علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

بلال

محفلین
بہت عمدہ، بہت خوبصورت، بہت اچھا اور نہ جانے کیا کیا کہوں اس فانٹ کو، میرے پاس الفاظ نہیں۔
اسی طرح بنانے والے امجد علوی کے لئے بھی الفاظ نہیں۔۔۔ امجد علوی بھائی نے ہماری ایک دلی مراد پوری کر دی۔
بے شک علوی نستعلیق ایک نئے دور کی ابتداء ہے۔
میری تمام دعائیں امجد علوی بھائی اور علوی نستعلیق کے لئے ہیں۔
اللہ تعالٰی امجد علوی بھائی کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
 

جیسبادی

محفلین

.Truly amazing! Works on Firefox/Linux!!!! Now this is a revolution.


On a side note it exposes some problems with NLA/windows XP keyboard as it does not join words containing "ئے" and "character elongation dash."
 

محسن حجازی

محفلین
تمام دوستوں کو بہت بہت مبارک ہو!
اب کم سے کم ہم کو یہ طعنہ تو نہ ملے گا کہ انٹرنیٹ کے دور میں پھر سے اردو کا سانس پھول گیا۔
اردو اور اسلام کو تجارت پیشہ اذہان نے جس قدر نقصان پہنچایا ہے، اس قدر ہمارے دشمنوں کے لیے بھی ممکن نہ تھا۔ وقتی فائدہ، مالی مفاد، نام نہاد مصلحتیں۔
دو دہائیوں تک جنگ گروپ نے یہ ترسیمہ جات دبائے رکھے۔
بعد ازاں پاک ڈیٹا نے ان پر قبضہ جما لیا۔

مقتدرہ میں ملازمت کے دوران جہاں کئی اور انقلابی خیالات میرے ذہن پر دستک دیتے رہے ان میں سے ایک یہ بھی تھا کہ تمام ترسیمہ جات کو ایک ہی فونٹ میں یک جا کیا جائے۔ جیسے تیسے بساط بھر وسائل یک جا بھی کیے اور اس منصوبے کو عملی جامہ بھی پہنایا تاہم سرکاری اداروں میں ہونے والی غلیظ سیاست نے مجھے اس منصوبے کے اختتام پر فونٹ سازی کے شعبے سے ہی علیحدہ کر دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ نہ صرف اس منصوبے کا ارتقا سرے سے ہی رک گیا بلکہ اس کے اجرا کی بابت بھی انقباض کی شدید کیفیت رہی جو میرے دائرہ اختیار میں ہونے کی صورت میں قطعی نہ ہوتی۔

بہرکیف، کوئی کام کسی بھی صورت رکتا نہیں۔ علوی نستعلیق اس کی ایک مثال ہے۔
تمام احباب خصوصا امجد علوی صاحب، شاکر القادری صاحب اور فاروق سرور خان صاحب کو بہت بہت مبارک ہو۔

جہاں تک فونٹ میں نقائص کا تعلق ہے تو ان سے محض صرف نظر کرنا چاہئے کہ یہ ابھی تو نقش اولیں ہے۔ بعد کو چل کر بہتر ہوگا۔ ہم اردو والوں کے ہاتھ میں ایک چیز آ گئی ہے وقت کے ساتھ ساتھ ببتر ہوتی چلی جائے گی۔ فانٹ سازی کے حوالے سے مجھے حرفی اور ترسیمہ جاتی، دونوں بنیادوں پر فانٹ کی تشکیل کا خاصا گہرا تجربہ ہے سو اس حوالے سے کچھ تجاویز ذہن میں ہیں تاہم فی الوقت برمحل نہیں۔

تمام دوستوں کو ایک بار پھر بہت بہت مبارک ہو!
میری خواہش ہےکہ اس فونٹ کی بنیاد پر جی نوم کا پورا انٹرفیس ہی اردو میں ہو اور اس پر یہی فونٹ آزمایا جائے۔۔۔ تب ایک مکمل اردو آپریٹنگ سسٹم وجود میں آئے گا۔۔۔ دیکھئے پردہ غیب میں کیا طے ہے اس بابت۔
 

باذوق

محفلین
السلام علیکم
بےشک ! محترم امجد علوی صاحب نے جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ اردو زبان پر ایسا احسان ہے جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر پائے گی۔ اردو داں طبقہ ان کا احسان مند ہو چکا ہے۔
دل کی گہرائیوں سے مبارکباد قبول فرمائیں محترم !!

