محمدی قرآنی فانٹ میں مکمل قرآنی متن!

arifkarim

معطل
ہمارے دوست و محسن محترم نعیم سعید صاحب کے تعاون سے مکمل قرآن پاک کا برصغیری رسم الخط متن، محمدی قرآنی فانٹ بولڈ میں پیش کیا جا رہا ہے:

b160.gif

اب ایک ورڈ فائل کے اندر ہی آپکو کمپوز شدہ قرآن پاک مہیا ہے :)

ربط:
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/Easy Quran Data.rar
 
نعیم سعید

محفلین
السلام و علیکم
نبیل بھائی!
جی میں یہیں آپ حضرات کے ساتھ ہی ہوتا ہوں، جب بھی وقت ملتا ہے محفل کا چکر ضرور لگاتا ہوں، اور آپ حضرات کے بکھیرے ہوئے پھولوں کو سمیٹتا رہتا ہوں، الحمد للہ محفل فورم پر آنے سے بہت کچھ سیکھنے کے مواقع مل رہے ہیں۔ ویسے تو محفل کے ہر ساتھی کا بہت مشکور ہوں کہ ان کی لکھی باتوں سے بہت کچھ سیکھنے کو مل جاتا ہے۔ اور خصوصاً آپ کا کیونکہ آج میں نے جو کچھ بھی سیکھا ہے یا آئندہ سیکھوں گا ان سب کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہی پہلا ذریعہ بنایا میرے پاس وہ الفاظ ہی نہیں جنہیں لکھ کر آپ کا شکریہ ادا کرسکوں۔
اور میرے استاذ محترم عارف کریم بھائی جنہیں اللہ تعالیٰ نے بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے، اپنی تعلیمی مصروفیات کے باوجود قیمتی وقت دے کر مجھ جیسے کندذہن آدمی پر بہت محنت کرتے ہیں، اور آج ٹائپوگرافی کے شعبہ میں جو کچھ بھی آتا ہے حقیقت میں انہیں کا سکھایا ہوا ہے۔ میرے دل میں ان کی کتنی قدر ہے یہ تو صرف میرا دل یا میرا اللہ ہی جانتے ہیں۔
سچی بات تو یہ ہے کہ میں تو ‘‘ٹائپو گرافی’’ کی الف بے بھی نہیں جانتا تھا، ہاں دل میں خواہش اور شوق ضرور تھا کہ اس فیلڈ میں کچھ کرسکوں، شائد میرا شوق سچا ہی تھا جو اللہ تعالیٰ نے آپ حضرات کے ساتھ رشتہ جوڑ دیا۔ اور یہاں اپنے ارادوں اور خوابوں کو پورا ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ جس کی مجھے بے حد خوشی ہے اور یہ دعا بھی کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جلد مجھے بھی کسی قابل بنائیں کہ آپ حضرات کی طرح اردو زبان کی خدمت کے لئے کچھ کرسکوں۔ (آمین)
نبیل بھائی آج کل ذمہ داریوں کے اعتبار سے وقت کچھ ایسا تقسیم ہوا پڑا ہے کہ بہت تھوڑا سا وقت نکال پاتا ہوں لیکن جب بھی یہ موقع ملتا ہے فورم کا چکر ضرور لگا لیتا ہوں۔ اسی وقت کی تنگی کے باعث کسی گفتگو میں براہ راست شامل نہیں ہوپاتا۔ ان شاء اللہ جیسے کی کچھ سہولت ملی تو ضرور وقت دوں گا۔
اب اجازت چاہوں گا۔ فورم کے تمام ساتھیوں کو میری طرف سے سلام
نعیم سعید
 
arifkarim

معطل
اور میرے استاذ محترم عارف کریم بھائی جنہیں اللہ تعالیٰ نے بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے، اپنی تعلیمی مصروفیات کے باوجود قیمتی وقت دے کر مجھ جیسے کندذہن آدمی پر بہت محنت کرتے ہیں، اور آج ٹائپوگرافی کے شعبہ میں جو کچھ بھی آتا ہے حقیقت میں انہیں کا سکھایا ہوا ہے۔ میرے دل میں ان کی کتنی قدر ہے یہ تو صرف میرا دل یا میرا اللہ ہی جانتے ہیں۔

