لائبریری ٹیم میں شمولیت ( لیکن کیسے؟ )

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
گلِ لالہ نے کہا:
:D
ہماری طرف سے آپ سب کو اس جشن کی مبارک باد قبول ہو۔ اور اس کے ساتھ ہم سیدہ شگفتہ کی صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہیں اور ماوراء سے ابھی تو بات چیت نہیں ہوئی لیکن ہم ان کو بھی مبارک باد دیتے ہیں اور اپنی services بھی پیش کرتے ہیں۔

بہت شکریہ گل لالہ اور خوش آمدید !

لائبریری میں ابھی ایک اور کتاب کا آغاز ہونے والا ہے اور اس میں شرکت آپ کے لئے یقیناَ ممکن ہوگی
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی کونسی کتاب کا نمبر ہے؟ میرے خیال میں یا تو الکھ نگری شروع کر لیں یا پھر یوسفی صاحب کی “ زرگزشت “
 
شمشاد کتابیں تو کئی زیر غور ہیں مگر اب پھر سے کاپی رائٹ‌ کے مسئلہ نے سر اٹھا لیا ہے اور اس دفعہ لگتا ہے کہ یہ مسئلہ سنجیدگی سے کتابیں‌ برقیانے میں حائل ہوگا۔

ابھی کچھ دن نبیل مصروف ہے اس کے بعد اس پر ایک باقاعدہ بحث شروع ہوگی اور تب ہم سب کے خیالات پھر سے مجتمع ہوں‌گے اور مستقبل کی راہ ہموار ہوگی۔ ویسے آپ کی توجہ کی منتظر ہے لغت ، یاد ہے نہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
لغت بالکل یاد ہے لیکن میرے کمپیوٹر پر اردو نہیں ہے۔

آنے والی جمعرات کو فارغ ہوں گا، اگر راہنمائی کر سکیں تو۔
 

عادل

معطل
میں ناول کے فورم میں پوسٹ کرنا چاہ رہا تھا مگر ایرر آجاتا ہے کیا میرا اکاؤنٹ ڈس ایبل ہے
 

الف عین

لائبریرین
شاید لائبریری کے فورمس میں محض لائبریری کے ارکان پوسٹ کرنے کے مجاز ہیں۔ آُ ایسا کریں کہ پسندیدہ تحریریں میں پوسٹ کر دیں وہاں سے لائبریری کے ارکان وکی میں پہنچا سکتے ہیں۔
بلکہ بہتر ہو کہ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ یعنی میڈیا وکی میں رجستر کر کے سیدھا وہاں پوسٹ کرنا شروع کر دیں۔
لیکن عادل، ناول مکمل پوسٹ نہ کیا جائے تو ،حنت ضائع مانی جائے گی۔ محض ایک آدھ باب سے کیا کام چلے گا۔ یا مل کر کام کرنے کا ہو تو برقیانے کی فرمائش والیجنرل فورم پر اپنا پیغام دیں کہ آپ کس ناول یا کتاب پر کام کرنا چاہ رہے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عادل، آپ کچھ بتائیں گے کہ آپ کس ناول پر کام کرنا چاہ رہے ہیں اور اس کا کتنا حصہ ٹائپ کیا جا چکا ہے؟
 

عادل

معطل
میں اپنا ناول ڈالنا چاہتا ہوں جو ماہنامہ انوکھی کہانیاں میں شایع ہوچکا ہے۔ میرے پاس پورا ناول ان پیج میں ہے جسے میں یونی کوڈ میں کنورٹ کرسکتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹھیک ہے عادل۔ میں نے آپ کو لائبریری ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ آپ اب اپنا ناول پوسٹ کریں۔ اگر کوئی مسئلہ پیش آئے تو مجھے بتائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عادل۔ آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف بھی کروا دیں اور بتائیں کہ آپ کتنے ناول لکھ چکے ہیں اور کب سے لکھنے کا کام کر رہے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن نبیل یہ کیا چکر ہے؟؟؟
عادل کا نام اب بھی لائبریری کے رکن کے طور پر نظر نہیں آتا۔
اور یہی حال اب تک بھی ضبط کا ہے۔
 
عادل کا ناول زندہ زمین میں نے رسالہ میں پڑھا تھا قسط وار۔۔۔ یہاں ماہنامہ "انوکھی کہانیاں" میں شائع ہوا تھا اور ہر ناول کی طرح شاندار ہے۔۔۔!
 

