مبارکباد عید الفطر مبارک ۔ برائے 2024-1445ہجری

سید عاطف علی

لائبریرین
آج نو اپریل 2024 بروز منگل یہاں سعودی عرب میں تیس روزے پورے ہوئے اور پاکستان میں انتیسویں روزے کے بعد ہلال عید کا اعلان کر دیا گیا ۔
اس طرح پاکستان اور سعودیہ میں امسال عید الفطر ایک ہی دن 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی ۔
اللہ تعالی رمضان کے مہینے کےاعمال قبول فرمائے ۔
تمام محفلین اور محفلی مہمانوں کو عید الفطر بہت بہت مبارک ہو ۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اس طرح پاکستان اور سعودیہ میں امسال عید الفطر ایک ہی دن 10 اہریل بروز بدھ منائی جائے گی ۔
اللہ تعالی رمضان کے مہینے کےاعمال قبول فرمائے ۔
تمام محفلین اور محفلی مہمانوں کو عید الفطر بہت بہت مبارک ہو ۔
e7158d7a-5b49-4f62-9b17-af436ebe2409.jpg
 
الف نظامی

لائبریرین
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عید الفطر دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے اور معاشرے کے محروم طبقات کیلئے ایثاروقربانی کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی قوم کی طرف سے غزہ و فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پوری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، ہم عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ غزہ میں فوری امن اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔
---
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پوری قوم اور امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید ہمدردی، بھائی چارے، سخاوت اور معاشرے میں امن و خوشحالی کیلئے اپنی رنجشیں بھلا کر اکٹھا ہونے کا نام ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عید کے اس موقع پر ہم مٹی کے اُن بیٹوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس ملک کے امن و سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں پوری دنیا کے مسلمانوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ غاصب قوتوں کے ہاتھوں ظلم و جبر کا شکار اپنے نہتے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
 
الف عین

لائبریرین
یہاں کیلیفورنیا امریکہ میں بھی بدھ کو کل عید ہے تیس روزوں کے بعد
سب کو عید سعید کی خوشیاں مبارک ہوں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہندوستان اور بنگلہ دیش میں منگل کو چاند نظر نہیں آیا ، سو وہاں بدھ کو تیسواں روزہ ہو گا اور عید جمعرات کے دن ہو گی ۔اس لئے ان سب کو بھی پیشکی مبارکباد۔
جہاں تک میرا علم ہے کوئی بنگلہ دیشی محفلی رکن نہیں ہے یہاں ۔
کیا یہ درست ہے ؟
زیک !!!آپ کے علم میں کوئی ؟
 
علی وقار

محفلین
آج نو اپریل 2024 بروز منگل یہاں سعودی عرب میں تیس روزے پورے ہوئے اور پاکستان میں انتیسویں روزے کے بعد ہلال عید کا اعلان کر دیا گیا ۔
اس طرح پاکستان اور سعودیہ میں امسال عید الفطر ایک ہی دن 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی ۔
اللہ تعالی رمضان کے مہینے کےاعمال قبول فرمائے ۔
تمام محفلین اور محفلی مہمانوں کو عید الفطر بہت بہت مبارک ہو ۔
آپ کو اور دیگر محفلین کو :eid1:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سب کو عید مبارک
نہ چاند دیکھا نہ چاند جیسا۔۔۔ مگر پھر بھی عید منا رہے ہیں
یعنی کہ ثابت ہوا
عید فقط ان کی دید کا نام نہیں ہے
ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد بھی عید منائی جا سکتی ہے 🙄
 
Top