! عماد نستعلیق کچھ بہتری کیساتھ !

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میرا تمام دوستوں کے لیے مشورہ ہے کہ آپ عماد نستعلیق فونٹ کی ڈیویلپمنٹ کو ایک ہی ٹریک پر رکھیں۔ ابھی یہ فونٹ مکمل طور پر میچیور نہیں ہوا ہے اور اس مرحلے پر اسے مختلف ناموں سے ریلیز کرنے سے یوزرز میں کنفیوژن پھیلے گی۔ بہتر یہ ہوگا کہ عارف یا جواد میں سے ایک صاحب اس فونٹ کے مختلف ورژن ریلیز کرتے رہیں۔ اگر کوئی اور دوست اس میں کچھ تبدیلی کرتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ عارف کریم کو اس تبدیلی سے آگاہ کردیں تاکہ وہ خود سے اسے فونٹ میں شامل کرکے اس کی نئی ریلیز کا بندوبست کر دیں۔ میری دانست میں اس طریقے سے اس فونٹ کی ڈیویلپمنٹ زیادہ بہتر انداز سے آگے بڑھ سکتی ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
وولٹ داؤن لوڈ بھی کر لیا۔ اس فانٹ کو شپ بھی کر لیا۔
اور اب مزید دو ایک کیریکٹرس شامل کر کے اپنے ای سنپ فولڈر میں شامل کر دیا ہے۔
اور جواد اور عارف کریم سے کریڈٹ نہ لیتے ہوئے ان کے تشکر کے ساتھ اس فانٹ کا نام بھی تبدیل کر دیا ہے۔ ایرانی طرز کی وجہ سے اس کا نام اب ’مہر نستعلیق‘ رکھا ہے۔ ایران کے ’آریہ مہر‘ کی مناسبت سے۔
یہ یہاں ہے:
http://www.esnips.com/doc/3a7152aa-ed2c-4425-9c0d-a4ca12e71a5a/Mehr-Nastaleeq
محترم و مکرم اعجاز عبید صاحب
میر عماد نستعلیق ایک مشہور عالم ایرانی خطاط کی خطاطی سے ماخوذ ہے اسی لیے اسکا نام عماد نستعلیق رکھا گیا ہے
کچھ میر عماد الحسینی کے بارے
عماد الحسن اور عماد الحسینی مشہور تھے۔ نسبا سید ، مذہبا اہل سنت والجماعت تھے۔ قزوین میں پیدا ہوئے۔ علوم متداولہ سے فارغ ہوکر خوشنویسی کی طرف متوجہ ہوئے۔ اول عیسی رنگ نگار سے اصلاح لی جو مقامی خوش نویس تھے۔ پھر مالک دیلمی کی خدمت میں حاضر ہوکر استفادہ کیا۔ کچھ دن بعد مالک نے اندازہ کیا کہ شاگرد کا خط ان کے خط سے بڑھ گیا ہے ، لہذا فارغ الاصلاح قرار دیا۔ مگر میر عماد کا شوقِ طلب تشنہ تھا اس لیے یہ سن کر کہ تبریز میں ملا محمد حسین بلند پایہ خوشنویس ہیں ، تبریز پہنچے اور عرصہ تک ان سے اصلاح لی ، حتی کہ خط میں خاص شانِ صفا پیدا ہوگئی۔ چناچہ ایک روز اپنے مشق کردہ ایک کتبہ پر ان کا نام لکھ کر ان کی خدمت میں پیش کیا تو وہ دیکھ کر حیران رہ گئے اور اپنے شاگرد کی بہت تعریف و ستائش اور حوصلہ افزائی کی ، نیز بے حد شفقت و مہربانی سے پیش آئے۔ یہاں تک کہ کچھ ہی دنوں میں اہل بصیرت و ماہرین فن نے تسلیم کرلیا کہ ملا محمد حسین کے خط سے میر عماد کا خط بہتر ہے اور انہوں نے بھی اس کی تصدیق فرما کر فارغ کردیا۔
میر عماد کی روشِ خط ملا علی تبریزی واضعِ خط نستعلیق کی طرز پر تھی۔ مگر کثرت مشق و محنت کتابت اور قوت دست کے باعث شانِ صفا ان سے بھی بڑھ گئی۔ چناچہ انہیں شہرہ آفاق خوشنویش مانا گیا ہے۔
میرا خیال ہے اس فونٹ کو اس شہرہ آفاق خطاط کے نام سے ہی منسوب ہونا چاہیے جس کی خطاطی پر یہ فونٹ استوار کیا گیا ہے
شہنشاہ آریہ مہر کو خطاطی سے کیا نسبت بقول کسے:
حلاوت لب شیریں بپرس از فرہاد
کہ خسروان جہاں کم چشیدہ اند آن را
 