نبیل

تکنیکی معاون
لیکن نبیل یہ کیا چکر ہے؟؟؟
عادل کا نام اب بھی لائبریری کے رکن کے طور پر نظر نہیں آتا۔
اور یہی حال اب تک بھی ضبط کا ہے۔

اعجاز اختر صاحب، اگر ان کے نام کے ساتھ لائبریری ٹیم ممبر آنے لگ جائے تو ان کا نام فہرست ارکان میں سے غائب ہو جائے گا۔ فی الحال مجھے اس مسئلے کا کوئی حل نظر نہیں آیا ہے۔ لیکن لائبریری ٹیم کے تمام ارکان کی طرح ضبط اور عادل کے ذاتی پیغامات کا کوٹا بھی بڑھا دیا گیا ہے اور انہیں کسٹم سمائیلی اپلوڈ کرنے کی سہولت بھی حاصل ہو گئی ہے۔
 

موجو

لائبریرین
لائبریری ٹیم میں شامل ہونا چاہتا ہوں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جناب عالی! پہلے بند ہ آپ سے جان کی امان طلب کرتا ہے ۔
مودبانہ گزارش ہے کہ بندہ اپنی خدمات آپ کے زیر سایہ چلنے والے لائبریری پراجیکٹ کے لیے پیش کرتا ہے بند ہ کی خدمات کو قبول فرما کر مشکور و ممنون فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے سائے میں خوش و خرم ہی رہوں گا سردیوں میں کبھی کبھی ادھر ادھر ہونے کی اجازت لے لوں گا۔ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر تاقیامت قائم رہے کیونکہ آپ کی بدولت ہمارا یہ ملک بچاہوا ہے اور ترقی کی منازل انتہائی تیزرفتاری سے طے کررہا ہے اگرچہ یہ ترقی معکوس ہے (اگر آپ کو اس لفظ کا پتہ ہو تو اس کی جگہ مناسب لفظ لگا لیں) اگر آپ کا دست شفقت ہم پر قائم رہا تو انشاء اللہ اردو لائبریری کو ضرور ترقی دیں گے۔ میں نئی نئی کتابیں خوبصورت پیشانیوں اورکاغذ کے بغیر آپ کی خدمت عالیہ میں دنیا کے طول و عرض سے لاکر حاضر کردوں گا۔ پھر چاہے آپ انہیں آدھی قیمت پر بیچیں ، قسطوں پر دیں یا کرائے پر بندہ اعتراض نہیں کرے گا اور اگر کوئی اور کرے گا تو بندہ اس کی گدڑ کٹ لگا دے گا۔ ویسے اگر آپ کو مخاطب کرنے میں گستاخی ہوئی تو خود ہی جل بھن لیں۔ اور غلطیاں درست کرلیں ۔
والسلام
آپ کا خادم بننے کا طلب گار
ح،م،ا
 

محمد وارث

لائبریرین
میں نئی نئی کتابیں خوبصورت پیشانیوں اورکاغذ کے بغیر آپ کی خدمت عالیہ میں دنیا کے طول و عرض سے لاکر حاضر کردوں گا۔ پھر چاہے آپ انہیں آدھی قیمت پر بیچیں ، قسطوں پر دیں یا کرائے پر بندہ اعتراض نہیں کرے گا اور اگر کوئی اور کرے گا تو بندہ اس کی گدڑ کٹ لگا دے گا۔ ویسے اگر آپ کو مخاطب کرنے میں گستاخی ہوئی تو خود ہی جل بھن لیں۔ اور غلطیاں درست کرلیں ۔
والسلام
آپ کا خادم بننے کا طلب گار
ح،م،ا

لائیبریری ٹیم میں خوش آمدید انیس صاحب۔

اور دیکھیے نبیل نے آپ کو اپنے دستِ شفقت میں لے ہی لیا اور یہ مت سمجھیے گا کہ یہ "گدڑ کُٹ" کی وجہ سے کیا ہے۔;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top