں، ہم سب جانتے ہیں۔ ویسے بھی وہ کسی نہ کسی حساب سے یہاں نگران رہتے ہیں، سو، اُن کو رسماً اگر شامل نہیں کیا گیا تو یہ مت جانئے کہ وہ شامل نہیں ہیں۔
رہی بات اس فقیر کی۔ میرے لئے مزاجاً بھی شاید مشکل ہو۔ مدیر کسی بھی درجے کا ہو، اس کو ’’ٹھنڈے دماغ‘‘ کا حامل ہونا چاہئے اور میں تسلیم کرتا ہوں کہ یہ وصف مجھ میں ہے ہی نہیں۔
 
  1. محمد اسامہ سَرسَری بھائی، میں نے مجلہ کے لئے محمد صہیب اعظم کو کہا ہے، وہ ڈیزائننگ میں مدد کر سکتا ہے۔ میں اُسے کہتا ہوں کہ آپ سے اور محمد خلیل الرحمٰن صاحب سے رابطہ کر لے ذاتی پیغام میں۔
ہم سے رابطہ کرنے کی تکلیف اٹھانے کی ضرورت نہیں، صرف مدیر صاحب سے رابطہ کرلیں، مجھ جیسوں سے کام لینا پھر مدیر صاحب کا کام ہے۔:)
 
ہم سے رابطہ کرنے کی تکلیف اٹھانے کی ضرورت نہیں، صرف مدیر صاحب سے رابطہ کرلیں، مجھ جیسوں سے کام لینا پھر مدیر صاحب کا کام ہے۔:)



السلام علیکم
بھائی جان میں نے ان کو پیغام بھیجا ہوا ہے۔ اب دیکھیں جب جواب آئے گا تو آگے بات ہو گی۔ ہم ہر دم مدد کے لئے تیار ہیں۔:)
 
Top