فانٹس بنانا سیکھئے پر تبصرے اور تجاویز

یہ دھاگہ اسلئے کھولا گیا ہے کہ اگر آپ فانٹ بنانا سیکھئے پر کوئی تبصرہ یا تجویز دینا چاہتے ہیں تو یہاں دیسکتے ہیں۔
شکریہ
 
میرے خیال میں آپ فونٹ بنانے کا طریقہ سکھانے کے لئے کوئی متحرک ٹیوٹر بنائیں اور اس سلسلے میں wink20 کافی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ کیا خیال ہے؟
 
مشورہ کا بہت شکریہ بھائی جان لیکن چونکہ یہاں‌سب دوستوں کے پاس ڈی ایس ایل نہیں ہوگا تو انکو ویڈیوز ڈاونلوڈ‌کرنے میں مسائل ہونگے باقی اگر تمام دوست اس پر متفق ہوتے ہیں کہ ویڈیو ٹوٹوریل بنالوں تو یہ بھی ٹھیک رہے گا میں انشاءاللہ کوشش کرونگا کہ متحرک ٹوٹوریل ہی بنالوں لیکن اسکیلئے پھلے دوستوں کے مشورہ کا انتظار ٹھیک رہے گا
 

ابو کاشان

محفلین
دوستوں میں آپ سب کے مشورہ کا انتظار کر رہا ہوں آپ دوستوں کے خیال میں کیا یہی لکھا ہوا ٹوٹوریل ٹھیک ہے یا میں اسکی متحرک ٹوٹوریل بناو مجھے آپ دوستوں کے جواب کا انتظار ہے
 

مغزل

محفلین
جناب ہم ایسے طفلِ مکتب کیلئے تو متحرک ہی بہتر رہے گا۔
بہ امرِ مجبوری ساکن بھی چلے گا ۔
آپ بسم اللہ کیجئے۔
مزید انتظار نہیں ہوتا۔
 
جناب ہم ایسے طفلِ مکتب کیلئے تو متحرک ہی بہتر رہے گا۔
بہ امرِ مجبوری ساکن بھی چلے گا ۔
آپ بسم اللہ کیجئے۔
مزید انتظار نہیں ہوتا۔

محترم بھائی م۔م۔ مغل بسم اللہ تو کل سے ہوچکا ہے اس نیک کام پر آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=13432
 
Top