فونٹ بنانا سیکھیں - تبصرے

مغزل

محفلین
تبصرے یہاں متقل کردیئے گئے ہیں دھاگہ اپنی جگہ موجود ہے
(لڑی کا حسن خراب ہورہا تھا اور موضوع میں سقم پیدا ہورہا تھا)
 
جہانزیب

محفلین
سکرین کاسٹ (ویڈیو ٹوٹوریل) میں خوبیاں تو ہیں کہ آپ پڑھنے کے جھنجھٹ سے آزاد ہو جاتے ہیں، لیکن میرے خیال میں تحریری اسباق زیادہ مناسب ہیں، کیونکہ تحریری اسباق کو سکرین کاسٹ کی نسبت زیادہ آسانی سے تلاش کیا جا سکتا ہے ۔
 
مزید صبر نہ کروائیں، بعض دوست ایک سال سے صبر کیے بیٹھے ہیں :)

انشاءاللہ یہ بعض دوستوں کا سا صبر نہیں ہے مجھے تھوڑا سا مسئلہ ہے وڈیو ٹوٹوریل بنانے کا اصل میں میں جو ویڈیو بناتا ہوں اسکا سائز بہت زیادہ ہوتا ہے جسکو نہ میں اپلوڈ کرسکتا ہوں اور اگر اپلوڈ کر بھی دوں تو زیادہ تر احباب اسے ڈاونلوڈ نہیں کرسکیں گے فی الحال کسی دوسرے پروگرام کی تلاش میں ہوں جسکے بنائے ہوئے فائل کی سائز کم ہو اگر آپ دوستوں‌کو کسی ایسے پروگرام کا پتہ ہو تو پلیز مدد کیجئے گا اگر کرشمل بھی ہو تب بھی خیر ہے کام بن جائے گا اور ظھور سولنگی صاحب کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ وینک میں بنائے گئے فائل کی سائز کیسے کم کیا جاتا ہے مجھے آپ سب دوستوں کے جواب کا بیتابی سے انتظار رہے گا
 
دوست

محفلین
آپ فی الحال لکھتے ہی جائیں۔ ویڈیو ٹیوٹوریل پھر بن سکتا ہے۔ ساتھ سکرین شاٹس دیتے جائیں۔
 
ابو کاشان

محفلین
آپ فی الحال لکھتے ہی جائیں۔ ویڈیو ٹیوٹوریل پھر بن سکتا ہے۔ ساتھ سکرین شاٹس دیتے جائیں۔

ابتدا میں یہی بات زیادہ مناسب ہے۔

میرے پاس Font Creator Program V 5.0 Cracked کا لنک موجود ہے جو Expire نہیں ہوتا۔ کسی کو درکار ہو تو Pm / ذپ کر کے معلوم کر لیں۔
منتظمین! کیا میں اس سوفٹ ویئر کا Cracked لنک پوسٹ کر سکتا ہوں؟

دوست بھیا! Curlp کی سائیٹ بند ہے آجکل۔ کچھ پتا ہے کیوں؟
 
انشاءاللہ یہ بعض دوستوں کا سا صبر نہیں ہے مجھے تھوڑا سا مسئلہ ہے وڈیو ٹوٹوریل بنانے کا اصل میں میں جو ویڈیو بناتا ہوں اسکا سائز بہت زیادہ ہوتا ہے جسکو نہ میں اپلوڈ کرسکتا ہوں اور اگر اپلوڈ کر بھی دوں تو زیادہ تر احباب اسے ڈاونلوڈ نہیں کرسکیں گے فی الحال کسی دوسرے پروگرام کی تلاش میں ہوں جسکے بنائے ہوئے فائل کی سائز کم ہو اگر آپ دوستوں‌کو کسی ایسے پروگرام کا پتہ ہو تو پلیز مدد کیجئے گا اگر کرشمل بھی ہو تب بھی خیر ہے کام بن جائے گا اور ظھور سولنگی صاحب کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ وینک میں بنائے گئے فائل کی سائز کیسے کم کیا جاتا ہے مجھے آپ سب دوستوں کے جواب کا بیتابی سے انتظار رہے گا
آپ کی فائل یقیناً Avi میں ہوگی۔ جو کہ بہت بہت بہت بڑی ہوتی ہے ۔ آپ اسے Rm میں کنورٹ کر لیں۔ اور اس کا لنک اپلوڈ کے بعد مہیا کر دیں۔ اور اگر ہوسکے تو تصویری حالت میں بھی پوسٹ کردیں۔ جن کے پاس ڈاؤن لوڈ سپیڈ ہے وہ ڈاؤن لوڈ کرلیں گے۔ اور جن کے پاس وقت زیادہ اور سپیڈ کم ہے وہ تحریری حالت پر گزارہ کریں گے۔
والسلام
(کیا آپ کو Avi سے Rm کنورٹر چاہیے یا آپ خود سے حاصل کر لیں گے۔)
 
arifkarim

معطل

Rm کے علاوہ flash, divx اور wmv بھی اچھے کمپرسنگ فارمیٹس ہیں۔ میرے خیال میں فلیش سب سے زیادہ بہتر رہے گام کیونکہ اس میں صرف سٹیپس ریکارڈ ہوتے ہیں اور یہ انٹر ایکٹو بھی ہے۔
 
میں جس پروگرام میں یہ کام کر رہا ہوں‌وہ swf فارمیٹ میں بھی فائل کمپائل کرسکتا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایک تو سکرین کا سائز بڑا آتا ہے جسکو محفل کیلئے چھوٹا کرنا پڑھے گا دوسرا مسئلہ فائل کے سائز کا ہے اس سلسلے میں شاید شعیب صاحب اور سولنگی صاحب بہتر مدد کرسکے امید ہے کہ یہ صاحبان بھی جلد جواب دینگے تب تک میں لکھنے پر ہی کام چلا جاونگا
 
مجھے کسی ایسے اچھی سائٹ کی ضرورت ہے جس پر تصاویر اپلوڈ کرکے محفل پر لنک دیسکوں فانٹ بنانا سیکھئے کے سلسلے میں پلیز مدد کیجئے گا
 
جہانزیب

محفلین
عبدالمجید آپ فلکر پر تصاویر اپ لوڈ‌ کرلیں ۔ یاہو کے اکاونٹ‌ کے ساتھ چلتا بھی ہے، اور جہاں‌ تک میرا خیال ہے دیگر فوٹؤ شیرنگ سائیٹس کی طرح‌ مختلف ممالک میں‌ پابندی سے بھی مبرا ہے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
عبدالمجید، آپ کو یہاں پر بھی اٹیچمنٹ پوسٹ کرنے کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔ اس کے ذریعے آپ پیغامات کے ساتھ تصاویر بھی منسلک کر سکیں گے۔ لیکن اس میں یہ خیال رکھنا پڑتا ہے کہ اٹیچ کردہ تصاویر ایک مخصوص سائز کی حد میں ہوں اور فی پیغام 5 تصاویر منسلک کی جا سکتی ہیں۔
 
Top