لائبریری ٹیم میں شمولیت ( لیکن کیسے؟ )

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وجی

لائبریرین
یہ لائبریری ٹیم کیا کام کرتی ہے اور اس میں شمولیت کی کوئی شرط یا اہلیت
 

فرخ منظور

لائبریرین
اور اگر یہ اس کے بعد شایع ہوئی ہے تو پھر محنت رائیگاں جائے گی ؟

قبلہ لگتاہے آپ ٹائپ کر چکے ہیں - :) اگر ایسا ہے تو پھر بھی کوئی بات نہیں کیونکہ ڈاکٹر صاحب نے اپنی آخری کتاب کا نام رکھا تھا "میری آخری کتاب" اور وجہ یہ بتائی تھی کہ کوئی میری کتابیں چھاپنے پر تیار نہیں - اسکا مطلب ہے کہ اگر اس وقت نیٹ کا زمانہ ہوتا تو شائد وہ خود اپ لوڈ کر دیتے - ;)
 

راجہ صاحب

محفلین
راجہ بھائی

اگر آپ فوری طور پر پوسٹ کرنا چاہیں تو اسی زمرہ میں ارسال کر دیں ، یہاں تبصرہ کے زمرہ سے سے دوسرے زمرہ میں اسے منتقل کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ انتظار کرنا چاہیں متعلقہ تھریڈ میں ارسال کرنے کے لیے تو کچھ انتظار کر لیں ، قیصرانی صاحب اس حوالے سے آپ کی رہنمائی کر سکیں گے ۔

السلام علیکم
ابھی تو ٹائپ کر رہا ہوں چند باب مکمل ہو جائیں تو پوسٹ کرنا شروع کروں گا لہذٰا ابھی انتظار کرنا ہی مناسب ہے
لیکن مجھے یاد رکھیے گا رکنیت بحال کرنے کے لئے :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لائبریری ٹیم کیا کام کرتی ہے اور اس میں شمولیت کی کوئی شرط یا اہلیت

وجی لائبریری ٹیم کے اراکین مختلف کتابوں کو برقیانے کا کام کرتے ہیں۔ پہلے ایک کتاب کو چن لیا جاتا ہے، پھر کوئی رکن اس کو سکین کرتا ہے، کوئی اراکین کو تقسیم کرتا ہے، بہت سارے اراکین اپنے اپنے حصے کے صفحات ٹائپ کرتے ہیں اور پھر ان کو یکجا کر کے اردو محفل میں پوسٹ کر دیا جاتا ہے۔ اس طرح یہ کتاب یونیکوڈ میں نیٹ پر دستیاب ہوتی ہے۔ ان اراکین نے بہت ساری کتابیں برقیائی ہیں۔ جن کی فہرست قیصرانی سے مل سکتی ہے۔
 

ماوراء

محفلین
یہی تو مسئلہ ہے کہ جب میں لائبریری میں کچھ بھی پوسٹ کرنا چاہتا ہوں کہ کہا جاتا ہے کہ آپ مجاز نہیں ہیں

ہمممم۔۔ میں نے ایڈمنز کو کہہ دیا تھا کہ آپ کو لائبریری ٹیم میں شامل کر لیں۔ انشاءاللہ جلد ہی کر دیں گے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
"من کی دنیا از ڈاکٹر غلام جیلانی برق" پہلی اشاعت 1961 کی ہے - اس لحاظ سے کتاب کو چھپے ہوئے 48 سال ہوچکے ہیں -
 

محمد وارث

لائبریرین
یونس صاحب کتاب میں‌دیکھیں‌کہ پہلی اشاعت کب ہوئی تھی - اگر پہلی اشاعت کو 50 سال ہوچکے ہیں‌تو کتاب کاپی رائٹ سے آزاد ہے - بہت شکریہ!‌

فرخ صاحب، شاید قانون یہ نہیں ہے یعنی یہ تاریخِ اشاعت کے ساتھ منسلک نہیں ہے، بلکہ مصنف کی موت کے ساتھ منسلک ہے یعنی کسی مصنف کی وفات کے پچاس سال بعد اسکا سارا کام کاپی رائٹ فری ہو جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ احمد ندیم قاسمی کا سارا کام ابھی کاپی رائٹس میں ہے جبکہ انکی پہلی کتاب کوئی ساٹھ، ستر سال پہلے چھپی ہوگی۔ دوسری طرف علامہ اور منٹو وغیرہ کی ساری تخلیقات کاپی رائٹ فری ہو چکی ہیں۔

