ناعمہ عزیز
لائبریرین
عمار لالہ کے بلاگ پر عنیقہ آپی کے نام یہ نظم دیکھی ۔ اور دل نے اس بات کی گوا ہی دی کہ ہاں یہی سچ ہے ، وہ ایسی ہی تھیں ۔ سوچا یہاں بھی شیئر کروں ۔
وہ اِک آواز ہم سے کھو چکی ہے
عنیقہ ناز رخصت ہو چکی ہے
وہ اِک آواز آپ اپنا تعارف
نہ تھا اظہارِ رائے میں توقف
وہ اِک آواز تھی بے لاگ بے شک
وہ لہجہ تھا بہت بے باک بے شک
اُصولوں پر جو سمجھوتا نہ کرتا
کسی سے بھی جھجکتا اور نہ ڈرتا
منوں مٹی تلے اب سو چکی ہے
عنیقہ ناز رخصت ہوچکی ہے
معروف اردو بلاگر مرحومہ عنیقہ ناز کے نام