باسم

محفلین
کول ڈاٶن عارف کریم!
غصہ نہیں کرتے،
میر عماد نامی سافٹ ویئر میں نے دریافت کر کے سب سے پہلے اردو محفل پر
"ہاں یہ ممکن ہے" نامی دھاگے کے ذریعہ متعارف کروایا اور اہل ہنر سے شدید اور پرزور الفاظ میں مطالبہ کیا کہ اس فونٹ میں اردو سپورٹ فراہم کی جائے یہ دھاگہ برادر مکرم "قیصرانی" نے کسی غلط فہمی کی بنا پر حذف کر دیا تھا ۔ میرے اس پرزور مطالبہ کو ایک شخص نے پذیرائی بخشی اور اس فونٹ کی ریورس انجنیئرنگ کرکے اس میں اردو اشکال شامل کر دیں اور اس طرح اس نے اسے اردو دان طبقہ کے لیے قابل استعمال بنا دیا بلا شبہ اردو دنیا پر یہ اس شخص کا احسان عظیم ہے ۔ بات اسی پر موقوف نہیں رہی بلکہ اس شخص نے ایک اور احسان کیا کہ میری درخواست پر اس فونٹ کو وولٹ ورک کے ساتھ ریلیز بھی کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا خیال ہے کہ اکثر لوگ اس شخص کو جانتے ہونگے تاہم نئے جوائن کرنے والوں کے لیے میں بتا دوں کہ اس شخص کا نام
ج۔۔۔۔۔۔۔واد
ہے جو اتنا بڑا کام کر چکنے کے بعد بھی کسی پر احسان نہیں جتا رہا اور خاموش ہے یہ اس کی سچی لگن اور اردو سے محبت کا واضح اور ٹھوس ثبوت ہے ۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی باک نہیں کہ اگر آج جواد نے بنیاد نہ فراہم کی ہوتی تو عارف کریم آپ کس بنیاد پر یہ عمارت کھڑی کر رہے ہوتے۔
مجھے یہ بات شدت سے محسوس ہوئی ہے اس پورے دھاگے میں جواد کو خراج تحسین پیش کرنے والا کوئی نہیں ماسوائے محترم اعجاز عبید کے کہ وہہر بار اپنی پوسٹ میں عارف کریم سے پہلے جواد کا نام بھی تحریر فرماتے ہیں
تعمیر کی ہر اینٹ پر لکھا ہے میرا نام
دیوار تیرے نام سے منسوب ہو گئی
عارف کریم آپ کی محنت او کاوش کی داد نہ دینا بھی نا انصافی ہوگی آپ بھی انتہائی محنت سے اس کام کو آگے بڑھا رہے ہیں اپنا حوصلہ بلند رکھیں اور بے لوث انداز میں کام کرتے چلے جائیں

ماشاء اللہ جواد یہاں آتے بھی ہیں مگر نہ جانے کیوں کچھ پوسٹ نہیں کرتے۔
دوسری بات یہ کہ محض ایک دو کیریکٹر کیلیے الگ فونٹ کا اجراء مناسب نہیں
عارف بھائی آپ اس تازہ تبدیلی کو اردو عماد نستعلیق میں ہی شامل کر لیجیے۔
 
