قرانی فونٹس کے استعمال کے بارے میں معلومات درکار ہیں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں ایک مرتبہ پھر قرانی فونٹس کے بارے میں چند سوالات کا جواب تلاش کر رہا ہوں۔ یہ سول ذیل میں ہیں۔

1۔ قرانی فونٹس کو آیات کے متن کی فارمیٹنگ کے لیے کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے؟ کیا محض کسی آیت کے عربی متن پر قرانی فونٹ کو اپلائی کرنے سے آیت اس فونٹ میں ظاہر ہو جائے گی۔

2۔ کیا قرانی فونٹس لگیچر بیسڈ ہوتے ہیں، یا ان میں کیریکٹر بھی شامل ہوتے ہیں؟

مزید جو سوال ذہن میں آتے جائیں گے انہیں یہاں پوسٹ کرتا جاؤں گا۔
 
محمدصابر

محفلین
اب پتہ نہیں یہ شعوری کوشش ہے کہ لاشعوری کہ ہر قرآنی فونٹ کے لئے الگ متن ہے۔ خاص کر اعراب کے لئے جو کہ فونٹ تبدیل کرنے پر اپنی جگہ چھوڑ کر دائیں بائیں ہو جاتے ہیں۔ کیا ہر قرآنی فونٹ کے لئے الگ متن بھی ریلیز کیا جائے گا یا اس کا بھی کوئی سٹینڈرڈ بن سکتا ہے۔

جی بالکل، ایسا اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک برصغیری قوم یا اسکی حکومت یک آواز ہوکر ہم فانٹ سازوں سے جھگڑنے کی بجائے یونیکوڈ والوں سے بحث و مباحثہ کرے کہ آخر وہ لوگ برصغیری علامات کو اپنے یونی ورسل اسٹینڈرڈ ٹیبل میں شامل کیوں کرتے؟!
کروڑ ہا کروڑ کی آبادی ایک چھوٹا سا کام نہیں کرسکتی!
http://unicode.org/

نبیل بھائی یہاں کچھ بحث موجود ہے
 
arifkarim

معطل
میں ایک مرتبہ پھر قرانی فونٹس کے بارے میں چند سوالات کا جواب تلاش کر رہا ہوں۔ یہ سول ذیل میں ہیں۔

آپ ہزار بار کریں، ہم حاضر ہیں! :)

1۔ قرانی فونٹس کو آیات کے متن کی فارمیٹنگ کے لیے کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے؟ کیا محض کسی آیت کے عربی متن پر قرانی فونٹ کو اپلائی کرنے سے آیت اس فونٹ میں ظاہر ہو جائے گی۔
جی ہاں ، کسی بھی عربی قرآنی متن پر کوئی بھی قرآنی فانٹ اپلائی کردیں، آیات تو ظاہر ہو جائیں گی پر ضروری نہیں کہ متن سو فیصد "درست " ہو۔ اسکی بہت سی وجوہات میں سے قرآنی علامات و نشانات کا یونیکوڈ اسپورٹ کی فقدان کا نتیجہ ہے۔ نیز ہر فانٹ پروگرامر اپنی خواہش سے اسے پروگرام کرتا جسکی وجہ سے کوئی اسٹینڈرڈ تو موجود نہیں ہے۔ البتہ ایک خوش خبری یہ ہے کہ ویب کیلئے نور ہدایت اور نور حرا فانٹ موجود ہیں جو کہ برصغیری رسم الخط کو نہ صرف مکمل اسپورٹ کرتے ہیں بلکہ اسمیں‌موجود متن اچھی طرح پروف ریڈ اور اغلاط سے پاک ہے!
http://www.noorehidayat.org/
دوسری طرف القلم قرآن فانٹ میں بھی اب پورا قرآن پاک مکمل پروف ریڈ ہو چکا ہے۔ ویب کے لئے اسکو کمپیٹیبل بنایا جا رہا ہے۔ یہ فانٹ اپڈیٹ بمع متن انشاءاللہ کلین ٹچ کمپنی کی طرف سے مفت جاری ہوگا۔ تاریخ کا تعین ابھی نہیں ہوا ہے!
تیسرا فانٹ جسمیں مکمل قرآن پاک پروف ریڈ ہے اور اچھی کوالٹی کا حامل بھی ہے، وہ ہے: محمدی قرآنی فانٹ۔ اسکا قرآنی متن محفل پر پوسٹ کیا جا چکا ہے۔ البتہ یہ ویب کیلئے کمپیٹیبل نہیں ہے!

