غزل برائے اصلاح : دل مکاں ہوتا تم مکیں ہوتی

سر الف عین و دیگر اساتذہ کافی عرصے کے بعد اس سال جو پہلی غزل کہی تھی۔ اصلاح کی خاطر عرض کرتا ہوں۔

پاس جو مستقل یہیں ہوتی
دل مکاں ہوتا تم مکیں ہوتی

گھو دیا تجھ کو پانے سے پہلے
پھر تری اہمیت نہیں ہوتی

چاند تارے بھی توڑ لاتا میں
پاؤں کے نیچے گر زمیں ہوتی

جسم کا ایک حصہ زندہ ہے
جس کو تکلیف بھی نہیں ہوتی

چھوڑنے آتی در تلک مجھ کو
لوٹتا جب میں ، وہ وہیں ہوتی

بند کر رکھ دی عشق کی فائل
تم مجھے یاد بھی نہیں ہوتی

پیار تو خوش نما بناتا ہے
پیار کرتی تو اور حسیں ہوتی

خواب ہو تم خیال ہو ورنہ
ڈھونڈ لیتا جہاں کہیں ہوتی

ساتھ دیتی میں بھی ترا عمران
جو ضرورت مری کہیں ہوتی

شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
اس میں ایک قسم کا شتر گربہ ہے۔ 'تم' کے ساتھ 'ہوتیں' درست فعل ہے، ہوتی نہیں۔ ہان، تم کو بدل کر 'تو' کیا جا سکتا ہے
گھو دیا تجھ کو پانے سے پہلے
۔۔۔۔پان سے پہلے ' تقطیع ہونا اچھا نہیں لگتا

بند کر رکھ دی عشق کی فائل
تم مجھے یاد بھی نہیں ہوتی
۔۔۔دونوں مصرعوں میں بیانیہ خلاف محاورہ ہے۔ 'بند کر کے رکھ دی' اور 'یاد نہیں آتیں' درست ہوتا۔

پیار کرتی تو اور حسیں ہوتی
۔۔۔ 'اور حسیں' کی دو طرح تقطیع ہو سکتی ہے۔ 'ار حسی' یا 'او ۔ رسی' ۔ پہلی میں 'اور' کو 'ار' کرنا ناگوار محسوس ہوتا ہے۔ دوسری میں ح گرائی نہیں جا سکتی حرف الٹ کی طرح
آخری شعر سمجھ میں نہیں آیا ۔ کون کہہ رہا ہے؟
 
سر یہ اشعار درست کیے ہیں۔
پاس جو مستقل یہیں ہوتی
دل مکاں ہوتا تو مکیں ہوتی
جو تجھے کھو دیا تھا پانے تک
پھر تری اہمیت نہیں ہوتی
تو مجھے یاد بھی نہیں آتی
اب خیالوں میں بھی نہیں ہوتی
پیار خوش نما بناتا ہے
پیار میں اور بھی حسیں ہوتی
بولی ' عمران ساتھ دیتی ترا
جو ضرورت مری کہیں ہوتی
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
تو اگر مستقل یہیں ہوتی
کہو نا!
پاس کے استعمال سے شعر گنجلک ہو جاتا ہے
باقی اشعار درست ہیں
 
Top