غزل برائے اصلاح،، مطلع بند،،

الف عین

لائبریرین
حشر کی طولانی کا ہوگا مجھے غم کیا ارے
ہجر کی راتیں ہے میرے ذہن پہ چھائی ہوئی
.. طولانی کی ی کا اسقاط اور 'ارے' پسند نہیں آیا۔ ارے بھی دوسرے مصرعے میں قابلِ قبول تھا۔ 'پہ' کی جگہ پر مکمل آ سکتا ہے
روزِ محشر کی طوالت کی مجھے کیا فکر ہو
ایک متبادل

سانس میرے اکھڑے ہیں نزع کا ہنگام ہے
بیٹھ میری جاں کدھر جاتی ہے مچلائی ہوئی
... اکھڑے کی ے کا اسقاط پسندیدہ نہیں، یا اکھڑے کا تلفظ ایسا برتا گیا ہے کہ مصرع وزن میں آ رہا ہے یا پھر کچھ لفظ، جیسے 'اور' بھول گئے ہیں
سانس اکھڑے ہیں مرے اور نزع کا ہنگام ہے
کیا جا سکتا ہے
 
Top