فیض نستعلیق کا مسئلہ

شکیب

محفلین
فیض نستعلیق والے بھی بڑے سیانے ہیں۔ پتہ نہیں کیا جادو کیا کہ اپنی ویب سائٹ پر تو فانٹ کو یوں دکھایا، کہ 'س' کے پیٹ میں الف چلا جائے، اور ایسی خطاطی نظر آئے جو کبھی آن لائن دیکھی نہ تھی۔ لیکن فانٹ انسٹال کرنے کے بعد؟؟؟
کسی بھائی کے پاس مسئلہ کا حل ہو تو بتادیں۔ اور نہ ہو تو۔۔۔۔پھر بھی بتادیں۔ "پلیز"
 
دوست

محفلین
بھائی یہ خطاطی کے سافٹویئر میں کیا گیا ہے۔ دو تین سافٹویئر ہیں لیکن مجھے نام نہیں آ رہے اس وقت۔ ابھی اور احباب بتا دیں گے۔
فونٹ میں لکھائی کر کے اسے کورل ڈرا میں لے جا کر کئی سارے کام کیے جا سکتے ہیں۔ الف کو سین کے پیٹ میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔
 
mohdumar

محفلین
خطاطی کا توسب سے مشہور سافٹ ویئر کلک ہے جس کے اپنے فانٹس ہیں۔لیکن فیض نستعلیق کا جہاں تک مسئلہ ہے تو ان پیج 3 میں ٹائپ کر کے pdf ایکسپورٹ کریں اور ایکسپورٹ کرتے وقت Export Text as Curves کو یاد سے چیک کریں۔کورل میں pdf کھول لیں ۔ وہاں پھر ٹیکسٹ کو انگروپ کر کے لگیچرز کو الگ الگ ہلا کر ایک دوسرے میں فٹ کر لیں۔
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
کلک تو میرے پاس بھی ہے، لیکن وہ کچھ "پٹا" نہیں۔ کبھی بھی رکتا ہے، کبھی بھی چلتا ہے۔ کبھی دوڑ لگادیتا ہے۔ گرافکس بھی ناقابلِ فہم،برداشت وغیرہ وغیرہ ہیں۔
 
شکیب

محفلین
کورل میں pdf کھول لیں ۔ وہاں پھر ٹیکسٹ کو انگروپ کر کے لگیچرز کو الگ الگ ہلا کر ایک دوسرے میں فٹ کر لیں۔
اگر واقعی اس ویب سائیٹ والوں نے وہ اشعار ہلا ہلا کر ایک دوسرے میں فٹ کیے ہیں تو انہیں دور ہی سے سلام! وہ تو سیدھا سادا کام ہے۔ لیکن کشش کا بھی مسئلہ ہے نا پیارے بھائی۔ یوں لکھتے ہوئے تو وہ کشش بھی نہیں بنتی جو انہوں نے "اشتہار" میں بتائی ہے۔
 
یہ آپ اس طرح حاصل کرلیں۔ ان پیج 3.5 میں
XnXZLVN.png
 
شکیب

محفلین
بھائی میں صرف ایم ایس آفس ہی یوز کرتا ہوں۔ ان پیج 2014 میرے پاس ہے۔ لیکن مجھے ضرورت ہی نہیں پڑتی کبھی۔ آپ ان پیج کی اس خصوصیت کے علاوہ اور خصوصیات بھی بتاکر جس ورژن کی آپ نے بات کی ہے، اس کا لنک دے دیں۔ پیشگی شکریہ
 
فیض نستعلیق کی یونیکوڈ ورژن جس میں میں کشش بھی ہو، اس کا مجھے علم نہیں۔ کوئی اور محفلین اس پر روشنی ڈالے۔
اور ان پیج کا 2014 ورژن جو الخطاط پروفیشنل کے نام سے جاری ہوا ہے، وہ انپیج 2 ہی کی بگڑی ہوی شکل ہے جو کہ کسی عام آدمی نے Resource Hacker جیسے ٹول کی مدد سے بنائی ہے اور یہ ورژن کریش کر جاتی ہے۔ اگر آپ کے پاس یہی ورژن ہے تو اسے ڈیلیٹ کردیں :)
آفیشل طور پر منظر عام پر میرے علم کے مطابق3.5ہی لیٹسٹ ورژن ہے۔
 
arifkarim

معطل
اگر واقعی اس ویب سائیٹ والوں نے وہ اشعار ہلا ہلا کر ایک دوسرے میں فٹ کیے ہیں تو انہیں دور ہی سے سلام! وہ تو سیدھا سادا کام ہے۔ لیکن کشش کا بھی مسئلہ ہے نا پیارے بھائی۔ یوں لکھتے ہوئے تو وہ کشش بھی نہیں بنتی جو انہوں نے "اشتہار" میں بتائی ہے۔
انپیج 3 میں فیض لاہوری نستعلیق بمع کشش کے موجود ہے :)
فیض نستعلیق کی یونیکوڈ ورژن جس میں میں کشش بھی ہو، اس کا مجھے علم نہیں۔ کوئی اور محفلین اس پر روشنی ڈالے۔
یہ لیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/فیض-لاہوری-نستعلیق-کشیدہ-کی-ایک-جھلک-محفل-کیساتھ.82118/
 
Top