فزکس۔ سوال حل کرنے میں مدد؟؟؟

سید ذیشان

محفلین
اس میں ایک بات تشنہ ہے، جب دو ٹھوس چیزیں ٹکراتی ہیں تو ان میں مومینٹم کی منتقلی الگ طرح سے ہوتی ہے۔ آٹو موبائل جیسا کہ کار اور ٹرک میں بمپر اور دیگر باڈی پارٹس کچلے جاتے ہیں جو کسی حد تک دھکے کو جذب کر لیتے ہیں۔ اس طرح میرا خیال ہے کہ جواب ایک تھیوری کی حد تک تو ٹھیک ہے، لیکن اس میں موجود متغیرات وغیرہ لامحدود ہو سکتے ہیں جیسا کہ کار کی رفتار یکساں تھی، کم ہو رہی تھی کہ زیادہ، ٹرک کیا اس وقت گیئر میں تھا، ہینڈ بریک لگی تھی کہ فٹ بریک یا بالکل فری میں تھا۔ اگر بریک لگی تھی یا گیئر، تو اس کے کل کتنے وہیل تھے وغیرہ وغیرہ :)

یہ سب دیکھ کر تو بچے بھاگ جائیں گے۔ :LOL:
 
Top