الف عین

لائبریرین
معذرت کہ میری پوسٹس پر کچھ تلخی پیدا ہو گئی۔ آپ؛ اس مہر نستعلیق کو بھی ڈبل کلک کریں تو اس میں صرف اور صرف جواد کا نام آتا ہے۔ اسے تبدیل نہیں کیا میں نے۔
دوسری بات۔۔۔ کیوں کہ عارف کریم کچھ کیریکٹرس کو شامل کرنا پسند نہیں کرتے تھے، تو میں وہ کام میں نے ان کے لئے چھوڑ دیا کہ وہ اس فانٹ کو عماد کے نام سے ہی آگے بڑھاتے رہیں، جو کچھ کرنا چاہیں اس میں شامل کرتے جائیں۔ یہ اصل فانٹ اب بھی اوپن ہے۔
دوسرے۔۔۔ میں نے اکثر لکھا ہے کہ یہ ’عِماد‘ ہونا چاہئے نہ کہ عُماد جیسا کہ انگریزی میں اس کی ہجے کی گئی ہے۔ اس لئے بھی مجھے ’عُماد‘ یااُماد نام پسند نہیں تھا۔
میں نے محض اس فانٹ کی اڈوانسڈ پراپرٹیز میں جواد اور عارف کریم کے اس عماد فانٹ کو تبدیل کرنے والے کے طور پر اپنا نام دیا ہے۔ اور اب تک اسے کسی لائسینس سے نوازنے کی بات نہیں کی۔ ورنہ میں اکثر اپنی ہر چیز کو گنو فری لائسینس دے دیتا ہوں۔
یہ پھر لکھ دوں کہ یہ عارضی اور ٹرانزیشنل فانٹ ہے تاکہ لوگ اس کا استعمال بھی کر سکیں۔ تب ہی تو مزید خامیوں کا پتہ چلے گا۔ موجودہ شکل میں وولٹ ورک کے ساتھ ایک میگا بائٹ سے زیادہ ثقیل فانٹ کس طرح کوئ استعمال کر سکتا تھا؟
’نتیجہ‘ کا حل ابھی بھی نہیں نکلا۔ یہ اب بھی ب ت ی ج ہ ہو جاتا ہے۔ یعنی نون کے نقطے نیچے کھسک جاتے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
حلاوت لب شیریں بپرس از فرہاد
کہ خسروان جہاں کم چشیدہ اند آن را

واہ واہ واہ، سبحان اللہ۔ لا جواب شعر ارشاد فرمایا ہے آپ نے قبلہ قادری صاحب، واہ واہ واہ ۔۔۔۔۔۔

(اس تھریڈ کے قارئین سے معذرت خواہ ہوں دخل در معقولات کیلیئے، لیکن یہ شعر ہی ایسا ہے کہ داد دیئے بغیر رہ نہیں سکا)
 
نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، آپ کے پیغام کے باعث کوئی تلخی نہیں پیدا ہوئی، بلکہ صرف اس فونٹ کی ڈیویلپمنٹ کو ٹریک پر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
شاکر صاحب۔ عماد الحسینی کے نام کو بگاڑ کر Umad کر دینا بھی مجھے گوارا نہیں تھا۔ یہ ان کے نام کی تضحیک و تذلیل کے مساوی ہے۔ ہاں Emad ہی نام رکھنے میں حرج نہیں۔ میں نے پہلے جو کچھ اصلاح کی تھی اس فانٹ میں تو اس کا نام عِماد ہی رکھا تھا۔ لیکن اب جب عارف کا خیال تھا کہ مزید کسی کیریکٹر کا شمول ضروری نہیں تو میں نے یہ قدم اٹھایا۔
اب تک بھی یہ فانٹ یاہو گروپ میں شامل نہیں کیا ہے۔
 
جی آپ درست فرماتے ہیں میں نے یہ نام رکھتے وقت جواد صاحب سے اصرار کیا تھا کہ اس کے ہجوں کو تبدیل نہ کیا جائے اور Emad کو Umad سے نہ بدلا جائے لیکن وہ نہ مانے تو میں نے زیادہ اصرار نہیں کیا بہرحال اگر فونٹ اپنی فائنل صورت میں آجائے تو اس کا نام تبدیل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہوگا اب بھی میں اسے اُماد کی بجائے اُم۔َید پڑھ لیتا ہوں جو کہ فارسی لب و لہجہ میں لفظ امّید کے لیے بولا جاتا ہے۔ میری کسی بات کا خیال نہ کیجئے گا۔۔۔ شکریہ
 
