فائرفاکس ٹوٹکا

جیسبادی

محفلین
سلیش ڈاٹ پر کسی نے یہ مفید تلاش کا طریقہ بتایا۔

فرض کرو کہ آپ اردو وکیپیڈیا پر تلاش کرنا چاہتے ہو، مگر بغیر پہلے سائٹ پر گئے۔

ابur.wikipedia.org پر جاؤ اور "تلاش ڈبے" پر دائیں کلک کر کے add keyword منتخب کرو۔ بکمارک ونڈو کھلے گی۔ اس میں کوئی نام دے دو، مثلاً urw

اب تلاش کے لیے فائرفاکس کے مقامی ڈبے (location bar or address box) میں لکھو
urw matrix

فائرفاکس وکیپیڈیا پر matrix تلاش کے نتائج سامنے پیش کر دے گا۔
 

دوست

محفلین
قیصرانی محفل کے تلاش والے قطعے میں ٹرائی کرلیں۔
رائٹ کلک اور پھر ایڈ کی ورڈ والا انتخاب۔
 

دوست

محفلین
میں نے aa کلیدی لفظ رکھا ہے۔ اس کی بعد جب ایڈریس بار میں لکھا
aa اللہ تو میرے سامنے محفل کا نتائج تلاش کا صفحہ کھل گیا جو بتا رہا تھا کہ “اللہ“ کی تلاش میں 1897 مطابقتیں حاصل ہوئی ہیں۔
میرا خیال ہے اب کلئیر ہوجانا چاہیے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
امید تو یہی ہے :( دراصل ابھی میرے ذہن پر ٹیسٹ سوار ہے۔ امید ہے کہ کل ٹیسٹ کے بعد سب کچھ واضح‌ہوچکا ہوگا
 

دوست

محفلین
تو ٹیسٹ کی تیاری کریں نا۔
محفل پر کیوں سوار ہیں۔ آپ کے ذہن پر ٹیسٹ سوار اور آپ محفل پر سوار۔ سواری در سواری :lol: :lol:
 

جیسبادی

محفلین
شاہد احمد خان نے کہا:
شکریہ جیسبادی اور دوبارہ خوش آمدید

شاہد صاحب، شکریہ۔ آپ سے ایک دفعہ "کمپوٹر اردو مدد" پر اخبار میں مضمون چھاپنے کی بات ہوئی تھی۔ پھر شاید ہماری کوتاہی کی وجہ سے بات آگے نہیں بڑھی۔ محفل کے ہنر مند لوگوں سے التماس ہے کہ اس سلسلہ میں کچھ کریں۔ ابھی بھی بہت سے لوگ اس بات سے واقف نہیں کہ کمپوٹر پر اردو لکھنا کتنا آسان ہے۔

اور شاہد صاحب اگر وقت ملے تو ur.wikipedia.org کا چکر بھی لگایا کریں۔
 
جیسبادی ، اتنے دن غائب رہنے کے بعد تمہارا تو طرز تخاطب ہی بدل گیا ہے ۔ دیکھو اگر کوئی مضمون مل گیا تو چھپ بھی جائے گا ۔ تم نے اس سلسلے میں‌کیا کیا ہے یہ بتاو ۔۔

نوٹ: یہ واحد کے لیے واحد کا صیغہ استعمال کرنا نیٹ اردو کی روایت ہے۔ برا مت منانا۔
 

جیسبادی

محفلین
جی، وکیپیڈیا پر کلام کرتے ہوئے کچھ اطوار بدل گئے ہیں، اگرچہ مجھے "نیٹ اردو" روایت سے اتفاق ہے۔
اخبار کے معیار کا لکھنا میرے بس کا روگ نہیں، اس لیے شارق سے درخواست کی تھی۔ اب دیکھیں شاید کوئی اللہ کا بندہ لکھ ہی دے!
 
جیسبادی ، کوئی اللہ کی بندی بھی لکھ سکتی ہے ۔۔ ویسے وکیپیڈیا دیکھا پر کچھ ایسی خاص نستعلیق اردو نظر نہیں‌آئی ۔۔ یہ طرز تخاطب کی تبدیلی کے پیچھے کوئی اور بات لگتی ہے ،، چاہو تو بتا دو ۔۔
 

جیسبادی

محفلین
وکیپیڈیا پر صارفین کے "تبادلہ خیلات" کے صفحات دیکھو، یا متنازعہ مضامین کے" تبادلہ خیال" میں معرکہ آرائیاں۔ اب ان صفحات میں انداز مخاطب بھی بدل دیا جائے تو شعلے پھیلنے کا خطرہ ہو جاتا ہے۔ یہ ایک مقول وجہ ہے۔
 
Top