لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

ساجداقبال

محفلین
مہوش بہن، فری ہوسٹ کیوجہ سے جو گوں نا گوں مسائل ہو رہے ہیں، اس کے حل کیلیے میں آپ کو اپنی کسی ڈومین پر سب ڈومین بنا کر مدد کر سکتا ہوں۔ وہاں ان شاء اللہ ایسے کوئی مسائل نہیں ہونگے۔
 
میرے خیال میں سب ڈومین تو اردو ویب پے بھی بنایا جا سکتا ہے۔ بعد میں اگر سبھی کا متفقہ فیصلہ اسے اپنانے کا ہوا تو اسی کا کلین اپ کرکے استعمال کیا جا سکے گا ورنہ ڈائریکٹری پرج کر دیں گے۔ نبیل بھائی اور زکریہ بھائی اس بارے میں زیادہ بہتر رائے رکھتے ہونگے۔ ہمیں ان کا انتظآر کر لینا چاہئے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
بہت شکریہ ساجد، آپ نے ایک Excellent تجویز پیش کی ہے [بشمول ابن سعید کے]۔
صرف ایک بات اور،۔۔۔۔ اور وہ یہ کہ جملہ کی کچھ ایکسٹنشنز کو انسٹال کرنے کے لیے Error Log کی فہرست تک رسائی ضروری ہے۔
پہلے فری ہوسٹ پر تو سرے سے یہ ایرر لاگ کی فہرست ناپید تھی۔
موجودہ دوسرے فری ہوسٹ پر یہ فہرست موجود تو ہے مگر صرف آدھا کام کرتی ہے اور اہم چیزوں کے متعلق رپورٹ نہیں دیتی۔

چنانچہ اگر آپ سب ڈومین پر لائبریری انسٹال کر دیں تو کیا ممکن ہے کہ میری رسائی ایرر لاگ فہرست تک بھی ہو سکے؟ [اس فہرست کی ضرورت صرف ایکسٹنشن انسٹال کرتے وقت پڑتی ہے اور ایک دفعہ ایکسٹنشن انسٹال ہو جائے تو پھر اتنی ضرورت نہیں رہتی]
 

مہوش علی

لائبریرین
کچھ چیلنجز
لائبریری پر کچھ زمروں کی تشکیل دیتے ہوئے کچھ چیلنجز سامنے آئے تھے جن کا حل ابھی تک نہیں نکالا جا سکا ہے۔

چنانچہ ان زمروں کے چیلنجز کا ذکر، اور انکے ممکنہ حل میری رائے میں

1۔ شاعری کے سیکشن میں کبھی ایک نظم شائع کر دینا اور کبھی شاعری کی مکمل کتاب کو شائع کر دینا۔
2۔ اسی طرح گوشہ اطفال سیکشن میں کبھی بچوں کی ایک نظم شائع کرنا اور کبھی مکمل کتاب شائع کر دینا۔
3۔ اسی طرح افسانے کے سیکشن میں کبھی ایک افسانہ شائع کرنا اور کبھی افسانوں کی پوری کتاب شائر کر دینا

اس سے چیزوں کی کچھ عجیب کھچڑی بن جاتی تھی [مثلا دیکھئیے میڈیا وکی پر گوشہ اطفال سیکشن جہاں یہ کھچڑی سب سے زیادہ پکی ہوئی ہے، یا پھر افسانہ سیکشن جہاں انفرادی افسانوں اور افسانوں کی مکمل کتاب میں کوئی تفریق نہیں ہو پا رہی۔]

اس مسئلے کا ادراک اعجاز صاحب اور دیگر لائبریری اراکین کو بہت اچھی طرح سے تھا، مگر اسکے باوجود ہم محفل اور میڈیا وکی پر اسکا کوئی قابل اطمنان حل تجویز نہ کر سکے۔

میں نے اس مسئلے پر سوچا ہے اور اسکا حل یوں نکالنے کی کوشش کی ہے کہ ایک سیکشن صرف مکمل کتب کا ہو، جبکہ دوسرا سیکشن انفرادی چیزوں کا [جو کہ کتاب کی صورت میں مدون نہیں ہو سکیں]۔ اور اس چیز کو لائیو آپ ڈیمو سائیٹ پر دیکھ سکتے ہیں [صرف رائیٹ سائیڈ پر موجود ماڈیول میں]
یہ صرف ایک ممکنہ حل تک پہنچنے کی کوشش ہے۔ اس لیے اب دعوت اراکین کو ہے کہ وہ بھی اس مسئلے پر سوچیں اور اگر انہیں کوئی اور بہتر حل اور ترتیب نظر آتی ہے تو یہاں مطلع فرمائیں۔ ایک دفعہ یہ چیز فائنل ہو گئی تو اس کو رائیٹ ماڈیول کے علاوہ فرنٹ پیج [جو کہ نیلے بیک گراونڈ میں ہے] اس میں بھی شامل کر دیا جائے گا۔

/////////////////////////////

افسانوں کا بھی میں نے حل یہ نکالا تھا کہ انکا بالکل الگ سیکشن بنا دیا ہے اور کتابوں کا چکر بالکل ختم کر دیا ہے۔ بلکہ ہر افسانہ نگار کا نام ایک کیٹیگری ہے اور اس کیٹیگری میں اُس افسانہ نگار کے تمام افسانے حروف تہجی کے اعتبار سے شامل کر دیے جائیں گے [قطع نظر اسکے کہ وہ افسانے اُسکی کس کتاب میں تھے]

اعجاز صاحب کو شاید میں یہ نئی ترتیب سمجھا نہیں پائی ہوں، یا پھر ابھی تک انکے نزدیک یہ قابل اطمنان حل نہیں۔ ۔۔۔۔ اور اگر ایسی بات ہے تو اعجاز صاحب سے درخواست ہے کہ وہ تفصیل سے اور آسان الفاظ میں مجھے سمجھائیں کہ وہ افسانوں کا سیکشن کس طرح شائع کروانا چاہتے ہیں۔ ایک دفعہ مجھے انکی تجویز سمجھ آ جائے تو پھر ہی میں اس سلسلے میں کام کر سکتی ہوں۔
 