اور اس سال فروری میں مولانا ابوالکلام آزاد کی ساری تخلیقات پبلک ڈومین میں آ گئی ہیں، میں سوچ رہا ہوں انکے کام کو پرقیانے کے سلسلے میں، لیکن آپ جانتے ہی ہیں کہ میرا 'سوچنا' سالوں پر بھی محیط ہو سکتا ہے۔ :)
 

زیک

مسافر
راجہ صاحب: آپ کو لائبریری ٹیم کا رکن بنا دیا ہے۔
ایم بلال: آپ پہلے سے ممبر تھے مگر اب نام کے ساتھ بھی لکھا آ رہا ہے۔
اگر میں کسی کو مِس کر گیا ہوں تو پلیز بتا دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب اب آپ لائبریری کے رکن بن گئے ہیں۔ تو پھر کیا تحفہ لا رہے ہیں لائبریری کے لیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انتظار رہے گا۔
کس کی آپ بیتی ہے؟ اگر ٹائپ کرنے میں مدد کی ضرورت ہو تو بھی بتائیں۔
 

راجہ صاحب

محفلین
انتظار رہے گا۔
کس کی آپ بیتی ہے؟ اگر ٹائپ کرنے میں مدد کی ضرورت ہو تو بھی بتائیں۔

السلام علیکم
مدد کے لئے شکریہ جناب 50 فیصد کام تو مکمل ہو ہی گیا ہے باقی بھی انشاءاللہ جلد ہی مکمل کر لوں گا
ایک بار پھر مدد کے لئے شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
لیکن راجہ صاحب۔۔کم از کم مجھے اس کی تکلیف ہوتی ہے جب کتابوں کی جگہ محض ایک مضمون ادھر سے، ایک اُدھرسے یہاں جمع کر دیا جائے۔ کچھ پلاننگ کا تو معلوم ہو کہ کیا کوئی ای بک کمپائل کر کے پبلش کرنا چاہتے ہیں؟ ۔ مثلآ شوکت تھانوی کے 5۔6 مضامین کا انتخاب۔
 

راجہ صاحب

محفلین
لیکن راجہ صاحب۔۔کم از کم مجھے اس کی تکلیف ہوتی ہے جب کتابوں کی جگہ محض ایک مضمون ادھر سے، ایک اُدھرسے یہاں جمع کر دیا جائے۔ کچھ پلاننگ کا تو معلوم ہو کہ کیا کوئی ای بک کمپائل کر کے پبلش کرنا چاہتے ہیں؟ ۔ مثلآ شوکت تھانوی کے 5۔6 مضامین کا انتخاب۔

جناب آپ کی بات بھی سہی ہے اب جو شروع کی ہیں اس کو تو مکمل کروں گا پھر کوشش کروں‌ گا کہ صرف تحقیقی مضامین ہی یہاں پوسٹ کروں
میرے خیال میں شاید وہ کاپی رائٹ سے آزاد ہیں ؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم میں‌بھی بہت دن پہلے کہہ چکاہوں مجھے بھی ٹیم میں‌شامل ہونا ہے میری طرف بھی توجہ دے شکریہ میں
میں ٹائپنگ کا کم کر لوں گا تھوڑا تھوڑا
 

mujeeb mansoor

محفلین
یہی کچھ کافی ہے جو آپ نے کیا، یعنی لائبریری کے کسی ممبر یا ایڈمن سے کہہ دینا کافی ہوتا ہے

لائبریری میں ہمارے پاس تین مراحل میں کام ہوتا ہے

1۔ کتب کو سکین کرنا اور آن لائن دیگر ساتھیوں تک پہنچانا
2۔ ان کو ٹائپ کرانا
3۔ ٹائپ شدہ کتب کی پروف ریڈنگ کرنا

تو آپ کن مراحل میں‌ھمارا ساتھ دینا چاہیں گے؟

۔ ٹائپ شدہ کتب کی پروف ریڈنگ کرنا
اس شعبہ میں میں نے کافی کام کیا ہے اور تجربہ بھی رکھتا ہوں ،اس سلسلے میں میری خدمات حاضر ہیں ؛؛؛؛؛؛؛؛؛ والسلام اخوکم فی اللہ
 

قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم میں‌بھی بہت دن پہلے کہہ چکاہوں مجھے بھی ٹیم میں‌شامل ہونا ہے میری طرف بھی توجہ دے شکریہ میں
میں ٹائپنگ کا کم کر لوں گا تھوڑا تھوڑا

خرم شہزاد خرم، فی الوقت ہم لائبریری سروے کے نتائج کو کمپائل کر رہے ہیں۔ اس کے بعد سیدہ شگفتہ صاحبہ لائبریری ٹیم کے بارے بتائیں گی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top