عید ملن کے بعد اب بقر عید ملن بھی

میر انیس

لائبریرین
اتنا عرصے بعد کہیں جاکر کمپیوٹر صحیح ہوا سب سے پہلے اردو محفل میں آکر ان باکس پر نظر ماری کہ یہ سوچ کر کہ جیسا کہ عید ملن کے اختتامی لمحات میں ہی طے ہوگیا تھا کہ اب ہم بقر عید پر بھی اسی طرح مل بیٹھیں گے ایک ایک کلو گوشت کے ساتھ اور باربی کیو کا مزا لیں گے ساتھ ساتھ نیٹ پر اپنے دوسرے محفلین بھائیوں سے بھی رابطہ میں رہیں گے کسی نہ کسی نے تو گفتگو چھیڑ ہی دی ہوگی بلکہ میں تو یہ سوچ رہا تھا کہ شاید پروگرام سیٹ بھی ہوچکا ہوگا اور یار دوست مجھ کو کئی بار ٹیگ بھی کر چکے ہوں گے ۔ لیکن لگتا ہے سب میرا ہی انتظار کر رہے تھے ۔
خیر اب میں آگیا ہوں اب انشاللہ پروگرام سیٹ ہوجائے گا۔ چونکہ وقت کم ہے آگے محرم بھی ہیں اسلئے میں نے بجائے سب کو میل کرنے کے یہیں دھاگہ کھول لیا ہے تاکہ جو لوگ کراچی میں رہائش پذیر ہیں اور ہم ان سے بے خبر ہیں تو وہ بھی شریک ہوجائیں اور سب امور یہیں طے پاجائیں ۔ عید کی طرح میری اب بھی یہی خواہش ہے کہ کوئی ایسا دن رکھا جائے جس میں کراچی اور لاہور( جہاں پہلے بھی ایک ہی دن عید ملن پارٹی ہوچکی ہے) کے ساتھ ساتھ نہ صرف پاکستان اور انڈیا کے رہائشی بلکہ تمام دنیا میں جہاں جہاں بھی محفلین موجود ہیں وہ اسی دن ایک ساتھ پارٹی شروع کریں اور نیٹ پر ایک دوسرے سے منسلک رہیں۔
 

میر انیس

لائبریرین
تاریخ کا فیصلہ جیوری کرے گی ابھی سب کو آنے دیں جو مشورہ کے بعد طے ہوا ویسا میرا مشورہ تو یہی ہے کہ یا تو آئیندہ اتوار یا اسکے بعد آنے والابہتر رہے گا
 

میر انیس

لائبریرین
Top