ساجداقبال

محفلین
مجھے آپکو کسی بھی قسم کی رسائی دینے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔ مذکورہ ایرر لاگز کہاں ہوتی ہیں؟ ہاں لیکن جیسے کہ ابن سعید نے کہا، پہلے نبیل بھائی کی بات سن لینی چاہیے، ممکن ہے وہ یہیں سب ڈومین سیٹ اپ کرنے میں دلچسی رکھتے ہوں۔ تھوڑا انتظار۔۔۔
 
کوئی ایسا ایکسٹینشن نہیں جو ارٹیکلس کو مرج کرکے کتابی شکل دینے کے قابل ہو؟ میرا مطلب ہے جب تک انفرادی پوسٹ اتی رہیں آتی رہیں اور جب تب انہیں کسی کتاب مین مرج کر دیا جائے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
مجھے آپکو کسی بھی قسم کی رسائی دینے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔ مذکورہ ایرر لاگز کہاں ہوتی ہیں؟ ہاں لیکن جیسے کہ ابن سعید نے کہا، پہلے نبیل بھائی کی بات سن لینی چاہیے، ممکن ہے وہ یہیں سب ڈومین سیٹ اپ کرنے میں دلچسی رکھتے ہوں۔ تھوڑا انتظار۔۔۔

لاگ ایرر عموما Main Control Panel میں موجود ہوتے ہیں [جہاں پر FTP File Manager یا MsSql یا ای میل وغیرہ بھی موجود ہوتے ہیں]
اور یہ کنٹرول پینل کسی بھی سائیٹ کا بالکل Heart ہوتا ہے اور اس تک رسائی دینا ذرا کافی اعتماد کی [ یا پھر الٹے الفاظ میں رسک کی] بات ہوتی ہے۔
یقینا آپ میرے بھائیوں کی طرح ہیں اور آپ بھی مجھے اپنی بہن کی طرح عزیز سمجھتے ہوں گے اور ہمارے مابین ایسے کسی رسک یا اعتماد کا مسئلہ نہیں۔ بہرحال میں اصل مسئلہ بیان کرنا چاہ رہی تھی۔
اردو ویب ذرا بڑا ہاتھی ہے اور اسکے کنٹرول پینل [یعنی مرکزی Heart ] پر ہاتھ ڈالتے ہوئے میں گھبرا رہی ہوں۔ اس صورت میں بہتر ہو گا کہ نبیل بھائی ہی کو تکلیف دی جائے کہ وہ جب اصل سائیٹ لانچ ہو تو وہی ہی ایکسٹنشنز کو انسٹال کریں۔ [یا پھر اگر اردو لائبریری کا اردو محفل سے کوئی الگ کنٹرول پینل ہے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں اور اس الگ کنٹرول پینل میں میں بغیر گھبرائے کام کر سکتی ہوں]

بہرحال اس وقت میری ضرورت یہ ہے کہ ایسا کنٹرول پینل ہو جس میں ایرر لاگ کی مکمل اور تفصیلی لسٹ سامنے آتی ہو، اور اس کنٹرول پینل میں phpmyAdmin and MySql وغیرہ پر کام کرنے کی رسائی ہو، اور ایک FTP اکاونٹ بھی ہو۔ ایک دفعہ یہ ڈیمو سائیٹ بن گئی تو پھر اصل لائیو سائیٹ کو اردو ویب پر بنانا مشکل نہ ہو گا بلکہ چند گھنٹوں میں ہی نئی سائیٹ تیار ہو جائے گی۔
 

ساجداقبال

محفلین
یعنی مین کنٹرول پینل تک رسائی۔۔۔۔کوئی مشکل نہیں۔ بس نبیل بھائی کچھ کہیں تو آگے بڑھیں۔
موجودہ تھیم علوی نستعلیق کے ساتھ:
Urdu_Lib.png

آپریٹنگ سسٹم: ایکس پی
براؤزر: فائرفاکس3
 

مہوش علی

لائبریرین
باسم کچھ عرصے سے فاروق صاحب کی مدد سے جملہ کی قرآن ایکسٹینشن میں ڈیٹا بیس کی مدد سے اردو ترجمہ داخل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
دیکھئیے انکی اس محنٹ کی نتائج
http://quranjoomla.ueuo.com/index.php?option=com_quran&Itemid=53

ماشاء اللہ اب اس قرآن ایکسٹنشن سے ہر جملہ ویب سائیٹ میں قران کے اردو تراجم کو بہترین طریقے سے ڈیٹا بیس کی مدد سے ظاہر کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک ثواب جاریہ ہے جو کہ باسم نے فاروق صاحب کی مدد سے مل ادا کیا ہے۔
ہماری لائبریری کے قران سیکشن کے حوالے سے یہ ایکسٹنشن بہت ہی مفید چیز ہے۔ اگر اگلے مرحلے میں اس میں تفسیر کا ڈیٹا بیس ہینڈل کرنے کی بھی گنجائش نکالی جا سکے تو پورا مسئلہ ہی حل ہو جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں ایک مرتبہ پھر معذرت چاہتا ہوں کہ اس موضوع میں شرکت نہیں کرپا رہا ہوں۔ میں ایک مرتبہ اس تھریڈ کے تمام پیغامات پڑھ کر ہی اس کے بارے میں تفصیل سے لکھ سکوں گا۔ ابھی میری گزارش ہے کہ آپ فی الحال اپنی توجہ جملہ سائٹ کا پروٹوٹائپ بنانے پر مرکوز رکھیں۔ کسی نئی سائٹ کو لانچ کرنے میں عجلت نہیں کرنی چاہیے، اس کے لیے کافی پلاننگ کی ضرورت ہوتی ہے اور لانچ کرنے کےبعد سائٹ کو ڈیویلپ کرنے کے لیے مستقل محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ میرے ذہن میں اس سلسلے میں کئی سوال ہیں۔ ان کا ذکر میں بعد میں کروں گا۔ اگر آپ کو پروٹوٹائپنگ کے لیے جگہ چاہیے تو میں اردو ویب پر ہی آپ کو اس مقصد کے لیے جگہ فراہم کردوں گا جہاں آپ نہ صرف جملہ استعمال کر سکیں گے بلکہ اس کو ادھیڑ کر سی بھی سکیں گے۔ :) میں نے اس ربط پر ایک کافی عرصے سے جملہ1.5 کی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن سیٹ اپ کی ہوئی ہےلیکن یہ دراصل جملہ 1.5 کے اردو پیکج بنانے کے سلسلے میں سیٹ اپ کی گئی تھی۔ لائبریری سائٹ کی پروٹوٹائپنگ کے لیے علیحدہ انسٹالیشن فراہم کر دی جائے گی۔
والسلام
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل بھائی، میرے خیال میں میں ڈیمو سائیٹ کی پریزنٹیشن سے فارغ ہو چکی ہوں۔ اب اگلا مرحلہ سوالات جوابات کا ہے، اور وہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ اراکین ڈیمو سائیٹ کو استعمال کریں، جہاں کمیاں ظاہر ہو رہی ہیں وہاں پر فیڈ بیک دیں، اور اگر کسی بھی زاویے سے سوالات ہیں تو وہ کریں۔
اس کام کے لیے ہمیں جلدی نہیں۔ آپ لوگ اپنا وقت لیجئے۔
 