arifkarim

معطل
کول ڈاٶن عارف کریم!
غصہ نہیں کرتے،
میر عماد نامی سافٹ ویئر میں نے دریافت کر کے سب سے پہلے اردو محفل پر
"ہاں یہ ممکن ہے" نامی دھاگے کے ذریعہ متعارف کروایا اور اہل ہنر سے شدید اور پرزور الفاظ میں مطالبہ کیا کہ اس فونٹ میں اردو سپورٹ فراہم کی جائے یہ دھاگہ برادر مکرم "قیصرانی" نے کسی غلط فہمی کی بنا پر حذف کر دیا تھا ۔ میرے اس پرزور مطالبہ کو ایک شخص نے پذیرائی بخشی اور اس فونٹ کی ریورس انجنیئرنگ کرکے اس میں اردو اشکال شامل کر دیں اور اس طرح اس نے اسے اردو دان طبقہ کے لیے قابل استعمال بنا دیا بلا شبہ اردو دنیا پر یہ اس شخص کا احسان عظیم ہے ۔ بات اسی پر موقوف نہیں رہی بلکہ اس شخص نے ایک اور احسان کیا کہ میری درخواست پر اس فونٹ کو وولٹ ورک کے ساتھ ریلیز بھی کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا خیال ہے کہ اکثر لوگ اس شخص کو جانتے ہونگے تاہم نئے جوائن کرنے والوں کے لیے میں بتا دوں کہ اس شخص کا نام
ج۔۔۔۔۔۔۔واد
ہے جو اتنا بڑا کام کر چکنے کے بعد بھی کسی پر احسان نہیں جتا رہا اور خاموش ہے یہ اس کی سچی لگن اور اردو سے محبت کا واضح اور ٹھوس ثبوت ہے ۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی باک نہیں کہ اگر آج جواد نے بنیاد نہ فراہم کی ہوتی تو عارف کریم آپ کس بنیاد پر یہ عمارت کھڑی کر رہے ہوتے۔
مجھے یہ بات شدت سے محسوس ہوئی ہے اس پورے دھاگے میں جواد کو خراج تحسین پیش کرنے والا کوئی نہیں ماسوائے محترم اعجاز عبید کے کہ وہہر بار اپنی پوسٹ میں عارف کریم سے پہلے جواد کا نام بھی تحریر فرماتے ہیں
تعمیر کی ہر اینٹ پر لکھا ہے میرا نام
دیوار تیرے نام سے منسوب ہو گئی
عارف کریم آپ کی محنت او کاوش کی داد نہ دینا بھی نا انصافی ہوگی آپ بھی انتہائی محنت سے اس کام کو آگے بڑھا رہے ہیں اپنا حوصلہ بلند رکھیں اور بے لوث انداز میں کام کرتے چلے جائیں

شکریہ قادری بھائی، میں‌ناراض نہیں‌تھا اور نہ ہی میں یہ کام کرکے کسی پر احسان جتا رہا ہوں۔ جو کچھ کر رہا ہوں، بلا معاوضہ آپ سب ہی کے لئے ہے۔ میں اس بات پر تھوڑا غمگین ہوگیا تھا کہ میرے علاوہ کوئی بھی اس فانٹ کو ہاتھ ہی نہیں‌لگا رہا تھا۔ یقینا جواد بھائی نے اسے وولٹ سمیت ریلیز کرکے بہت بڑا کام کیا۔ لیکن اس میں نقطوں کے اور سپیسنگ کے مسائل وولٹ میں ٹھیک کئے بغیر یہ قابل استعمال نہیں۔ جواد بھائی نے بہت سے الفاظ کے نقطے ٹھیک کئے تھے۔ مگر میں‌دیکھ رہا ہوں‌کہ ابھی بھی ایک ڈاکومنٹ‌ میں بہت سارے الفاظ صحیح‌نظر نہیں آتے!
اس لئے میری گزارش ہے کہ اگر اس فانٹ پر جواد، محسن یا علوی بھائی جیسے ماہر کام کریں تو ان تمام مسائل کو بتدریج دور کیا جا سکتا ہے۔ آپ سب کی حوصلہ افزائی کا شکریہ !
 
arifkarim

معطل
معذرت کہ میری پوسٹس پر کچھ تلخی پیدا ہو گئی۔ آپ؛ اس مہر نستعلیق کو بھی ڈبل کلک کریں تو اس میں صرف اور صرف جواد کا نام آتا ہے۔ اسے تبدیل نہیں کیا میں نے۔
دوسری بات۔۔۔ کیوں کہ عارف کریم کچھ کیریکٹرس کو شامل کرنا پسند نہیں کرتے تھے، تو میں وہ کام میں نے ان کے لئے چھوڑ دیا کہ وہ اس فانٹ کو عماد کے نام سے ہی آگے بڑھاتے رہیں، جو کچھ کرنا چاہیں اس میں شامل کرتے جائیں۔ یہ اصل فانٹ اب بھی اوپن ہے۔
دوسرے۔۔۔ میں نے اکثر لکھا ہے کہ یہ ’عِماد‘ ہونا چاہئے نہ کہ عُماد جیسا کہ انگریزی میں اس کی ہجے کی گئی ہے۔ اس لئے بھی مجھے ’عُماد‘ یااُماد نام پسند نہیں تھا۔
میں نے محض اس فانٹ کی اڈوانسڈ پراپرٹیز میں جواد اور عارف کریم کے اس عماد فانٹ کو تبدیل کرنے والے کے طور پر اپنا نام دیا ہے۔ اور اب تک اسے کسی لائسینس سے نوازنے کی بات نہیں کی۔ ورنہ میں اکثر اپنی ہر چیز کو گنو فری لائسینس دے دیتا ہوں۔
یہ پھر لکھ دوں کہ یہ عارضی اور ٹرانزیشنل فانٹ ہے تاکہ لوگ اس کا استعمال بھی کر سکیں۔ تب ہی تو مزید خامیوں کا پتہ چلے گا۔ موجودہ شکل میں وولٹ ورک کے ساتھ ایک میگا بائٹ سے زیادہ ثقیل فانٹ کس طرح کوئ استعمال کر سکتا تھا؟
’نتیجہ‘ کا حل ابھی بھی نہیں نکلا۔ یہ اب بھی ب ت ی ج ہ ہو جاتا ہے۔ یعنی نون کے نقطے نیچے کھسک جاتے ہیں۔

