تھیم فوٹوگرافی کھیل فوٹوگرافی کھیل 7: عمارت

زیک

مسافر
آپ کی اپنی فوٹوگرافی کے اس کھیل کا اب ساتواں ہفتہ ہے۔ اس کے قوانین ضرور پڑھیں۔

ساتواں ہفتہ: جون 6 تا 12
تھیم: عمارت
 

ساجداقبال

محفلین
زکریا مجھے حالیہ تصاویر سے کچھ ہفتے کیلیے استثناء دے دیں کہ میرے پاس کیمرہ نہیں ہے آجکل۔ یہ تصویر جنوری کے اواخر میں لی تھی۔
2234420682_0c6a624e15.jpg

Evacue Trust Building یا Software Technology Park 2 ایف فائیو ون، اسلام آباد​
 

قیصرانی

لائبریرین
Näsinneula، تمپرے شہر کے تھیم پارک کا امتیازی نشان ہے جو 168 میٹر بلند ہے۔ اتوار والے دن ہم لوگ ادھر آئے ہوئے تھے تو میں نے یہ تصویر لے لی

08062008007.jpg
 

ماوراء

محفلین
چونکہ میری چھٹیاں ہیں، اور میرا باہر نکلنے کا بالکل بھی موڈ نہیں ہے۔ اس لیے پرانی ہی چلیں گی۔ زیادہ پرانی بھی نہیں۔ مئی میں بنائی تھی۔

BI یونیورسٹی 2008 کی دنیا کے بہترین 1000 بزنس سکول میں سے 100 سکولوں میں شامل ہے۔

dsc00407bz1.jpg


dsc00490vz9.jpg
 

ابوشامل

محفلین
کچھ تصاویر شیئر کرنے کا ارادہ تھا لیکن غلطی سے پہلے قوانین پڑھ لیے اس لیے اب وقت ملتے ہی تصاویر کو کسی نئے دھاگے پر شیئر کروں گا۔
 

سارا

محفلین


میں نے کچھ تصاویر بنائی تو ہیں لیکن مجھ سے اچھی نہیں بن سکیں۔۔:( پھر بھی لگا دیتی ہوں۔۔;)
 

سارا

محفلین
کچھ میں نے گاڑی کے اندر سے کھینچی تھی اس لیے دھندلی آئی ہیں کل ہی بنائی تھیں۔۔بہت غصہ آ رہا تھا کہ اتنی صحیح نہیں آرہی:(۔۔۔36 بنائی تھی:roll:
 

سارا

محفلین
ایک چیز کی نہیں بنائی تھیں بہت سی جگہوں کی بنائی تھی لیکن کچھ خاص نہیں آرہی تھی اس لیے میں مزید کھینچتی گئی۔۔:cool:
پہلے تو ایسا ہوتا تھا کہ خوبصورت جگہوں کے‌آگے میں خود کھڑی ہوتی تھی;) لیکن اب اپنی پکچرز بنوانا اچھا نہیں لگتا کافی عرصے بعد تصاویر کھینچ رہی ہوں یہاں آپ سب کو تصاویر لگاتے اور ٹاپک دیکھ کر دلچسپی ہو گئی ہے اب کیمرہ ہر وقت میرے پرس میں ہوتا ہے۔۔:rolleyes:
 
Top