فونیٹک رومن اردو ٹو یونیکوڈ

الف نظامی

لائبریرین
ایک پروگرام بنایا ہے ، ہوسکتا ہے کسی کے کام کا ہو۔۔
کبھی ایسا ہوسکتا ہے کہ آپ اردو لکھنا چاہتے ہوں جس کو بعد میں کہیں پوسٹ کرنے کی خواہش ہو اور کمپیوٹر پر اردو سپورٹ نہ ہو۔ تو لکھیے اردو فونیٹک رومن میں۔۔ فونیٹک رومن ٹو یونیکوڈ جس کو یونیکوڈ اردو میں منتقل کردے گا۔
کیا بات ہوئی۔ فونیٹک رومن کیا ہے ؟
مثال
ardw miN lkhiN فونیٹک رومن اردو ہے
فونیٹک رومن ٹو یونیکوڈ کو جب آپ مندرجہ بالا تحریر دیں گے تو وہ اس کو یونیکوڈ اردو میں منتقل کردے گا اور آوٹ پٹ دے گا
“اردو میں لکھیں“
امید ہے سمجھ آگئی ہوگی۔ اب مسلہ یہ ہے کہ فونیٹک رومن ٹو یونیکوڈ والا پروگرام کدھر اٹیچ کروں؟
 
الف عین

لائبریرین
اچّھا خیال ہے لیکن یہ محض ان پیج استعمال کنے والوں کے لئے۔ رومن اردو میں انّٹر نیٹ پر لکھنے والے تو اردو ک یو آر ڈی یو ہی لکھیں گے۔ یہاں ہمارے سرور بھائ (سرور عالم راز)ی کا رومن اردو کا نظام یاد آ رہا ہے۔ اگر اس نظام کو مقبولیت ملے تو وہ بہتر ہے۔ جس کو ان پیج نہیں معلوم اس کے فرشتوں کو بھلے ہی علم ہو کہ وی کی کنجی سے طوئے بنت، مگر اسے خود نہیں ہوگا!! بعد م میں سرور بھائی کے لئے پروگرام بنایا جائے تو ان کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 
راجہ رومن اردو تو بہت سے طریقوں سے لکھی جاتی ہے ، اس مسئلہ کے حل کے لیے کچھ سوچا ہے۔

ویسے اچھا خیال ہے تم پروگرام اپ لوڈ تو کرو پھر دیکھتے ہیں کہ اس میں کیا کیا کیا جا سکتا ہے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں فرصت ملنے پر فائل اپلوڈ کرنے کا بندوبست کر دوں گا لیکن مجھے اس پروگرام کا فائدہ سمجھ میں نہیں آ رہا۔ جب اردو لکھنے کے لیے ایڈیٹر موجود ہیں تو رومن میں لکھنے کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے؟ اسکے علاوہ جیسبادی فائرفاکس کے ایسے ہی Bookmarklet کے متعلق بتا چکے ہیں۔
 
دوست

محفلین
کچھ ایسا ہی کام میرا اردو میسنجر میں‌موجود ہے۔
ان لوگوں نے کبھی بڑے دھڑلے سے اردو چیٹ سروس شروع کی تھی 100 کی سی ڈی ہوتی تھی۔مگر دو تین نئے ورژن آنے کے بعد یہ لوگ بھی بس ہوگئے۔
www.meraurdumessenger.com
ویب پتا ہے۔
 
ہاں نہ اور اس پر کچھ روشنی بھی ڈالو ، اگر مختلف ہجوں کے ساتھ ایک ہی لفظ کے مختلف سیٹ پر یونیکوڈ‌ اردو لکھی جا سکے تو بہت مفید شے بن سکتی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
اچّھا خیال ہے لیکن یہ محض ان پیج استعمال کنے والوں کے لئے۔ رومن اردو میں انّٹر نیٹ پر لکھنے والے تو اردو ک یو آر ڈی یو ہی لکھیں گے۔ یہاں ہمارے سرور بھائ (سرور عالم راز)ی کا رومن اردو کا نظام یاد آ رہا ہے۔ اگر اس نظام کو مقبولیت ملے تو وہ بہتر ہے۔ جس کو ان پیج نہیں معلوم اس کے فرشتوں کو بھلے ہی علم ہو کہ وی کی کنجی سے طوئے بنت، مگر اسے خود نہیں ہوگا!! بعد م میں سرور بھائی کے لئے پروگرام بنایا جائے تو ان کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
اعجاز اختر صاحب ، سرور عالم راز صاحب کے رومن نظام پر کچھ روشنی ڈالیں گے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
کچھ ایسا ہی کام میرا اردو میسنجر میں‌موجود ہے۔
ان لوگوں نے کبھی بڑے دھڑلے سے اردو چیٹ سروس شروع کی تھی 100 کی سی ڈی ہوتی تھی۔مگر دو تین نئے ورژن آنے کے بعد یہ لوگ بھی بس ہوگئے۔
www.meraurdumessenger.com
ویب پتا ہے۔
جب میں‌ویزا کے سلسلے میں فننش ایمبیسی تھا، تو وہاں ایک بھائی بہن بھی آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے م س ن کو اردو میں تبدیل کر کے اس کا نام ربوہ میسنجر رکھا تھا۔ تب تو میں بات بھول گیا، ابھی یاد آئی کہ ان لوگوں‌نے یہ کام کوئی ڈیڑھ سال پہلے کیا تھا شاید۔ مگر ان کے قادیانی ہونے کی وجہ سے میں نے توجہ نہیں دی۔
بےبی ہاتھی
 