باسم

محفلین
جملہ کا قران ایکسٹنشن اصل میں انگریزی میں تھا جس میں اردو ترجمہ کا ڈیٹا بیس شامل کیا گیا ہے۔
ڈیٹا بیس بہت عمدہ ہے مگر فاروق صاحب کا کہنا تھا کہ اس میں پی ایچ پی کا استعمال اچھے طریقے سے نہیں کیا گیا اور اس میں ڈیٹا بیس بھی جملہ کے بجائے براہ راست شامل کرنا پڑتا ہےاور جملہ سے اسکی تدوین کی کوئی صورت نہیں اس کا کام صرف ڈیٹابیس کو دکھانا ہے۔
جبکہ پراجیکٹ کیلیے ہمیں ایسی ایکسٹنشن کی ضرورت ہے جس میں جملہ ہی سے ڈیٹا مثلا سورتوں کا ترجمہ تفسیر وغیرہ ڈالا جاسکے اور ایکسٹنشن اسے مدون کرنے اور مناسب انداز سے دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
*********************************
تجرباتی لائبریری سائٹ کاصفحہ اول بہت بہتر انداز میں ترتیب دے دیا گیا ہےاور اس کے بارے جو باتیں میرے ذہن میں تھیں ان میں سے اکثر پرزنٹیشن کے تحت بیان ہوچکی ہیں مزید یہ کہنا تھا کہ
1۔ صفحہ اول پر تلاش کا اختیار بہتر کرنا ہوگا تاکہ مصنف کے نام، اور مخصوص زمرہ سے تلاش ممکن ہوسکے۔
2۔ کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ دائیں طرف صرف سیکشن اور زمرے ہوں جنہیں دکھانے کی ترتیب یوں ہوسکتی ہے کہ
(الف) طےشدہ طور پر صرف سیکشن ظاہر ہوں پھر مطلوبہ سیکشن پر کلک کرنے سے مینو پھیل کر چھپے ہوئے زمرے ظاہر کرے یا
(ب) مطلوبہ سیکشن پر ماؤس لانے سے زمروں کا مینو آگے کی طرف ظاہر ہو۔
3۔ تازہ ترین اور مشہور ترین کی فہرست نیچے کے بجائے سامنےنظر آئے(جیسے بائیں طرف لگا دی جائے)۔
4۔ صفحہ کے درمیان میں Tabs کا استعمال کرکے( لائبریری مشن میں ساتھ،تحریر ارسال کریں، ٹوٹوریل یا جو سائٹ میں اہمیت کا حامل مواد ہو مثال کے طور پر لائبریری میں موجود مشہور اور نایاب کتاب کا تعارف) کو سامنے رکھا جائے تاکہ الگ صفحہ کھولنے کے بجائے ٹیب دباکر اس تک فوراً پہنچا جاسکے۔ٍٍٍٍ
 

مہوش علی

لائبریرین
جملہ کا قران ایکسٹنشن اصل میں انگریزی میں تھا جس میں اردو ترجمہ کا ڈیٹا بیس شامل کیا گیا ہے۔
ڈیٹا بیس بہت عمدہ ہے مگر فاروق صاحب کا کہنا تھا کہ اس میں پی ایچ پی کا استعمال اچھے طریقے سے نہیں کیا گیا اور اس میں ڈیٹا بیس بھی جملہ کے بجائے براہ راست شامل کرنا پڑتا ہےاور جملہ سے اسکی تدوین کی کوئی صورت نہیں اس کا کام صرف ڈیٹابیس کو دکھانا ہے۔
جبکہ پراجیکٹ کیلیے ہمیں ایسی ایکسٹنشن کی ضرورت ہے جس میں جملہ ہی سے ڈیٹا مثلا سورتوں کا ترجمہ تفسیر وغیرہ ڈالا جاسکے اور ایکسٹنشن اسے مدون کرنے اور مناسب انداز سے دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
*********************************
تجرباتی لائبریری سائٹ کاصفحہ اول بہت بہتر انداز میں ترتیب دے دیا گیا ہےاور اس کے بارے جو باتیں میرے ذہن میں تھیں ان میں سے اکثر پرزنٹیشن کے تحت بیان ہوچکی ہیں مزید یہ کہنا تھا کہ
1۔ صفحہ اول پر تلاش کا اختیار بہتر کرنا ہوگا تاکہ مصنف کے نام، اور مخصوص زمرہ سے تلاش ممکن ہوسکے۔
2۔ کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ دائیں طرف صرف سیکشن اور زمرے ہوں جنہیں دکھانے کی ترتیب یوں ہوسکتی ہے کہ
(الف) طےشدہ طور پر صرف سیکشن ظاہر ہوں پھر مطلوبہ سیکشن پر کلک کرنے سے مینو پھیل کر چھپے ہوئے زمرے ظاہر کرے یا
(ب) مطلوبہ سیکشن پر ماؤس لانے سے زمروں کا مینو آگے کی طرف ظاہر ہو۔
3۔ تازہ ترین اور مشہور ترین کی فہرست نیچے کے بجائے سامنےنظر آئے(جیسے بائیں طرف لگا دی جائے)۔
4۔ صفحہ کے درمیان میں Tabs کا استعمال کرکے( لائبریری مشن میں ساتھ،تحریر ارسال کریں، ٹوٹوریل یا جو سائٹ میں اہمیت کا حامل مواد ہو مثال کے طور پر لائبریری میں موجود مشہور اور نایاب کتاب کا تعارف) کو سامنے رکھا جائے تاکہ الگ صفحہ کھولنے کے بجائے ٹیب دباکر اس تک فوراً پہنچا جاسکے۔ٍٍٍٍ