2۔ کیا قرانی فونٹس لگیچر بیسڈ ہوتے ہیں، یا ان میں کیریکٹر بھی شامل ہوتے ہیں؟
اکثر قرآنی فانٹس جو کہ برصغیری خط کو مد نظر رکھ کر بنائے گئے ہیں میں لگیچرز کی بھرمار ہو تی ہے۔ خاص کر علامات و نشانات کی پروگرامنگ لگیچرز ہی سے کرنی پڑتی ہے۔ ایک منفرد کوشش القلم قرآن فانٹ میں کی گئی تھی کہ لگیچرز کا استعمال حتی الوسع کم ہو، جسکے بعد مائکروسافٹ پراڈکٹس میں‌تو فانٹ ٹھیک چلتا تھا مگر ویب براؤزر میں بیکار تھا۔ نتیجتاً اسکے لیٹسٹ ورژن میں بھی لگیچرز کا بکثرت استعمال ہوا ہے۔ یہ ورژن ابھی جاری نہیں کر سکتے۔
 
arshadmm

محفلین
نبیل بھائی یہ اتفاق ہے یا کیا کہ ادھر قرآنی فونٹس میں‌لیگیچر کی بحث شروع ہوئی اور ادھر آج ہی نور حرا لیگیچر فری فونٹ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ملاحظہ کیجئے

اور ٹھیک کہا عارف بھائی نے کہ یہ مجبوری ہے کہ تقریبا ہر قرآنی فونٹ کیلئے الگ متن کی بھی ضرورت ہے۔ میری تو مجبوری تھی کہ نورہدایت سے پہلے کوئی مکمل فری متن موجود نہیں تھا ۔ محمدی قرآنی فونٹ جیسا کہ آپ جانتے ہیں‌کہ کمرشل بیسڈ ہے اور مجھے اس کا متن استعمال کرنا اچھا نہیں‌لگا۔ پی ڈی ایم ایس والوں کا سلیم قرآنی فونٹ تھا تو متن نہیں تھا صرف دو پارے تھے اور باقی فونٹ تو نورہدایت کے بعد ہی منظر عام پر آئے چنانچہ مجبورا ایک نیا متن کمپوز کرنا پڑا۔ اس لئے نورہدایت تو اس معاملے میں‌بری الذمہ ہے۔

اسی فورم پہ اس سلسلے میں کافی لکھا جا چکا ہے کہ ایک ہی متن کو سٹینڈرڈ بنا کر نئے فونٹ بنانے والے وہی ویلیوز استعمال کریں اس سلسلے میں بھی پہل نورہدایت کی طرف سے ہوئی اور نور فونٹس کا سورس کوڈ بھی جاری کر دیا گیا تاکہ ایک سٹینڈرڈ‌وضع ہو سکے مگر پھر بھی ایسا نہ ہو سکا۔
 
arifkarim

معطل
اکثر قرآنی فانٹس جو کہ برصغیری خط کو مد نظر رکھ کر بنائے گئے ہیں میں لگیچرز کی بھرمار ہو تی ہے۔ خاص کر علامات و نشانات کی پروگرامنگ لگیچرز ہی سے کرنی پڑتی ہے۔ ایک منفرد کوشش القلم قرآن فانٹ میں کی گئی تھی کہ لگیچرز کا استعمال حتی الوسع کم ہو، جسکے بعد مائکروسافٹ پراڈکٹس میں‌تو فانٹ ٹھیک چلتا تھا مگر ویب براؤزر میں بیکار تھا۔ نتیجتاً اسکے لیٹسٹ ورژن میں بھی لگیچرز کا بکثرت استعمال ہوا ہے۔ یہ ورژن ابھی جاری نہیں کر سکتے۔

القلم قرآن فانٹ کا ویب بیسڈ ورژن یہاں ریلیز کر دیا گیا ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=27403
 
باسم

محفلین
اگر برصغیری علامات آیت کے آخر میں نہ ڈالی جائیں تو تمام فونٹس میں متن درست نظر آتا ہے؟
 
arifkarim

معطل
اگر برصغیری علامات آیت کے آخر میں نہ ڈالی جائیں تو تمام فونٹس میں متن درست نظر آتا ہے؟

جی نہیں، اسکا تعلق متن کے اندر شامل علامات / اعراب وغیرہ سے بھی ہے۔ بعض متون میں عربی، اردو، فارسی حروف کو مکس کر دیا گیا ہے۔ نیز علامات کیلئے بھی مخالف ویلیوز استعمال کی گئی ہیں۔ اسی وجہ سے ہر قرآنی فانٹ کیلئے ایک مختلف متن کی ضرورت پڑتی ہے۔ :(
 
Top