الف نظامی

لائبریرین
نظام بہتر ہے ۔ مختلف حروف کے لیے مختلف رومن حروف اسمتعال کیے گئے ہیں۔ لیکن مسلہ یہ ہے کہ یہ نظام کم لوگ ہی جانتے ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے اس نظام کو فروغ دیا جائے۔
 
sipraomer

محفلین
اچّھا خیال ہے لیکن یہ محض ان پیج استعمال کنے والوں کے لئے۔ رومن اردو میں انّٹر نیٹ پر لکھنے والے تو اردو ک یو آر ڈی یو ہی لکھیں گے۔ یہاں ہمارے سرور بھائ (سرور عالم راز)ی کا رومن اردو کا نظام یاد آ رہا ہے۔ اگر اس نظام کو مقبولیت ملے تو وہ بہتر ہے۔ جس کو ان پیج نہیں معلوم اس کے فرشتوں کو بھلے ہی علم ہو کہ وی کی کنجی سے طوئے بنت، مگر اسے خود نہیں ہوگا!! بعد م میں سرور بھائی کے لئے پروگرام بنایا جائے تو ان کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

[Salam, Bhai mere khial mey bohat acha khial hai. Kyunke mujh jaise bohat hain jo urdu meh type nai kar sakte. Ek mashwara hai. Ek kam ho sakta hai urdu or ardw key msley meh. Key typing ke waqy ye program jo lafz recognize nai karta woh khud hi thik kar dey ya eik dictionary banai jae jo us lafz ka sahih haroof bta dey takey translater ya converter ussey convert kar sake. Ya iss seey milti julti tadbir ho . Ya alfaz ki awaz key mutabik is program ko programming ki ja sake. ya user khud alfaz ko define kar dey dictioanry meh. Keh jab woh un spellings key sath urdu likhe to program user key dakhil karda asul key mutabik chale. Meri samajh meh to ye tadabir ati hain,
 
sipraomer

محفلین
سرور بھائی کے مضمون کا ربط:
[رومن اردو کا جامع نظام[/l

Ghustakhi Muaf, is nizam meh mah sirf eik khami dekhta hun. Woh khami hai H^ ya kuch alfaz key sath ~ lagna. Typing speed ki kami aur likhari ki dushwari ka sabab banta hai. Merey nazdik is nizam ka ghulam banne ki bajae program ko apna ghulam bna lia jae jis meh user khud program ko bta dey key tum ney mere kis lafz ko kis tarah tarjamah karna hai. Mere nazdik ye ziayada paidar hai. Is sey urdu ki originality yani khalisiiayat bhi barqrar rahe gi or istimal karne wale shaks ko bhi asani hogi aur woh Computer par likhe ga to roman andaz meh magar who convert kare ga urdu reasmulkhat meh jiss sey urdu ki baqa khatre meh padhne se bach jae gi. Ap ka apna nuqtae nazar hoga . magar chunkey meh urdu typing se na waqif hun is liye merey nazdik merey liye aur dosron key liye bar bar ~ aur ^ jaise haroof likhan baise zehmat hoga. Mehrbani farma kar ya to nizam meh tabdili daliye ya meri tajaviz pey roshni daliye.
 
نظام بھائی کافی بہترین یوٹیلٹی ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں کے لئے سودمند ہے جو اردو رومن میں لکھتے ہیں۔ میں بھی دوستوں کے ساتھ چیٹ اردو رومن میں کرتا ہے۔ مگر بھائی رومن لکھنے کے لئے بھی ایک اصول ہونا چاہیے شاید مقتدرہ نے کوئی اس سلسلے میں کتاب بھی شایع کی تھی۔ دیکھیں نے میرے جیسے لوگ کچھ اور طرح لکھتے ہیں جیسے
taira nam kia hay?
تو اس کا نتیجہ یہ ملا
تایرا نام کیا ھاے
براہ کرم وہ اصول بھی بتادیں جس کے تحت آپ نے یہ پروگرام لکھا ہے تاکہ آئندہ اس طرح اردو لکھنے کی کوشش کروں۔
 
Top