فرحت کیانی

لائبریرین
قرآن

ہر دور میں اک رہبرِ انسان ہے قرآں
انسان کی ہدایت کا وہ سامان ہے قرآں

قرآن جہانوں کی ہدایت کے لیے ہے
اللہ کا کتنا بڑا احسان ہے قرآں

قرآں ہمیں دنیا میں ہے ہر چيز سے پیارا
ہر ایک مسلماں کا دل و جان ہے قرآں

قرآن ہے اللہ کا بھیجا ہوا فرمان
کتنا بڑا ذی رتبہ و ذیشان ہے قرآں

قرآن سے قائم ہے زمانے میں شرافت
ہر شخص کی عزت کا نگہبان ہے قرآں

قرآن کا انکار کبھی ہو نہيں سکتا
سچ یہ ہے، مسلمان کا ایمان ہے قرآں

جو چيز بھٹکنے سے بچائے ہمیں بزمی
قرآن ہے، قرآن ہے، قرآن ہے، قرآں

خالد بزمی
 
Top