قوم کا اک المیہ

وقار..

محفلین
ہماری قوم کا اک المیہ یہ بھی ہے کہ
اک لڑکا اپنی کیفیات اور دلی جذبے مکمل ٹھیک طرح سے اک لڑکی کو سمجھا دیتا ہے
مگر نائی کو یہ نہیں سمجھا پاتا کہ اس نے بال کس انداز میں کٹوانے ہیں
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت بڑا المیہ ہے۔ ہو سکتا ہے زبان کی نجاست اس کی وجہ ہو۔
فارسی اور پنجابی بولنے والے اس مسئلے سے دو چار نہیں ہوتے غالباََ۔
ہائے پاکستان۔

ویسے موصوف نے "قوم کا المیہ" کہا ہے "اردو بولنے والوں کا" نہیں۔ اور قوم میں فارسی بولنے والے تو شاید اتنے نہ ہوں لیکن پنجابی بولنے والے ضرور ہیں بلکہ اکثریت میں ہیں۔

اگر آپ کے لئے اردو اتنی ہی ناکافی (یا بقول آپ کے نجس ہے) تو اردو محفل بھی اردو سے ہی ہے کیوں بلاوجہ اپنا اور اوروں کا وقت خراب کرتے ہیں۔

شاید آپ کا تبصرہ، تبصرہ نہیں بلکہ ایک الگ اظہارِ خیال ہے کہ یوں بھی اصل پوسٹ نہ تو کسی تبصرے کی محتاج ہے اور نہ ہی تبصرے کےقابل!
 
میرے تبصرے کا ایک پس منظر ہے۔
اصل پوسٹ کے لیے اس سے بہتر تبصرہ میرے نزدیک تو نہیں ہو سکتا۔
البتہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہماری قوم کے ساتھ یہ ہے کہ ہر بات کو بہت جلد دل پر لے لیتی ہے۔
طنز و مزاح والے سیکشن میں تو ایسا کم از کم نہیں ہونا چاہیے۔
 
اب چونکہ میں نہیں جانتا کہ وہ پس منظر کیا ہے سو میں تو اس پوسٹ کو پرمزاح سمجھ کر نظر انداز نہیں کر سکتا۔

یہ ایک سخت بات تھی جو آپ نے کہی۔ کسی شخص کی اوٹ پٹانگ پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھی یہ خیال بہرحال رکھنا چاہیے کہ یہ ایک پبلک فورم ہے اور یہاں جو کہا جائے گا اسے سب پڑھیں گے اور پس منظر سے ناواقف ہونے پر ظاہری معنی ہی لیں گے۔
 
سید عمران

محفلین
بہت بڑا المیہ ہے۔ ہو سکتا ہے زبان کی نجاست اس کی وجہ ہو۔

میرے تبصرے کا ایک پس منظر ہے۔
البتہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہماری قوم کے ساتھ یہ ہے کہ ہر بات کو بہت جلد دل پر لے لیتی ہے۔
طنز و مزاح والے سیکشن میں تو ایسا کم از کم نہیں ہونا چاہیے۔

اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرما رہے ہیں۔۔۔
اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا فرق ہماری نشانیوں میں سے ہے۔۔۔
زبان کو اللہ اپنی نشانی بتا رہے ہیں۔۔۔
چوں کہ اللہ کی کوئی نشانی نجس نہیں ہوسکتی ۔۔۔
چناں چہ دنیا کی کوئی بھی زبان نجس نہیں ہوسکتی۔۔۔
یہ تو کھلا طنز ۔۔۔ بلکہ حقارت ہے۔۔۔
جبکہ مزاح بالکل الگ چیز ہے۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
سنجیدہ حضرات کے نقصان کی ذمہ داری مجھ پر نہیں ہے۔

ٹھیک کہا۔

آپ کا بھلا کیا جاتا ہے؟

میرا غیر سنجیدہ تبصرہ غیر سنجیدہ اور زندہ دل لوگوں کے لیے تھا۔

ویسے کیا آپ کے خیال میں سنجیدگی، زندہ دلی سے متصادم شے ہے؟
 
ٹھیک کہا۔

آپ کا بھلا کیا جاتا ہے؟

ویسے کیا آپ کے خیال میں سنجیدگی، زندہ دلی سے متصادم شے ہے؟
سید عمران صاحب کے بقول ایسا ہی ہے. ان کے نزدیک عورتین زندہ دل نہیں ہوتیں اس لیے طنز و مزاح کو سیریسلی لے لیتی ہیں.
 
