فزکس۔ سوال حل کرنے میں مدد؟؟؟

سوال ہے کہ ایک کار جس کی کمیت پانچ سو کلو گرام ہے 20 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے کسی جانب سفر کر رہی ہے اور اچانک ایک رکے ہوئے ٹرک سے ٹکراتی ہے جس کی کمیت چھ ہزار کلو گرام ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کہ ٹکراؤ کے بعد اگر کار رک جاتی ہے اور فرکشن کو نظر انداز کر دیا جائے تو ٹرک کی رفتار کیا ہوگی؟
جواب 8.33 فی سیکنڈکی رفتار سے۔

اسے حل کس طرح کیا جائے گا؟
 
ٹرک کی رفتار جاننے کے لئے آپ کو کار کے اسراع کو جاننے کی ضرورت ہے۔جبھی ہمیں معلوم ہوگا کہ کار کتنی قوت سے ٹرک کے ساتھ ٹکرائی!
 
سید ذیشان

محفلین
سوال ہے کہ ایک کار جس کی کمیت پانچ سو کلو گرام ہے 20 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے کسی جانب سفر کر رہی ہے اور اچانک ایک رکے ہوئے ٹرک سے ٹکراتی ہے جس کی کمیت چھ ہزار کلو گرام ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کہ ٹکراؤ کے بعد اگر کار رک جاتی ہے اور فرکشن کو نظر انداز کر دیا جائے تو ٹرک کی رفتار کیا ہوگی؟
جواب 8.33 فی سیکنڈکی رفتار سے۔

اسے حل کس طرح کیا جائے گا؟

دوبارہ چیک کریں جواب 0.33 ہونا چاہیے- حل اس کا ہے law of conservation of momentum. موٹر کار کا مومینٹم ہے: m*v = 20 x 100 جو کہ 2000 kg-m/s بنتا ہے۔ ٹرک کا مومنٹم صفر ہے کیونکہ v=0 ہے۔ کل مومنٹم ہوا 2000 + 0 = 2000

ٹکرانے کے بعد کار کا مومنٹم صفر ہو گیا کیونکہ وہ رک گئی۔ اور سارا مومنٹم ٹرک میں چلا گیا۔ اب ٹرک کے مومنٹم (M) کے فارمولے سے رفتار نکال سکتے ہیں۔ M= mv , جو کہ بنتی ہے 2000 = 6000*v اور v = 2000/6000 جو کہ 1/3 یا 0.333 بنتا ہے۔
 
سوری۔ کار کی کمیت 2500 کلو گرام تھی۔ میری غلطی۔
 
دوبارہ چیک کریں جواب 0.33 ہونا چاہیے- حل اس کا ہے law of conservation of momentum. موٹر کار کا مومینٹم ہے: m*v = 20 x 100 جو کہ 2000 kg-m/s بنتا ہے۔ ٹرک کا مومنٹم صفر ہے کیونکہ v=0 ہے۔ کل مومنٹم ہوا 2000 + 0 = 2000

ٹکرانے کے بعد کار کا مومنٹم صفر ہو گیا کیونکہ وہ رک گئی۔ اور سارا مومنٹم ٹرک میں چلا گیا۔ اب ٹرک کے مومنٹم (M) کے فارمولے سے رفتار نکال سکتے ہیں۔ M= mv , جو کہ بنتی ہے 2000 = 6000*v اور v = 2000/6000 جو کہ 1/3 یا 0.333 بنتا ہے۔

ذیشان بھائی آپ نے کار کا مومینٹم mv= 20 x 100 بتایا ہے۔ یہ بات سمجھ نہیں آئی۔ :rolleyes:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
طریقہ تو سید ذیشان صاحب کا درست ہے لیکن جواب درست نہیں۔
اسی طریقے سے 2500 کلو کی کار کا جواب 3۔8 میٹر پرسیکنڈ آتا ہے۔
 
سید ذیشان بھائی کے بتانے سے مجھے بھی بھولا ہوا law of conservation of momentum یاد آگیا جسکی تٖفصیل یوں ہے؛
The momentum transfer from one object to the other with the total momentum being conserved, is called momentum conservation. The first object might lose some momentum, but the second object picks up that lost momentum. The total momentum remains the same, even if the two objects have changed their balance.​
 
ابن رضا

لائبریرین
سوال ہے کہ ایک کار جس کی کمیت پانچ سو کلو گرام ہے 20 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے کسی جانب سفر کر رہی ہے اور اچانک ایک رکے ہوئے ٹرک سے ٹکراتی ہے جس کی کمیت چھ ہزار کلو گرام ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کہ ٹکراؤ کے بعد اگر کار رک جاتی ہے اور فرکشن کو نظر انداز کر دیا جائے تو ٹرک کی رفتار کیا ہوگی؟
جواب 8.33 فی سیکنڈکی رفتار سے۔

اسے حل کس طرح کیا جائے گا؟
شیخ صاحب رکے ہوئے ٹرک کی رفتار تو زیرو ہی ہوگی ۔ میرا نہیں خیال کہ کسی کیلکولیشن کی ضرورت ہے:p
 
قیصرانی

لائبریرین
اس میں ایک بات تشنہ ہے، جب دو ٹھوس چیزیں ٹکراتی ہیں تو ان میں مومینٹم کی منتقلی الگ طرح سے ہوتی ہے۔ آٹو موبائل جیسا کہ کار اور ٹرک میں بمپر اور دیگر باڈی پارٹس کچلے جاتے ہیں جو کسی حد تک دھکے کو جذب کر لیتے ہیں۔ اس طرح میرا خیال ہے کہ جواب ایک تھیوری کی حد تک تو ٹھیک ہے، لیکن اس میں موجود متغیرات وغیرہ لامحدود ہو سکتے ہیں جیسا کہ کار کی رفتار یکساں تھی، کم ہو رہی تھی کہ زیادہ، ٹرک کیا اس وقت گیئر میں تھا، ہینڈ بریک لگی تھی کہ فٹ بریک یا بالکل فری میں تھا۔ اگر بریک لگی تھی یا گیئر، تو اس کے کل کتنے وہیل تھے وغیرہ وغیرہ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس میں ایک بات تشنہ ہے، جب دو ٹھوس چیزیں ٹکراتی ہیں تو ان میں مومینٹم کی منتقلی الگ طرح سے ہوتی ہے۔ آٹو موبائل جیسا کہ کار اور ٹرک میں بمپر اور دیگر باڈی پارٹس کچلے جاتے ہیں جو کسی حد تک دھکے کو جذب کر لیتے ہیں۔ اس طرح میرا خیال ہے کہ جواب ایک تھیوری کی حد تک تو ٹھیک ہے، لیکن اس میں موجود متغیرات وغیرہ لامحدود ہو سکتے ہیں جیسا کہ کار کی رفتار یکساں تھی، کم ہو رہی تھی کہ زیادہ، ٹرک کیا اس وقت گیئر میں تھا، ہینڈ بریک لگی تھی کہ فٹ بریک یا بالکل فری میں تھا۔ اگر بریک لگی تھی یا گیئر، تو اس کے کل کتنے وہیل تھے وغیرہ وغیرہ
قیصرانی بھائی ۔ یہاں فرکشن کے ضمن میں ان سب چیزوں کو نظر انداز کیا گیا ہے فزکس کی " تھیوری " پڑھانے کے لیے۔ :)
 
Top