اس کے علاوہ ۔۔۔ محترم شاکر القادری اور محترم فاروق سرور خان صاحبان کے ساتھ ساتھ علوی نستعلیق کے اجراء کی کوششوں میں شامل دیگر تمام ساتھیوں کی خدمت میں دل سے مبارکباد پیش ہے !!
اللہ تعالیٰ آپ تمام کو جزائے خیر سے نوازے ، آمین ثم آمین۔
 

duffer

محفلین
شکریہ، مہربانی، مبارکباد۔۔۔ تو بہت چھوٹے لفظ لگتے ہیں
اردو ہماری پہچان ہے، ہمارے پہچان کو نئی پہچان دینے کا بہت بہت شکریہ
اللہ تعا لٰی آپکو اجز عظیم سے نوازے۔ اٰمین
 

اےقوف

محفلین
امجد علوی صاحب کو بہت مبارکباد اور اس اتنے بڑے کام کا شکریہ۔
بہتری کی گنجائش ہمیشہ ہوتی ہے، اگر برادر محسن حجازی اور برادر امجد علوی صاحب مل کر اس کی خوبیوں کو اور بہتر بنائیں تو اس فونٹ کو چار چاند لگا سکتے ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
امجد علوی صاحب کو بہت مبارکباد اور اس اتنے بڑے کام کا شکریہ۔
بہتری کی گنجائش ہمیشہ ہوتی ہے، اگر برادر محسن حجازی اور برادر امجد علوی صاحب مل کر اس کی خوبیوں کو اور بہتر بنائیں تو اس فونٹ کو چار چاند لگا سکتے ہیں۔

حضور اتنی بڑی 'اے وقوفی' تو مت کیجئے ہمارا نام آپ امجد علوی صاحب کے اسم گرامی کے ساتھ ملار ہے ہیں۔ کہاں بندہ ناچیز کہاں امجد علوی صاحب۔

ایں سعادت کہ بزور بازو نیست۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ آپ علوی نستعلیق فونٹ کی مبارکباد ضرور دیں لیکن کسی اور کو لعن طعن نہ کریں۔ شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
حضور اتنی بڑی 'اے وقوفی' تو مت کیجئے ہمارا نام آپ امجد علوی صاحب کے اسم گرامی کے ساتھ ملار ہے ہیں۔ کہاں بندہ ناچیز کہاں امجد علوی صاحب۔

ایں سعادت کہ بزور بازو نیست۔


بھائی، یہ اتنی بڑی اے قوفی بھی نہیں ہے۔ :)
 
میں نے صبح نو بجے پاکستانی وقت کے مطابق اسے ڈاؤن لوڈ کیا تھا اور اس پر کومینٹس لکھنا بھول گیا۔ پر اب تو لگتا ہے کہ لکھ بھی نہیں پاؤنگا ۔ تمام ارکانِ محفل! مجھ جیسے جاہل کے لیے بھی کوئی الفاظ چھوڑنے تھے اب میں کیا تعاریف کے لیے لکھوں۔ نہیں بھائی یہ زیادتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

چلو خیر سہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگلے وریژن پر سب سے پہلے میں ہی لکھوں گا (کیا لکھوں گا آتا تو ہے کچھ نہیں)

اگر اردو دان اپنی لغت میں سے تعریف سے بڑے الفاظ تلاش کر سکے تو وہ الفاظ میں جناب شاکر القادری، امجد اور فاروق صاحب پر نچھاور کرتا ہو کہ ایک ایسا فانٹ جس کو لوگ شاید خوابوں میں دیکھتے تھے آج ان کے ہاتھ میں ہے ۔ ان پیچ کا کریک ڈھونڈنا ہوں یا پورا سافٹ وئیر ، یہ بد بخت چیز ملتی ہی نہیں تھی۔ لیکن آج سے ہم ان پیچ سے بیزار ہے اور امید کی جاتی ہے کہ ان پیچ کی باقی بچ جانے والے فانٹ بہت جلد ورڈ پراسس پر آجائیں گے ۔ ان شاء اللہ عزوجل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈھیروں ڈھیروں مبارک باد ہو جناب علوی امجد + شاکرالقادری + تمام اہلیانِ اردو کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طالبِ دعا و بقیع و مغفرت
محمد عویدص عطاری رضوی
 