علم کے میدان میں کوئی شاگرد استاد نہیں ہوتا، سب طالب علم ہوتے ہیں۔ آپ ہم سے سیکھتے ہیں اور ہم آپسے۔ :happy: اردو کیلئے آپکی بے لوث خدمات کا خاکسار متعارف ہے۔ میں نبیل بھائی کا شکرگزار ہوں جنہوں نے اتنے مخلوص دوست سے میرا رابطہ کر وایا:) جزاک اللہ۔
 
محمدصابر

محفلین
اب پتہ نہیں یہ شعوری کوشش ہے کہ لاشعوری کہ ہر قرآنی فونٹ کے لئے الگ متن ہے۔ خاص کر اعراب کے لئے جو کہ فونٹ تبدیل کرنے پر اپنی جگہ چھوڑ کر دائیں بائیں ہو جاتے ہیں۔ کیا ہر قرآنی فونٹ کے لئے الگ متن بھی ریلیز کیا جائے گا یا اس کا بھی کوئی سٹینڈرڈ بن سکتا ہے۔
 
جی بالکل، ایسا اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک برصغیری قوم یا اسکی حکومت یک آواز ہوکر ہم فانٹ سازوں سے جھگڑنے کی بجائے یونیکوڈ والوں سے بحث و مباحثہ کرے کہ آخر وہ لوگ برصغیری علامات کو اپنے یونی ورسل اسٹینڈرڈ ٹیبل میں شامل کیوں کرتے؟!
کروڑ ہا کروڑ کی آبادی ایک چھوٹا سا کام نہیں کرسکتی!
http://unicode.org/
 
سب سے پہلےمیں نعیم سعید بھائی کو محفل پر خوش آمدید کہونگا اور اسکے بعد میں‌انکا شکریہ ادا کرونگا کہ انہوں‌نے وقت نکال کر محمد قرآن فونٹ میں قرآن پاک کا مکمل متن حاصل کیا ہے ۔ ہمیں‌امید ہے کہ برادر نعیم سعید آئندہ بھی یونہی اردو اور قرآن پاک کے لئے اپنا قیمتی وقت نکالا کریں گے اللہ تعالی انکو جزائے خیر دے۔
والسلام
 
محمدصابر

محفلین
جی بالکل، ایسا اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک برصغیری قوم یا اسکی حکومت یک آواز ہوکر ہم فانٹ سازوں سے جھگڑنے کی بجائے یونیکوڈ والوں سے بحث و مباحثہ کرے کہ آخر وہ لوگ برصغیری علامات کو اپنے یونی ورسل اسٹینڈرڈ ٹیبل میں شامل کیوں کرتے؟!
کروڑ ہا کروڑ کی آبادی ایک چھوٹا سا کام نہیں کرسکتی!
http://unicode.org/
دو سوال
پہلا:
ان علامت کی فہرست کہاں ہے جو یونیکوڈ سٹینڈرڈ میں شامل نہیں۔
دوسرا:
یونیکوڈ والوں کو منوانے کا طریقہ کیا ہے۔ کیا کوئی پٹیشن دائر کرنی ہے یا ۔۔۔
 
قیس

محفلین
السلام علیکم!
ہمیشہ کی طرح دیر سے ہوں لیکن یہ محمدی قرآنی فانٹ ملے گا کہاں سے؟ میں ڈاؤن لوڈ کی ہے یہ فائل لیکن میرا م س ورڈ کچھ اور ہی دکھاتا ہے۔اسلئے شاید مجھے محمدی قرآنی فانٹ کی ضرورت ہے اگر آپ احباب اسکا پتہ بتا سکیں

یہاں سے:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=20231
 
arifkarim

معطل
دو سوال
پہلا:
ان علامت کی فہرست کہاں ہے جو یونیکوڈ سٹینڈرڈ میں شامل نہیں۔
دوسرا:
یونیکوڈ والوں کو منوانے کا طریقہ کیا ہے۔ کیا کوئی پٹیشن دائر کرنی ہے یا ۔۔۔

صابر: یہ دھاگہ چیک کرو:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=11098

یونیکوڈ والوں کو منوانے کیلئے انکا ممبر ہونا ضروری ہے، اور یہ کام عموما سرکاری اداروں کا ہوتا ہے!
 
Top