مواد اکٹھا کرنے کے سلسلے میں عرض کریں گے کہ آج انٹرنیٹ کے دور میں مواد اکٹھا کرنا کوئی مشکل نہیں رہا۔ ہر موضوع اور ہر عنوان پر ہر قسم کا مواد صرف چند گھنٹوں میں اکٹھا ہوسکتا ہے۔ تاہم ہم اس قسم کے کسی بھی رسالے کی تائید نہیں کرتے۔ ہم نے پچھلے ایک سال میں اور اس بھی پہلے سے محفل پر شعوری کوشش کی ہے کہ محفلین خود اپنی تحریریں شامل کریں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے کبھی دوسری سائیٹس سے مواد شیئر کرنے پر ہمت افزائی نہیں کی، حالانکہ محفل کا ایک گول یہ بھی ہے کہ بہترین شاعری اور اردو نثر کو ایک جگہ اکٹھا کرلیا جائے۔ ہم نے ہمیشہ محفلین کی اپنی تحریروں اور منظوم کاوشوں کو ترجیح دی۔ میگزین کے لیے بھی ہماری خواہش ہوگی کہ تمام یا زیادہ تر مواد محفلین کا پانا لکھا ہوا ہو۔ پچھلاایک سا ل اس سلسلے میں خاصہ زرخیز ثابت ہوا کہ ہمیں کئی اچھے لکھنے والے ہاتھ آئے۔ محفلین کے سراہے جانے نے ان کی صلاحیتوں کو چار چاند لگا دئیے۔ جناب
نیرنگ خیال ، جناب @ظفری،
عائشہ عزیز، اور بہت سی مثالیں نثر میں موجود ہیں۔ شعراء حضرات تو ماشاء اللہ ان گنت ہیں۔ ( واضح ہو کہ ہم خود بھی انہی نوآموز لکھاریوں میں سے ہیں جنھیں محفلین نے دل بھر کر سراہا اور ہر ہر کاوش پر خوب دل کھول کر داد دی۔ نتیجتاً ہم ایک لکھاری بن گئے۔)
اب جبکہ زمین زرخیز بن چکی، اب وقت ہے کہ محفلین کو ایک عدد میگزین کے لیے اپنی نگارشات بھیجنے کی دعوت دی جائے۔ کچھ مضامین ہم محفل سے باہر مستند لکھنے والوں سے بھی لکھوا سکتے ہیں ، پھر ادھر محفل پر ہی اساتذہ اور معتبر لکھنے والے بھی موجود ہیں جو نظم و نثر ہر قسم کا تعاون کرسکتے ہیں۔
یہ تو تھا مواد سے متعلق ہمارا مطمحِ نظر۔ اب آئیے میگزین کی ظاہری ہیئت کی جانب۔ کیا یہ انٹر نیٹ میگزین ہوگا ( جناب اعجاز عبید کے سمت کی طرح) یا کاغذی ؟ کاغذی ہوگا تو اس کی چھپائی اور ڈسٹری بیوشن کا کیا نظام ہوگا۔ رقم کا بندوبست کیسے ہوگا؟ کتنی کاپیاں چھپوائی جائیں گی۔؟