باسم،
اس لنک پر جملہ کی ایک ایکسٹنشن موجود ہے جو کہ ڈیٹا بیس بنانے میں مدد کرتی ہے۔

اسکے علاوہ اور بھی کمرشکل اور غیر کمرشل ایکسٹنشنز آپکو اس لنک پر مل جائیں گی۔

باسم،
کیا آپ کے لیے ممکن ہے کہ آپ ان ایکسٹنشز کا مطالعہ کریں اور دیکھیں کہ کیا انکی مدد سے قران ڈیٹابیس پراجیکٹ بنایا جا سکتا ہے کہ نہیں۔ [کمرشل کو بھی چیک کیجئے گا اور اگر ان سے کام ہوتا نظر آیا تو میں اسے قران پراجیکٹ کے لیے خرید لوں گی] ۔ ان ایکسٹنشنز کی ڈاکومینٹیشن ساتھ دی گئی ہے۔ اور اگر آپ کو ٹیسٹنگ کے لیے جملہ پلیٹ فارم کی ضرورت ہے تو ہم اسے فری سرور یا ساجد برادر کے سرور پر اسے انسٹال کر سکتے ہیں۔
مسئلہ صرف قران پراجیکٹ کا نہیں ہے۔
اگر آپ اس ایکسٹنشن پر کام کرنا سیکھ گئے تو اسکے بعد ہمارے پاس احادیث کی کتب کی ایک کثیر تعداد موجود ہے جو کہ اردو میں ترجمہ شدہ ہیں، بلکہ اب کاپی رائیٹ سے بھی آزاد ہیں۔ انکا بھی فائدہ تب ہی ہے جب ہم انہیں ڈیٹا بیس کی صورت میں پیش کریں۔
اور اسی پر بس نہیں، بلکہ ڈیٹا بیس پر کنٹرول حاصل کر لینا بہت آگے کی چیز ہے اور تعلیم و تدریس اور بے تحاشہ اور چیزوں اور پراجیکٹز میں ہماری مدد کرے گا۔

///////////////////////////////

باسم،
فرنٹ پیج کے حوالے سے تجاویز دینے پر ایک بار پھر شکریہ۔
آپ نے جتنی تجاویز اوپر بیان کی ہیں وہ سب کی سب جملہ میں ممکن ہیں۔ مثلا اردو نثر پر کلک کرنے سے اسکے نیچے یا آگے تمام ذیلی زمروں کا ظاہر ہو جانا، اور یہ بہت خوبصورت اور پروفیشنل لگتا ہے ۔۔۔۔ بہرحال میں نے اس مسئلے پر سوچا اور مجھے یہ بات نظر آئی کہ ہمارے پاس فی الحال بہت کم مواد اردو لائبریری پر ڈیجیٹل شکل میں موجود ہے۔ اس لیے میری رائے میں ابتدا میں بہتر رہے گا کا اردو نثر کا پورا کا پورا سیکشن ایک ہی صفحے پر شائع کر دیا جائے [بشمول تمام ذیلی زمروں اور ان میں موجود تمام تر کانٹینٹ/آرٹیکلز/کتب کے]
اور ایک دفعہ جب ہمارے پاس تین چار سو کتابیں جمع ہو جائیں تو پھر چیزوں کو مختلف صفحات پر بانٹنا شروع کریں۔

اور آپکی TABS والی تجویز اور اس میں لائبریری مشن میں ساتھ، تحریر ارسال کرنے کا لنک، ۔۔۔۔ یہ بہت ہی شاندار تجویز ہے اور بہت خوبصورت لگے گی۔ TABS کے لیے ایک ایکسٹنشن انسٹال کرنا پڑے گی۔ میں جلد اس پر کام کرتی ہوں۔
مشہور و نایاب کتب کی لسٹ کو صفحہ اول پر دینا بہت اچھی تجویز ہے۔
 

شاکر

محفلین
دخل در نامعقولات کیلئے معذرت۔ صرف یہ جاننا چاہتا ہوں مہوش سسٹر سے کہ کیا آپ کونٹینٹس کیلئے جوم سوٹ ریسورس استعمال کریں‌گی یا کوئی اور ایکسٹینشن ؟ جوم سوٹ ریسورس کے استعمال کی صورت میں‌کیٹگریز اور سیکشنز تو ریسورس کے اپنے ہی استعمال کرنے ہوں‌گے ناں؟ اور اگر سیکشن ایکس کی مدد سے صرف کیٹگریز اور سیکشنز بنانا چاہتی ہیں‌تو ریسورس کا استعمال شاید ممکن نہیں۔ میں مبتدی ہوں جملہ سیکھ رہا ہوں اس لئے اگر سوال تکنیکی حوالے سے کچھ نامعقول ہو تو درگزر فرما دیجئے گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
دخل در نامعقولات کیلئے معذرت۔ صرف یہ جاننا چاہتا ہوں مہوش سسٹر سے کہ کیا آپ کونٹینٹس کیلئے جوم سوٹ ریسورس استعمال کریں‌گی یا کوئی اور ایکسٹینشن ؟ جوم سوٹ ریسورس کے استعمال کی صورت میں‌کیٹگریز اور سیکشنز تو ریسورس کے اپنے ہی استعمال کرنے ہوں‌گے ناں؟ اور اگر سیکشن ایکس کی مدد سے صرف کیٹگریز اور سیکشنز بنانا چاہتی ہیں‌تو ریسورس کا استعمال شاید ممکن نہیں۔ میں مبتدی ہوں جملہ سیکھ رہا ہوں اس لئے اگر سوال تکنیکی حوالے سے کچھ نامعقول ہو تو درگزر فرما دیجئے گا۔

