فہیم

لائبریرین
آپ کو لازماً ایک یوٹیوب چینل ان سیاحتی دوروں کو لے کر بنانا چاہیے۔ تاکہ عوام اسٹل امیجز کے علاوہ ویڈیوز سے بھی لطف اندوز ہوسکے۔
 

زیک

مسافر
آپ کو لازماً ایک یوٹیوب چینل ان سیاحتی دوروں کو لے کر بنانا چاہیے۔ تاکہ عوام اسٹل امیجز کے علاوہ ویڈیوز سے بھی لطف اندوز ہوسکے۔
اس کے لئے تو ویڈیو بھی بنانی پڑیں گی جو نیا کام ہو گا۔

حقیقت یہ ہے کہ میں سیر سپاٹا اپنی خوشی کے لئے کرتا ہوں اور ان مناظر کی مجھے تصاویر کھینچنا اچھا لگتا ہے۔ باقی انہیں آن لائن پوسٹ کرنا تو بس ایسے ہی ہے۔ انفلوئنسر بننے کا کوئی شوق نہیں۔
 

زیک

مسافر
شام کو ہم نے سپرمارشے سے اگلے دن ناشتے اور لنچ کے لئے کھانا لے لیا۔

شامونی میں تیرے دن ہم صبح سویرے اٹھے اور سیدھے کیبل کار پر گئے۔ صبح پونے سات بجے پہلی کیبل کار نے ہمیں شامونی کے 1035 میٹر سے 2317 میٹر تک پہنچایا۔ اگلی کیبل کار ہمیں Aiguille du Midi پر 3777 میٹر تک لے گئی۔ یہ پہاڑ 3842 میٹر اونچا ہے۔ نیچے سے اوپر تک کی ایلیویشن کے فرق کے حساب سے یہ شاید دنیا کی اونچی ترین کیبل کار ہے۔ ہمارے ساتھ سیاحوں کے علاوہ اچھی تعداد میں کوہ پیما بھی کیبل کار میں اوپر جا رہے تھے۔

3842 میٹر پر پہنچنے کا مقصد موں بلاں Mont Blanc کو قریب سے دیکھنا تھا جو فرانس اور مغربی یورپ کی اونچی ترین چوٹی ہے۔ اس کی اونچائی 4808 میٹر ہے۔ یہ رہا یہ پہاڑ:

 
Top