محسن حجازی

محفلین
میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ آپ علوی نستعلیق فونٹ کی مبارکباد ضرور دیں لیکن کسی اور کو لعن طعن نہ کریں۔ شکریہ۔
بالکل درست
ہر کاوش کا اپنا ایک الگ کردار ہے۔
اگر ان پیج نہ ہوتا تو یہ لاکھوں دینی اور نصابی کتب کبھی چھپ ہی نہ پاتیں۔ جانے کتنے لوگوں کے آج بھی روزگار ان پیج سے وابستہ ہیں۔
پاک ڈیٹا نہ ہوتا تو آپ کے ٹی وی چینل آج بھی نسخ پر لڑکھڑا رہے ہوتے۔
سو ہر کاوش کا جداگانہ کردار ہے، اہمیت ہے۔
شدت جذبات میں کسی کو مطعون کرنا واقعی غیر مناسب روش ہے۔
معاملات کو ہمیشہ ذاتی وابستگیوں، رنجشوں اور تعصبات سے بالاتر ہو کر دیکھنے کی عادت ہی انسانیت کی اصل معراج ہے۔
 

فرخ

محفلین
بے شک، اردو کی دنیا میں‌یہ ایک بہت بڑا یادگار دن ہے۔ شائید جب ان پیج ریلیز ہوا تھا، تو جتنا شور مچا، اس سے کہیں‌زیادہ اس فونٹ کی خوشی ہے، کہ اب ہر وہ انسان جو کمپیوٹر پر اردو ٹائپ کر سکتا ہے اس فونٹ کی وجہ سے اب ان پیج جیسے پروگراموں‌کا محتاج نہیں‌رہیگا۔

آپ سب کو یہ دن بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
 

اےقوف

محفلین
میرا خیال ہے کہ فجر نستعلیق، پاک نستعلیق ، نوری نستعلیق، یہ سب بھی علوی نستعلیق کی طرح قابل فخر ایجادات ہیں۔ ان کے موجدین کا شمار بھی اسی درجہ میں ہے۔ کسی نے پیسے لے کر خدمت کی یا مفت، خدمت تو کی۔ ایسے لوگ کوئی روز روز تھوڑی پیدا ہوتے ہیں۔ چونکہ اے قوفی ، بے قوفی کا الٹ ہے :) لہذا ایسے موجدوں کی اے قوفی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ :)
 

فرخ

محفلین
[font="alvi Nastaleeq V1.0.0"]بالکل اور ایک اہم بات یہ بھی کہ یہ فونٹ صرف اردو ہی نہیں بلکہ نستعلیق فونٹ میں لکھی جانے والی برصغیر پاک و ہند کی دیگر زبانوں کے لیے بھی مفید ہوگا جو اسی رسم الخط میں لکھی جاتی ہیں۔جن میں فارسی اور خاص طور پر ایرانی فارسی قابلِ ذکر ہیں۔ تو گویا یہ صرف اردو ہی نہیں بلکہ فارسی اور شائید کچھ اور زبانوں کی بھی خدمت ہو رہی ہے۔[/font]
 

باذوق

محفلین
میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ آپ علوی نستعلیق فونٹ کی مبارکباد ضرور دیں لیکن کسی اور کو لعن طعن نہ کریں۔ شکریہ۔
بعض معاصر سافٹ وئر کے متعلق کچھ معیوب الفاظ غیرضروری طور پر استعمال کیے گئے ہیں۔ براہ مہربانی متعلقہ اراکین ان کو حذف کر دیں تو یہ اعلیٰ ظرفی شمار ہوگی۔ اختلافات تو ان سے ہم تمام کو ہیں لیکن اردو کی تہذیب و ثقافت کا خیال رکھا جانا چاہئے۔
 