سب سے پہلے تو شاکر آپ کو اس ڈسکشن میں خوش آمدید۔
آپ نے اچھا سوال اٹھایا ہے۔ یقینا اگر ہمیں جوم سوٹ ریسورس استعمال کریں گے تو ماڈیولز بھی اس ہی کے استعمال کرنا ہوں گے۔

مگر میں نے جتنا جملہ پر غور کیا ہے، اس کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں:

1۔ ہمارے لائبریری پراجیکٹ کے لیے ہمیں جوم سوٹ ریسورس کی ضرورت نہیں، بلکہ ہم جملہ کے موجودہ سٹرکچر میں رہتے ہوئے ہی لائبریری کو بہت اچھے طریقے سے ہینڈل کر سکتے ہیں۔

2۔ ذرا جملہ کو اس نظر سے دیکھئیے:
۔ جملہ میں تین تہیں ہیں: سیکشن/کیٹیگری/کانٹینٹ
۔ مگر جملہ میں یہ ممکن ہے کہ سیکشن سے اورپر ایک اور تہہ کا Manually اضافہ کر دیا جائے۔ [بلکہ دو تہوں تک کا Manually اضافہ کیا جا سکتا ہے]
مثلا موجودہ سٹرکچر میں ہمارے پاس یہ سات/آٹھ سیکشن ہیں [اردو نثر، مطالعہ مذاہب، شاعری، ۔۔۔۔۔۔]، پھر انکی کل ملا کر 40 کے قریب کیٹیگریز ہیں۔ [مثلا نثر: داستان، نثر: ناول، نثر: افسانے، نثر: تراجم۔۔۔۔۔]
مگر ہم یوں کرتے ہیں کہ سیکشن کی اس پہلی تہہ کو رائیٹ سائیڈ والے ماڈیول میں Manually ظاہر کر دیتے ہیں اور جملہ کے سٹرکچر میں جو موجودہ 40 کیٹیگریز ہیں، انہیں سیکشن کا درجہ دے دیتے ہیں۔ پھر ان 40 سیکشنز میں مزید کیٹیگریز بنائی جا سکتی ہیں
اب رائیٹ سائیڈ والے ماڈیول میں یہ چیزیں ہوں گی:
۔ اردو نثر
۔اردو شاعری
۔مطالعہ مذاہب۔۔۔۔۔

اب اگر ہم اردو نثر پر کلک کرتے ہیں تو اسکے نیچے اردو نثر کے تمام سیکشنز ظاہر ہو جائیں گے
اسی طرح اردو شاعری پر کلک کرنے پر اسکے نیچے اسکے تمام سیکشنز ظاہر ہو جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔

موجودہ سیٹ اپ میں میں نے ابھی تک ان 40 زمروں کو کیٹیگریز میں ہی رکھا ہوا ہے اور سیکشنز نہیں بنائے ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ابھی ہمارے پاس بہت ہی کم کتابیں ڈیجیٹل صورت میں ہیں۔ اگر کوئی دو تین ہزار وغیرہ کے قریب کتب ٹائپ کر لیتے ہیں تو پھر شاید ہمیں چیزیں سیکشن کے لیول پر لیجانے کی ضرورت پڑے۔
اور اچھی بات یہ ہے کہ جملہ میں Mass لیول پر نئے سیکشن اور نئی کیٹیگریز بنائی جا سکتی ہیں اور MASS لیول پر ہی کانٹینٹ کو ان نئے سیکشن اور کیٹیگریز میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

3۔ جملہ کی ایک اور خاصیت یہ ہے ک میڈیا وکی کے برخلاف پوری کی پوری کتاب [جسکا سائز 3 تا 4 میگا بائیٹ کا بھی ہو] ایک ہی کانٹینٹ میں شائع کی جا سکتی ہے۔
طریقہ کار یہ ہے کہ پوری کتاب کی ٹیکسٹ فائل بنائی جائے، اور پھر ہر باب کے آغاز میں ایک لائن کا ایک کوڈ لکھ دیا جائے [جسکا ذکر میں اوپر کر چکی ہوں] جس کی وجہ سے پوری کتاب ابواب میں تبدیل ہو کر جملہ پر شائع ہو گی اور ٹیبل آف کانٹینٹ بھی خود بخود بن جائے گا [ڈراپ ڈاون مینو میں]۔
اگر کسی کتاب میں "باب" اور پھر "ذیلی باب" اور پھر "ذیلی ذیلی باب" ہوں، انکا بھی طریقہ کار موجود ہے، اور وہ یہ کہ جملہ کی مدد سے صرف H1 سائز کے بڑے ابواب تبدیل کیے جائیں، اور بقیہ ہر باب کی الگ سے ٹیبل آف کانٹینٹ دوسرے سافٹویئر این ویو کی مدد سے بنائی جائے۔
اگر آپکو میری بات سمجھ نہیں آ رہی تو میں ایک سیمپل کتاب کو اپلوڈ کرتی ہوں اور پھر آپ میری بات سمجھ جائیں گے۔
 

