عنیقہ ناز (مرحومہ) کے نام ۔ عمار ابن ضیا

ناعمہ عزیز

لائبریرین
عمار لالہ کے بلاگ پر عنیقہ آپی کے نام یہ نظم دیکھی ۔ اور دل نے اس بات کی گوا ہی دی کہ ہاں یہی سچ ہے ، وہ ایسی ہی تھیں ۔ سوچا یہاں بھی شیئر کروں ۔

وہ اِک آواز ہم سے کھو چکی ہے​
عنیقہ ناز رخصت ہو چکی ہے​
وہ اِک آواز آپ اپنا تعارف​
نہ تھا اظہارِ رائے میں توقف​
وہ اِک آواز تھی بے لاگ بے شک​
وہ لہجہ تھا بہت بے باک بے شک​
اُصولوں پر جو سمجھوتا نہ کرتا​
کسی سے بھی جھجکتا اور نہ ڈرتا​
منوں مٹی تلے اب سو چکی ہے​
عنیقہ ناز رخصت ہوچکی ہے​
معروف اردو بلاگر مرحومہ عنیقہ ناز کے نام​
 
Top