لائبریری کی کتابوں کی فہرست ؟؟؟

مانی چیمہ

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میں ایک مدرسہ میں کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر کام کرتا ہوں، جس میں ایک بہت بڑی لائبریری ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں کتابیں موجود ہیں، ہمیں ایک ایسا سافٹ وئیر درکار ہے جس میں ہم اس لائبریری کی فھرست بنا سکیں، اور اس سافٹ وئیر میں عربی زباں میں کام کرنے کی صلاحیت ہو ، میں اپنے سب ساتھیوں سے امید کر تا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں میری مدد فرمائیں گے ان شاء اللہ
آپکا ضرورت مند دوست
 

مانی چیمہ

محفلین
السلام علیکم
سر جواب دینے کا شکریہ ، اللہ آپکو خوش رکھیں ۔
سر یہ بھی بتائیں کہ مکی بھائی کہا ملیں گے ؟؟
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری پوسٹ میں ان کے بلاگ کا ربط شامل ہے، ذیل میں ایک مرتبہ پھر فراہم کر دیتا ہوں:

http://makki.urducoder.com

ویسے وہ اس فورم پر بھی تشریف لاتے رہتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ آپ کی ان سے یہاں ہی ملاقات ہو جائے۔
 

دوست

محفلین
مانی آپ کوہا نامی سافٹویر جس کا لنک اسی پوسٹ میں موجود ہے، ثبوت لفظ کا نیلا ہوتا ہے اس پر کرسر لا کر کلک کریں تو صفحہ کھلے گا، کو ٹرائی کریں۔ یہ یاد رہے کہ اگر آپ کو نہیں بھی آتا تو خود سے سب کچھ سیکھنا پڑے گا۔ یہاں‌ کوئی بھی لائبریری کا ماسٹر نہیں ہے۔ آپ کی طرح سب واجبی سا علم رکھتے ہیں۔ اس سافٹویر کو اتاریں، انسٹال کریں اس کی ورکنگ کو سمجھیں انشاءاللہ آپ کو سب کچھ کرنا آجائے گا۔
وسلام
 

مانی چیمہ

محفلین
السلام علیکم دوست بھائی ۔
اسکو میں نے ڈائون لوڈ کر لیا ہے لیکن اس میں کوئی ایپلیکیشن فائل نہیں ہے جس سے میں سیٹ اپ کو چلائوں، آپ بتائیں کیسے انسٹال کرنا ہے ؟
اس میں صرف ٹیکسٹ فائلز کے فولڈر پڑے ہوئے ہیں
 

الف عین

لائبریرین
میں نےعّرصہ پہلے اسے چلا کر دیکھا تھا اب یاد تو نہیں رہا۔ لیکن دیکھیں اس میں کوئی Read meفائل ہو تو اس میں ترکیبِ استعمال ہوگی۔
 

الف عین

لائبریرین
معذرت مانی کہ اب کوہا کا ونڈوز ورژن نہیں رہا، صرف لینکس ورژن ہی ہے۔ میں نے ونڈوز ورژن دیکھا تھا۔ اس کو لینکس میں انسٹال کرنے کے لئے میک انسٹال کرنا پڑے گا۔۔ (یہ کل مجھے مکمل ڈاؤن لوڈ کرنے پر معلوم ہوا۔ ویسے گوگل کرنے پر کچھ معلومات ہو سکتی تھی۔ یہاں دیکھیں
http://libraryautomation.com/
اور یہاں۔
http://www.trustmeher.net/freeware/free_office_tools_free_library_management_software.htm
نیچے والا فری وییر ہے،
 
Top