شاکر

محفلین
تفصیلی جواب کیلئے شکر گزار ہوں۔ یونی کوڈ کتب کی حد تک میں‌ آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ کور جملہ میں ہی یہ کام باآسانی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن کتب کو پی ڈی ایف میں‌اور ورڈ ڈاکومنٹ کی صورت میں‌ ڈاؤن لوڈنگ کیلئے مہیا کرنا ہو تو اس کا طریقہ کار کیا ہوگا؟
اس سے بھی پہلے ایک بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا ہر کتاب کے متن کو مکمل ٹائپ کرنا بہت ضروری ہے؟ میرے خیال میں‌ پورے متن کو ٹائپ کرنے کی صرف ایک بنیادی وجہ ہے ۔ سرچنگ۔
اگر کچھ یوں کر لیا جائے کہ فی الحال کتب کو اسکین کریں اور صرف ابواب کی فہرست کو ٹائپ کر لیا جائے۔ فہرست پوری کتاب کا مغز ہوتا ہے جس میں‌ یقینآ سارے اہم کی ورڈز آجائیں گے۔ اور ان کتب کو پ ڈ ف میں‌ڈاؤن لوڈنگ کیلئے مہیا کر دیا جائے۔ پھر وقت کے ساتھ ساتھ کتب کی اہمیت کو لازمآ پیش نظر رکھتے ہوئے ان کے مکمل متن کی ٹائپنگ کا کام کیا جائے۔ اس طریقہ کار کے تحت سرچنگ بھی ممکن ہوگی اور انشاء اللہ لائبریری میں‌موجود کتب کی تعداد ایک مناسب رفتار سے بڑھتی رہے گی۔ نیز ان پ ڈ ف کتب کو آن لائن مطالعہ کیلئے بھی پیش کیا جا سکتا ہے ، تصاویر کی صورت میں‌بھی اگرچہ ممکن ہے۔ لیکن میری ناقص رائے میں‌ آن لائن مطالعہ کیلئے آئی پیپر سے بہتر فی الحال کچھ ممکن نہیں۔ آئی پیپر کے استعمال کے ساتھ ذرا اس کتاب کا مطالعہ فرمائیے۔ (لنک نیچے دے رہا ہوں، کوما کو نقطہ سے بدل دیجئے( پیشگی معذرت اگر ان تجاویز پر پہلے ہی کہیں مباحثہ ہو چکا ہو۔
scribd,com/doc/2167543/Tafseer-Ibne-Kaseer-Para-30
 
شاکر بھائی میں آپ کی اس تجویز کی تائید کرتا ہوں۔ نیز فی الحال فہرست کے علاوہ کتب میں ٹیگز کا اضافہ بھی سرچنگ میں معاون ہوگا۔

اور اسطرح لائبریری میں دستیاب کتب کے کئی اسٹیج بن جائیں گے۔ نیز مجموعی طور پر ذخیرہ بڑھ جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اوپر سوال پڑھا ہے کہ جملہ سائٹ میں پی ڈی ایف کو بطور ڈاؤنلوڈ مہیا کرنے کا کیا بندوبست ہوگا۔ کیا اس مقصد کے لیے جملہ کی DocMan ایکسٹینشن تسلی بخش نہیں ہے؟
 

مہوش علی

لائبریرین
تفصیلی جواب کیلئے شکر گزار ہوں۔ یونی کوڈ کتب کی حد تک میں‌ آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ کور جملہ میں ہی یہ کام باآسانی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن کتب کو پی ڈی ایف میں‌اور ورڈ ڈاکومنٹ کی صورت میں‌ ڈاؤن لوڈنگ کیلئے مہیا کرنا ہو تو اس کا طریقہ کار کیا ہوگا؟
اس سے بھی پہلے ایک بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا ہر کتاب کے متن کو مکمل ٹائپ کرنا بہت ضروری ہے؟ میرے خیال میں‌ پورے متن کو ٹائپ کرنے کی صرف ایک بنیادی وجہ ہے ۔ سرچنگ۔
اگر کچھ یوں کر لیا جائے کہ فی الحال کتب کو اسکین کریں اور صرف ابواب کی فہرست کو ٹائپ کر لیا جائے۔ فہرست پوری کتاب کا مغز ہوتا ہے جس میں‌ یقینآ سارے اہم کی ورڈز آجائیں گے۔ اور ان کتب کو پ ڈ ف میں‌ڈاؤن لوڈنگ کیلئے مہیا کر دیا جائے۔ پھر وقت کے ساتھ ساتھ کتب کی اہمیت کو لازمآ پیش نظر رکھتے ہوئے ان کے مکمل متن کی ٹائپنگ کا کام کیا جائے۔ اس طریقہ کار کے تحت سرچنگ بھی ممکن ہوگی اور انشاء اللہ لائبریری میں‌موجود کتب کی تعداد ایک مناسب رفتار سے بڑھتی رہے گی۔ نیز ان پ ڈ ف کتب کو آن لائن مطالعہ کیلئے بھی پیش کیا جا سکتا ہے ، تصاویر کی صورت میں‌بھی اگرچہ ممکن ہے۔ لیکن میری ناقص رائے میں‌ آن لائن مطالعہ کیلئے آئی پیپر سے بہتر فی الحال کچھ ممکن نہیں۔ آئی پیپر کے استعمال کے ساتھ ذرا اس کتاب کا مطالعہ فرمائیے۔ (لنک نیچے دے رہا ہوں، کوما کو نقطہ سے بدل دیجئے( پیشگی معذرت اگر ان تجاویز پر پہلے ہی کہیں مباحثہ ہو چکا ہو۔
scribd,com/doc/2167543/Tafseer-Ibne-Kaseer-Para-30

شاکر،
آپکی ان تجاویز سے اس تھریڈ کا رخ تھوڑا تبدیل ہو جائے گا۔
بات یہ ہے کہ لائبریری ایک گروپ ہے ہماری آراء میں یقینا اختلاف ہو سکتا ہے۔ کچھ اراکین [خصوصا اعجاز صاحب] آپکی اس تجویز کے اس جُز سے اتفاق نہیں کریں گے کہ علوی نستعلیق کے اجراء کے بعد بھی کتب کو پی ڈی ایف میں پیش کیا جائے۔ بہرحال، پی ڈی ایف کے متعلق یہ ضمنی بحث ہے۔

میں بنیادی باتیں عرض کرتی ہوں:

1۔ ہم چاہے پی ڈی ایف کا استعمال کریں یا نہ کریں، مگر یہ لازمی ہے کہ آفلائن ریڈنگ کے لیے ہمارے لیے ضروری ہو گا کہ کتاب کو ٹیکسٹ فائل، یا ورڈ فائل یا کسی بھی اور صورت میں مکمل طور پر پیش کریں۔