اعجاز اختر صاحب۔ اس تھریڈ پر اس فانٹ کے نام پر بیجا بحث‌ہو رہی ہے۔ میری آپ سے عاجزانہ گزارش ہے کہ اسکا نام وہی پہلے والا کر دیں۔ اگر میں‌ نے ایک کیریکٹر ء ے کو شامل کرنے سے انکار کیا تھا تو اسکا مطلب یہ ہرگز نہیں‌کہ آپ اس فانٹ کا نام ہی بدل ڈالیں۔ آپ بیشک اس میں‌ اپنی مرضی کے جتنے مرضی کیریکٹرز شامل کرلیں، مگر اسکا نام بدلنے سے سوائے لڑائی کے کچھ حاصل نہیں‌ ہوگا۔
مجھے یاد پڑتا ہے کہ جب جواد بھائی اس پر کچھ مہینہ پہلے کام کر رہے تھے تو آپ نے اس وقت بھی اس میں‌صرف تخلص کا کیریکٹر شامل کر کے اسکا نام عارضی طور پر تبدیل کیا تھا۔ جسکی وجہ سے وہاں کا ماحول کافی سازگار ہوگیا تھا اور جواد بھائی بھی بہت ناراض ہوئے تھے۔ مگر اپنی شرافت کی وجہ سے خاموش رہے۔
اس فانٹ‌کا نام اسکے ڈویلوپر جواد نے عُماد نستعلیق رکھا ہے اور ہمیں چاہئے کہ انکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی کی خواہش کا احترام کریں۔:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عارف، ہم یہی بات ڈسکس کر چکے ہیں کہ آئندہ فونٹ کی ڈیویلپمنٹ کو ایک ہی ٹریک پر رکھا جائے۔
 
mfdarvesh

محفلین
اصل میں نوری نستعلیق کا کوئی متبادل نہیں مل سکا۔ نفیس نستعلیق بھی اچھا ہے
 
الف عین

لائبریرین
عارف۔ ِّ عِماد کو ’عُماد‘ کر دینا ڈیویلپر کو خراج نہیں، تضحیک ہے!!!
پھر کیا اس ڈیویلپر سے اجازت لی گئی ہے؟
میں منتظر ہوں کہ عُماد ہی سہی، ایک درست فانٹ سامنے آئے وہ کسی کا بھی بنا ہوا ہو۔۔ جواد کا مکمل نام مجھے علم نہ تھا۔ اس لئے میں مکمل نہیں دے سکا تھا۔
میں مہر نستعلیق وہاں سے ہتا دیتا ہوں، لیکن محض اس امید پر کہ عُماد نستعلیق جلد منظرِ عام پر آئے گا۔ (کم بخت یہاں ’آئے‘ مجھے تین کنجیوں سے لکھنا پڑتا ہے کہ یہاں کا پیڈ ہمزہ ے کو سپورٹ ہی نہیں کرتا، اس کی مجھے ہمیشہ تکلیف ہوتی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اس فونٹ کے نام پر غیر ضروری بحث میں وقت ضائع نہیں کریں۔ کسی سوفٹویر یا فونٹ کے ڈیویلوپر کا حق ہے کہ وہ اس کا کیا نام رکھتا ہے۔
اعجاز اختر صاحب، عام لوگ فارسی الفاظ کے تلفظ سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتے ہیں۔ اور جواد نے محض سوفٹویر کے نام کو ہی اس نستعلیق فونٹ کے نام کے طور پر استعمال کر لیا ہے۔ میں ان سے کہہ دوں گا کہ آئندہ نام کے سلسلے میں آپ سے پہلے مشورہ کر لیا کریں۔
آپ کے نزدیک ہمزہ ے کے لیے کونسی کنجی ہونی چاہیے؟
 
Top