محمداحمد

لائبریرین
الفاظ میرے نہیں تهے. جیسا کہ میں نے کہا اس تبصرے کا ایک پس منظر ہے. اس کے باوجود کسی کو اگر برا لگا ہو تو بے انتہا معذرت.

اچھا ! چھوڑیے ختم کرتے ہیں۔

دراصل میں تو یہی سوچتا ہوں کہ جس بات کا پس منظر بتانے جیسا نہ ہو وہ بات بھی نہیں کرنی چاہیے۔ بہرکیف جو ہوا سو ہوا۔

ہماری طرف سے بھی معذرت!
 
loneliness4ever

محفلین
احباب سے گزارش کروں گا
کہ اس دعا کے بعد خاموشی ہی اختیار کی جائے تا کہ تلخی
بڑھے نہیں

اللہ پاک ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے ۔۔۔۔آمین صد آمین
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
ریحان آپ سے بلکہ کسی سے بھی قطعاً کوئی تلخی نہیں ہے۔۔۔
لیکن آپ کی بات مزاح کی پھلجھڑی نہیں تھی۔۔۔
جبھی تو سب کے دل کو نہیں لگی۔۔۔
دل پر لگی۔۔۔
ذرا مزاح کرکے تو دیکھیں۔۔۔
مجال ہے جو مزاح کا مزا پا کر سنجیدہ ہوجائیں!!!
:):):)
 
محمد وارث

لائبریرین
اب چونکہ میں نہیں جانتا کہ وہ پس منظر کیا ہے سو میں تو اس پوسٹ کو پرمزاح سمجھ کر نظر انداز نہیں کر سکتا۔

یہ ایک سخت بات تھی جو آپ نے کہی۔ کسی شخص کی اوٹ پٹانگ پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھی یہ خیال بہرحال رکھنا چاہیے کہ یہ ایک پبلک فورم ہے اور یہاں جو کہا جائے گا اسے سب پڑھیں گے اور پس منظر سے ناواقف ہونے پر ظاہری معنی ہی لیں گے۔
آپ پچھلے ایک دو دنوں کی کیفیات پڑھ لیں، اس پس منظر کا آپ کو جواب مل جائے گا۔ میں بھی نجاست کے لفظ پر کافی حیران ہوا تھا لیکن ابھی ابھی پس منظر سے واضح ہو گیا کہ قریشی صاحب کیا فرما رہے ہیں۔ شدت پسندی ہر جگہ در آئی ہے، افسوس صد افسوس!
 
کیا لنک مل جائے گا؟؟؟
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت بڑا المیہ ہے۔ ہو سکتا ہے زبان کی نجاست اس کی وجہ ہو۔
فارسی اور پنجابی بولنے والے اس مسئلے سے دو چار نہیں ہوتے غالباََ۔
ہائے پاکستان۔
یہ ٹٹ فار ٹیٹ ہو رہا ہے اردو محفل پر یعنی فارسی اور پنجابی کے حوالے سے۔ ایک شخص اگر اپنے نظریات میں متشدد ہے تو اُسے اس کے حال پر چھوڑ دینا چاہیے۔
 
سید عمران

محفلین
ریحان۔۔۔خدا کی پناہ بھائی۔۔۔
تم نے تو اس پس منظر کو ایسے چھپایا جیسے حکومت نے پانامہ لیکس کے راز کو۔۔۔
حد ہوگئی بھائی۔۔۔
کھودا پہاڑ نکلا چوہا!!!
:crying1::crying1::crying1:
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ پچھلے ایک دو دنوں کی کیفیات پڑھ لیں، اس پس منظر کا آپ کو جواب مل جائے گا۔ میں بھی نجاست کے لفظ پر کافی حیران ہوا تھا لیکن ابھی ابھی پس منظر سے واضح ہو گیا کہ قریشی صاحب کیا فرما رہے ہیں۔ شدت پسندی ہر جگہ در آئی ہے، افسوس صد افسوس!

اچھا !

تو گویا وہ پس منظر حسان کا کیفیت نامہ سے آیا۔

ہم بلاوجہ اُلجھ گئے قریشی صاحب سے۔

حسان تو فارسی اور اہلِ فارس کی محبت میں دیوانے ہی ہو گئے ہیں۔ اب دیوانے سے کوئی کیا کہے۔

ویسے مجھے اس طرح کی محبت سمجھ نہیں آتی۔ محبت تو رواداری سکھاتی ہے حقارت تو نہیں سکھاتی۔ حیرت ہوتی ہے ایسی محبت پر۔
 
Top