2۔ اس صورت کا بہترین حل جملہ کی ایک نئی ایکسٹنشن Attachment ہے۔ [جو کہ ابتک کے باقی فری سرورز پر تو بنا پرابلم کے چلتی آئی ہے مگر موجودہ ڈیمو سرور پر آ کر مسئلہ کر گئی ہے۔۔۔ بہرحال یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں]
یوں تو جملہ میں ڈاونلوڈ کے لیے کئی ایکسٹنشنز موجود ہیں، مگر Attachment والی یہ ایکسٹنشن سب سے زیادہ کارآمد، آسان اور تیز رفتار ہے۔
بجائے اسکے کہ الگ سے کوئی ڈاونلوڈ سیکشن بنایا جائے، یہ ایکسٹنشن ہر کانٹینٹ کے ساتھ ہی مکمل فائل کو مختلف فارمیٹ میں Attachments کی صورت میں منسلک کر دی گی [بالکل ایسے ہی جیسا کہ ای میل کرتے وقت ہم کسی میل کے ساتھ Attachments لگاتے ہیں۔

///////////////////////////

لائبریری میں کتابوں کی شمولیت [میری نظر میں]

دیکھئیے، یہاں پھر مختلف آراء ہو سکتی ہیں۔ میں صرف مختصرا اپنی رائے بیان کر دیتی ہوں اور تفصیلی بحث الگ سے کی جا سکتی ہے۔
مختصر الفاظ میں میں شاکر کی رائے سے اس معاملے میں مکمل متفق ہوں۔ میری نظر میں:

1۔ کتابوں کی دو کیٹیگریز ہیں۔ ایک ہیں ریفرنس کتابیں یا پھر بہت زیادہ اہمیت والی کتابیں۔
2۔ اور دوسری ہیں نان ریفرنس کتابیں، جن کو صرف پڑھا جاتا ہے مگر کہیں اور تحریوں میں Quote اتنا نہیں کیا جاتا۔ مثلا عمران سیریز وغیرہ، یا ایسے دیگر تاریخی نسیم حجازی کے افسانوی کتابیں وغیرہ۔ [عام تفریحی کتب]

۔ تو ان پہلی قسم کی کتابوں کا یونی کوڈ میں ہونا بہت بہترین ہے۔
۔ مگر ان دوسری قسم کی کتابوں کو اتنی محنت کر کے ٹائپ کرنا اتنا ثمر آور نہیں۔

انٹر نیٹ اور کمپیوٹر کی نئی دنیا، جس میں "ویب سپیس" کی کوئی پرابلم نہیں رہی اور "ڈاونلوڈ اور ڈاونلوڈ سپیڈ کی کوئی پرابلم نہیں رہی، ۔۔۔۔۔ تو میری رائے میں ہمارے ممبران کی پہلی ترجیح اب یہ ہونی چاہیے کہ وہ بڑی بڑی لائبریریز میں جائِیں، اور لائبریرین کے ساتھ مل کر ان کتابوں کی لسٹ بنائیں جن کے کاپی رائیٹ نہیں، جو پرانی کتابیں ہیں اور بہت اہم کتابیں ہیں۔۔۔۔۔ اور زیادہ زور اس وقت ان کتابوں کی اچھی کوالٹی میں سکیننگ پر خرچ کریں۔

پھر "عرفان ویو" کی مدد سے ان کتابوں کی پی ڈی ایف فائل بنائیں [ جو کہ سکینڈ شدہ امیجز کے ہوتے ہوئے منٹوں میں بن جائیں گی] ۔ اور ان کتابوں کو پھر لائبریری میں اپلوڈ کر دیا جائَے تاکہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مٹیریل ہم انٹرنیٹ پر پیش کر سکیں۔

[میں چاہوں گی کہ خصوصا خواتین کے پرانے ڈائجسٹ [جنکے کاپی رائیٹ ختم ہو گئے ہوں]، جن میں بہت ہی بہترین گھریلو کہانیاں ہوتی ہیں، انہیں بھی ضرور سے سکین کیا جائے۔

یہ سکیننگ کا سلسلہ کب تک جاری رہے؟
عام تفریحی کتب کی سکیننگ کا یہ سلسلہ اگلے 3 تا 4 سالوں تک جاری رہے گا تاوقتیکہ اردو زبان کے لیے علوی برادر کی نقش قدم پر چلتا ہوا کوئ رجل OCR سسٹم ایجاد نہیں کر لیتا۔ صرف اسکے بعد ہی ہم ان تفریحی کتب کو پہلے سے سکینڈ شدہ امیجز سے ٹیکسٹ میں تبدیل کر کے یونیکوڈ میں شائع کر سکتے ہیں۔
انگریزی زبان کے جتنے لائبریری پراجیکٹ کامیاب ہوئے ہیں، انکی سب سے بڑی وجہ OCR سسٹم کا استعمال ہے [مثلا پراجیکٹ گٹنبرگ]

میری نظر میں اسوقت اہمیت اس بات کی بھی ہے کہ اردو زبان کی کتب تصویری پی ڈی ایف شکل میں بہت سے ویب سائٹوں پر بکھری ہوئی ہیں۔ سب سے اہم کامیابی یہ ہوگی اگر ہم ان تمام کتابوں [یا کم از کم انکے لنکز] کو لائبریری میں متعلقہ زمرے کے تحت ترتیب سے پیش کر سکیں تاکہ ایک عام فرد کو اپنی مطلب کی کتاب ڈھونڈنے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانا نہ پڑیں اور اُسے یقین ہو کہ اسے مطلوبہ چیز ہماری ایک لائبریری کے متعلقہ سیکشنز کھنگالنے سے مل جائے گی۔

مثلا انڈین حکومت نے اردو زبان کی چند پرانی مگر اہم کتب کو تصویری پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کیا ہے۔ بہتر ہو گا کہ انہیں ہم اپنی لائبریری میں ڈائریکٹ اپلوڈ کر دیں، یا پھر کم از کم انکا لنک ضرور ترتیب سے لائبریری کے متعلقہ زمروں میں پیش کر دیں۔

