فائر فاکس سست کیوں ؟

دو تین ہفتوں سے فائر فاکس سست سست چل رہا ہے ۔ انٹرنیٹ اکسپلورر اس کے مقابلے میں بہت تیزی سے چل رہا ہے ۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے ؟

میں نے آج ہی فائر فاکس کو ان انسٹال کر کے دوبارہ انسال کیا ہے پھر بھی وہی حالت ہے ۔
 

دوست

محفلین
کبھی کبھار صفحہ نہیں کھلتا یہ مسئلہ تو مجھے بھی آرہا ہے مگر میرے خیال میں‌ یہ سرور کی شرارتیں‌ ہیں۔ فائر فاکس کونسا سرور سے منسلک ہے یہ تو پروگرام ہے اب چلے جب چلے ،چلے گا تو ایک طرح ہی۔ یا آپ کا خیال ہے کہ کوئی وائرس وغیرہ اس کی کارکردگی کو متاثر کررہا ہے؟؟
 
شاکر بھائي : میں اس پرگرام میں چار پانچ Extensions بھی استعمال کر رہا ہوں ۔ مجھے یہ بھی شک ہے کہ شاید یہ Extensions ہی اس کی رفتار کو سست کر رہی ہوں ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
میرا خیال ہے فائرفاکس اس صفحہ کو دیر سے کھول رہا ہے
www.urduweb.org/mehfil/portal.php
جو نیوز کی وجہ سے بہت طویل ہوچکا ہے۔
ویسے انٹرنیٹ ایکسپلورر اردو کو فائر فاکس سے زیادہ جلدی پراسیس کرتا ہے اس کی وجہ rendring engine ہے۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر uniscribe کواستمعال کرتا ہے اور فائر فاکس شاید ICU (international component for unicode) ،
 
راجہ بھائي : میں نے ابھی یہ دیکھا ہے کہ میں اپنے فائر فوکس براوزر میں 11 کے قریب Extensions استعمال کر رہا تھا ۔ میں نے ابھی ابھی اپنے فائر فاکس میں موجود Extensions کم کی ہیں ۔ تو اب سے براوزر کافی ہلکا سا ہو گیا ہے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ زیادہ Extensions استعمال کرنے سے بھی براوز کی سپیڈ میں فرق پڑھتا ہے ۔ شاید براڈ بینڈ والے اس سپیڈ میں کمی نہ محسوس کر سکیں ۔ لیکن ڈائل اپ انٹرنیٹ میں یہ فرق کافی واضح محسوس ہوتا ہے ۔ ساری کی ساری Extensions تو میں ختم نہیں کر سکتا ۔ لیکن شک ہے کہ ان Extensions کو ختم کرنے سے سپیڈ میں اور بھی تیزی آئے گی ۔
 
Top