فرخ

محفلین
بالکل درست
ہر کاوش کا اپنا ایک الگ کردار ہے۔
اگر ان پیج نہ ہوتا تو یہ لاکھوں دینی اور نصابی کتب کبھی چھپ ہی نہ پاتیں۔ جانے کتنے لوگوں کے آج بھی روزگار ان پیج سے وابستہ ہیں۔
پاک ڈیٹا نہ ہوتا تو آپ کے ٹی وی چینل آج بھی نسخ پر لڑکھڑا رہے ہوتے۔
سو ہر کاوش کا جداگانہ کردار ہے، اہمیت ہے۔
شدت جذبات میں کسی کو مطعون کرنا واقعی غیر مناسب روش ہے۔
معاملات کو ہمیشہ ذاتی وابستگیوں، رنجشوں اور تعصبات سے بالاتر ہو کر دیکھنے کی عادت ہی انسانیت کی اصل معراج ہے۔

[font="alvi Nastaleeq V1.0.0"]بالکل حجازی بھائی
میں‌آپ سے اور نبیل بھائی سے پورا اتفاق کرتا ہوں۔
لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے، کہ ان پیج مہنگا ہونے کی وجہ سے لوگوں‌کو چوری شُدہ استعمال کرنا پڑا۔

لیکن اس کو لعن طعن نہیں‌کیا جاسکتا۔ حقیقتآ نوری نستعلیق کی صورت میں نستعلیق کا خواب دینے والے بھی ان پیج والے ہیں اور آپ نے صحیح‌کہا کہ اگر یہ نہ ہوتا تو پھر ہم آج بھی نسخ تک ہی محدود رہتے۔

ان پیج اور دیگر نستعلیق فونٹز کی تیاری اور کوششیں دراصل علوی نستعلیق تک آنے کی سیڑھیاں تھیں۔ اور شائید یہ سفر اب بھی جاری ہے اور مزید بہتری کی طرف جاری رہیگا۔[/font]
 

اےقوف

محفلین
ایجادات کا سفر تو جاری رہتا ہے۔ جن لوگون نے بھی اس سمت پیش رفت کی یا مستقبل میں کریں گے وہ سب اردو کے محسن ہوں گے۔ مجھے فاروق بھائی کی یہ بات بہت پسند آئی کے انہوں نے اللہ سے دعا کی ہے کہ ہم کو ایسے موجدوں سے نوازتا رہے ،اس دعا پر آمین اور ثم آمین۔ اس سلسلے میں کام کرنے والے ہر سائنسدان کو ہم کو سلام کرنا چاہئے۔ جن لوگوں نے اردو کی خدمت کی ، ان کو کبھی برا نہیں کہنا چاہئے۔ یہ تو سب کام قابل تعریف ہیں۔ اور ان کے موجد لائق صد احترام
 

علوی امجد

محفلین
میں محفل کے اس فورم پر آپ سب ساتھیوں کے خلوص کا انتہائی مشکور ہوں کہ جنہوں نے اس فانٹ کو پسند کیااور سراہا۔ یقینا میری سوچ سے بڑھ کر اس کی پذیرائی کی گئی۔ جس کے لئے میں ممنون ہوں۔
پہلی کاوش ہونے کے ناطے اس میں میں کچھ خامیوں اور تشنگی محسوس ہوتی ہے جس کی نشاندہی بھی کی جارہی ہے۔ انشاء اللہ وقت کے ساتھ اگلی ریلیز میں ان کو درست کردیا جائے گا۔
دوسری بات کہ کچھ اردو کے سافٹ وئیر کے حوالے سے برادران کچھ تلخ کلمات کہہ رہے ہیں ان سے گذارش ہے کہ ہر چیز کی اپنی جگہ ایک اہمیت اور انفرادیت ہوتی ہے اس لئے ان کو ختم کردینا یا ان کو مطعون کرنا یہ ایک غلط بات ہے۔ یہ وہ سارے سافٹ وئیر ہیں جن پر کام کرکے ہمیں اپنے لئے مستقبل کی راہ ملی۔ یقینا ان کی اردو کی ترویج و ترقی میں ایک بہت اہم کردار ہے۔ اس لئے اس فانٹ نے کسی اور ادارے یا سافٹ وئیر کی راہ نہیں روکی ۔
 
Top