شاکر کی اس تجویز سے بھی میں بھرپور متفق ہوں کہ "فہرست مضامین" کو ہی خالی ٹائپ کر لیا جائے تو بہت فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ اسی طرح ٹیگنگ بھی اس سے اوپر والے لیول میں کارآمد طریقہ ہے [اور ٹیگنگ کا طریقہ جملہ میں پہلے سے ہی موجود ہے]

اور شاکر نے جو scribd کا ذکر کیا ہے وہ بھی ماڈرن انٹرنیٹ دنیا کے حوالے سے بہت اچھی تجویز ہے۔ یہ بہرحال اردو ٹیکسٹ فائل کو اتنا اچھا پراسس نہیں کرتی، مگر امیجز فائل اسکے لیے بہترین ہے۔ [شاکر، کیا پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ لوگ یہ بڑے سائز کی تصویری کتابیں ڈاونلوڈ کر سکیں؟]
 

شاکر

محفلین
میں نے اوپر سوال پڑھا ہے کہ جملہ سائٹ میں پی ڈی ایف کو بطور ڈاؤنلوڈ مہیا کرنے کا کیا بندوبست ہوگا۔ کیا اس مقصد کے لیے جملہ کی DocMan ایکسٹینشن تسلی بخش نہیں ہے؟

میں نے لوکل ہوسٹ پر ڈوک مین پر کچھ کام کیا تھا۔ ڈوک مین اچھی ایکسٹینشن ہے اور اسی مقصد کیلئے تخلیق کی گئی ہے۔ لیکن اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ یہ اصلاّ جملہ کے 0۔1 ورزن کیلئے بنائی گئی تھی۔ اگرچہ 5۔1 میں‌اسے legacy موڈ کے ساتھ استعمال کیا جانا ممکن ہے۔ لیکن گر جملہ 5۔1 کی رفتار اور فیچرز کا بھرپور فائدہ اٹھانا ہو تو کہیں پڑھا تھا کہ لیگسی موڈ آف ہی رکھنا چاہئے۔
اور جبکہ ہمارے پاس متبادل راستے موجود ہیں‌تو ڈاک مین سے بہتر ایکسٹینشن ریموزٹری ہے۔ لیکن جب میں‌اسے استعمال کرتا تھا تو اس میں‌نقص تھا کہ اردو حروف والے کونٹینٹس کو ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں تھا۔ اور جبکہ یہ ایکسٹینشن بھی پچھلے 189 دنوں سے اپ ڈیٹ نہیں کی گئی ہے تو امید ہے کہ یہ نقص اب بھی موجود ہوگا۔
ذاتی طور پر میں‌جوم سوٹ‌ ریسورس کو بے حد پسند کرتا ہوں۔ اور اسے خرید کر استعمال بھی کر رہا ہوں۔ (اگرچہ 19 یورو خرچ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ فری لائسنس ہر پندرہ روز بعد تبدیل کرنے کی مشقت کے ساتھ اسے مفت استعمال کرنا بھی ممکن ہے(
اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ریسورس انتہائی فلیکسی بل ایکسٹینشن ہے۔ اپنی مرضی کی کوئی بھی فیلڈ ڈالنا بہت آسان ہے۔ میرا خیال ہے کہ مہوش سسٹر نے اسے استعمال کیا ہے اور اسے سمجھتی ہیں۔ اسے تو جملہ کا چھوٹا ایڈیشن سمجھئے۔ جملہ میں‌بڑی خامی یہ ہے کہ جملہ کی نظر میں‌کونٹینٹس سے مراد صرف آرٹیکلز ہیں۔ حالانکہ پ ڈ ف ، آڈیو ، وڈیو اور امیج بھی کانٹینٹس ہی ہیں۔ یہ کمی ریسورس میں‌پوری ہوتی ہے۔ ریسورس میں ہر قسم کے کانٹینٹ کی فیلڈز پلگ انز کی صورت میں‌مل سکتی ہیں۔ جس میں ٹیکسٹ، ایچ ٹی ایم ایل، آڈیو، وڈیو، امیج وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔
میرے لئے اس کے ڈھیر سارے فنکشنز بیان کرنا ممکن نہیں۔ ذرا یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیے۔ (کوما کو نقطے سے بدل دیجئے(

joomsuite،com/index.php?option=com_resource&view=article&article=16&Itemid=12

نیز کتب کو ٹائٹل، فیلڈز، کمنٹس، ہٹس کے حساب سے ترتیب دینا یا فلٹر کرنا دونوں‌ ممکن ہیں۔ پھر کتب کے پہلے صفحہ کی امیج، آن لائن ریڈنگ اور ڈاون لوڈنگ کیلئے ایک ہی ایکسٹینشن استعمال کرنے کے اپنے فوائد ہیں۔ مثلا لے آؤٹ کی یکسانیت وغیرہ۔
اب تک ریسورس کے استمال سے مجھے اپنی ویب سائٹ کیلئے ایک ہی مسئلہ پیش آیا ہے اور وہ ہے سرچ انجن فرینڈلی یا کی ورڈ رچ یو آر ایل۔ ایلیاس کی فیلڈ جو کور جملہ میں‌موجود ہے وہ رییسورس میں‌موجود نہیں‌جس کی وجہ سے جملہ یو آر ایل کیلئے کونٹینٹ کے ٹائٹل کا انتخاب کر لیتا ہے جو کہ اردو میں‌ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے سب گڑبڑ ہو جاتی ہے۔ لیکن اگلی ریلیز میں‌ ان کے ڈویلپر نے یہ سہولت دینے کا وعدہ بھی کر لیا ہے۔ ان سب خوبیوں اور بہترین سپورٹ کی موجودگی کے باوجود میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ یونی کوڈ کتب کیلئے ریسورس کوئی بہت اچھی ایکسٹینشن نہیں ہے۔ اس سے کئی گنا بہتر ایکسٹینشنز مفت اور کمرشل دستیاب ہیں۔
باقی مہوش سسٹر نے بہت زیادہ محنت جملہ پر کر رکھی ہے وہ اس کے بارے میں‌زیادہ بہتر بتا سکتی ہیں خصوصا جب کہ میں‌لائبریری پراجیکٹ کی زیادہ تفاصیل سے لاعلم ہوں۔
 
Top