مبارکباد قیصرانی کی شادی

ماوراء

محفلین
آج تو فلائیٹ تھی۔ اب جانے کون سے وقت کی ہے۔ ذرا صبر کر لیں۔ اتنی مبارکیں تو کبھی کسی نے وصول نہیں کی ہوں گی جتنی قیصرانی نے کی ہیں۔ :D
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن وہ آتے ہی اپنی بیگم کو گھر بار دیکھائیں گے کہ آتے ہی محفل میں آ جائیں گے۔ اگر آتے ہیں محفل پر آ گئے تو دونوں میں سے ایک پر اللہ اپنا رحم کرئے۔ کہو آمین۔
 

امن ایمان

محفلین
منصور بھائی اب جلدی سے یہاں آکر اپنی شادی کا آنکھوں دیکھا احوال لکھیں ۔۔بصورتِ دیگر میں نے سب کچھ سوال جواب کی شکل میں پوچھتے جانا ہے۔۔۔پھر سب کہیں گے کہ امن، اس تھریڈ کی جان ہی نہیں چھوڑتی۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ سب دوستوں کی مبارکبادوں اور پھر خوش آمدیدوں کا بہت بہت شکریہ۔ فرداً فرداً اس لئے نہیں لکھ رہا کہ خلوص کا کوئی مول نہیں ہوتا۔ امید ہے کہ قبول کیا جائے گا :D
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
ویسے ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ یہاں دو طرح کے لوگ مستقل رہ پاتے ہیں
1۔ محفل میں آنے سے پہلے کے شادی شدہ
2۔ کنوارے جب تک ان کی شادی نہیں ہوتی
:wink: :wink: :wink:
یہ ریسرچ تو گئی ناکام، اب کچھ اور ریسرچ کریں تو مزہ آئے :lol:
 

پاکستانی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
پاکستانی نے کہا:
ویسے ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ یہاں دو طرح کے لوگ مستقل رہ پاتے ہیں
1۔ محفل میں آنے سے پہلے کے شادی شدہ
2۔ کنوارے جب تک ان کی شادی نہیں ہوتی
:wink: :wink: :wink:
یہ ریسرچ تو گئی ناکام، اب کچھ اور ریسرچ کریں تو مزہ آئے :lol:
کسی ریسرچ کو ایک دن میں غلط ثابت نہیں کیا جا سکتا :lol: اس کے لئے تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے، تیلے بھائی کی مثال آپ کے سامنے ہے، مہینے میں ایک آدھ محفل کا دروہ کر ہی لیتے ہیں۔ :lol:
ابھی بھابی کو ذرا کھل کھلینے تو دیں، پھر لگ پتا جائے گا :cdrying: کام سے فرصت ملے گی تو یاد آئیں گے نا :lol:
 

خرم

محفلین
بات تو پاکستانی کی بالکل ٹھیک ہے۔ ابھی تو بھائی نئی نئی شادی کا خمار ہے، ذرا چند ماہ گزرنے دیجئے پھر ریسرچ کی درستی پر بات کریں گے :wink:
 

خرم

محفلین
گڑبڑا گئے نا :wink:

ایک بات بتاؤں‌ راز کی، آج جی بھر کے جی لو کل جو ہوگا دیکھا جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
شادی سے پہلے ایک باپ نے بیٹے کو نصیحت کی تھی کہ اپنی بیوی سے وعدہ لے لینا کہ ہفتے میں ایک رات تاش کھیلنے کے لیے باہر گزاروں گا۔

بیٹے نے پوچھا اگر وہ مان گئی تو؟

باپ نے کہا “ تو اس رات کو تاش کھیلنے میں ضائع نہ کر دیا کرنا۔“
 
Top