علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

فاروقی

معطل
اس خوشی کے موقع پر میں جناب امجد علوی سمیت ان تمام حضرات کو مبارک پیش کرتا ہوں جو اردو لکھتے ،پڑھتے،اوربولتے ہیں.....اور خود کو بھی مبارک پیش کرتا ہوں کیوں کہ میں بھی اردو پڑھتا ،لکھتا ،بولتا ہوں،،،،،،،،:grin:
 

ساجداقبال

محفلین
سبحان اللہ یہ فونٹ‌استعمال کر کے مزا آگیا۔ میں تمام افراد جنہوں نے اس کی ڈیولپمنٹ میں کسی طرح حصہ لیا سلام پیش کرتا ہوں۔ اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے۔
 
علوی صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور ساتھ اردو ویب کو بھی جس نے اردو سے چاہنے والوں کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
شاید سب لوگ میرے اظہارِ رائے کے منتظر ہوں گے۔
پہلی بات۔۔۔۔۔ مبارک ہو اردو دنیا کو یہ اہم سنگ میل،
یہاں اردو محفل پر یہ فانٹ کام نہیں کرتا، اوپیرا میں ضرور کرتا ہے، لیکن یہ فانٹ کی خرابی نہیں ہے۔ یہ ورڈ میں اچھا نظر آتا ہے اور اس کی پی ڈی ایف اچھی بن جاتی ہے۔
ویب پر یہ محض فائر فاکس میں اچھا دکھائی نہیں دیتا تھا، اس لئے میں بہت دیر تک محض ورد پر ٹیسٹ کرتا رہا تھا، اس کے بعد جب اوپیرا میں دیکھا تو دیکھتا رہ گیا،بار بار آ کر دیکھ رہا تھا لیکن پوسٹ نہیں کیا۔ اب پوسٹ کر رہا ہوں،
ویسے ’ئے‘ اس میں نہیں ہے جو ایک معمولی سی کمی ہے، ایک اہم بات یہ ہے کہ اس میں ’،‘ یعنی کاما ایسی شکل میں ہے جو خوبصورتی کی خاطر لوگ اوپر بنا دیتے ہیں جب کہ یہ اس طرح لکھنے پر بڑی گڑبڑ پیدا کر دیتا ہے، ان پیج میں تو اس سے تین کنفیوزن ہوتے ہیں ،۔۔ ایک کاما، دوسرے الٹا کوٹ یا واوین اور تیسرا الٹا پیش۔ اب محض الٹا پیش میں کنفیوزن ہوگا، ہاں، یہ اور بات ہے کہ لکھا ہی اس طرح گیا ہو۔
مبارک ہو امجد علوی اور ساتھ ہی ان کے علاوہ دوسرے ارکان ۔۔ تفسیر، فاروق سرور خاں اور دوسروں کا بھی شکریہ اس فانٹ کی پذیرائ کا۔
 

فرخ

محفلین
الف عین بھائی
یہ دیکھیں "ئے" میری طرف یہ بالکل ٹھیک دکھائی دے رہا ہے۔
اور کاما بھی ٹھیک لگ رہا ہے:
'اے اجنبی'
اور
"اے لوگو"
اسی طرح
’یہ بھی کاما ہی ہے‘
اور
’’ یہ بھی‘‘

اگر آپ اسے انٹرنیٹ ایکسپلوریر میں‌استعمال کر کے دیکھیں تو شائید باقی چیزیں بھی نظر آجائیں۔ مگر ہوسکتا ہے، فائر فاکس میں‌مسئلہ ہو۔
ویسے بھی فائر فاکس فونٹ کے معاملے میں‌انٹرنیٹ ایکسپلورر سے پیچھے ہی پایا گیاہے
 

صرف علی

محفلین
السلام علیکم
علوی صاحب آپ کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ اور دعا گو ہوں کے آپ کو انشائ اللہ اور بھی کامیابی نصیب ہو ۔

والسلام
 
اس فانٹ کو دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ اب طویل عبارت پڑھنے میں بھی الجھن محسوس نہیں ہورہی۔ جیسا اردو نسخ وغیرہ میں محسوس ہوتی ہے۔ زبردست فانٹ ہے!۔۔تھوڑی بہت جو خامیاں فائر فاکس میں محسوس ہورہی ہیں وہ انشااللہ آئندہ ضرور دور ہوسکتی ہیں۔ بہرحال بہت اعلیٰ !
 

باسم

محفلین
مجھے محفل کے محترم رکن اور عماد نستعلیق کے خالق "جواد صاحب" کے تبصرے کا شدت سے انتظار ہے۔
ان سے گزارش ہے کہ وہ میری یہ خواہش پوری کردیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا اس کے ڈاؤن لوڈ ربط پر ڈاؤن لوڈ کاؤنٹر لگا ہے؟

میں نے اسی لیے اس فونٹ کا ربط ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھا ہےتاکہ اس کی ڈاؤنلوڈز کا پتا چلتا رہے۔ لیکن اب براہ راست ڈاؤنلوڈ کا ربط بہت پھیل چکا ہے۔ یہ اب urdushare کے ناظمین ہی بتا سکتے ہیں کہ ان کے پاس اس فونٹ کی ڈاؤنلوڈز کے اعدادوشمار موجود ہیں یا نہیں۔
 

زیف سید

محفلین
میری طرف سے بھی علوی صاحب کو بہت بہت مبارک باد۔ انٹرنیٹ پر اردو نستعلیق کی فراہمی کو اردو دنیا کا ’ہولی گریل‘ کہیں یا منزلِ ہفت خواں کہ جسے علوی صاحب کمال خوبی سے سر کر گئے ہیں۔ میر تقی میر کے الفاظ میں:

سب پہ جس بار نے گرانی کی
اس کو یہ ’نوجواں‘ اٹھا لایا

یا

جو کام کیا تم نے وہ رستم سے نہ ہو گا

نوازش، کرم، شکریہ، مہربانی۔
 
مجاہدین پاکستان

پاکستان کے مجاہدین کی یہ عظیم صلاحیت ہے کہ ان کی لگن سچی، محنت یقینی اور فتح عالمگیر ہوتی ہے۔ لگن ایسی کہ ڈٹ جاتے ہیں تو توپ کیا تاریخ کا دھارے پھیر دیتے ہیں اور دنیا کا جغرافیہ بدل دیتے ہیں، زور بازو پر اعتماد ایسا کہ اکیلا ، لاکھوں پر ہی نہیں قوموں پر بھاری، اور دانش و محنت ایسی کہ عالم کو فائیدہ پہنچا کر انکی دعاوں سے ایک عالمگیر فتح حاصل کرتے ہیں۔ ان میں سے کسی نے پاکستان کا خواب دیکھا، کسی نے اس کی تعمیر کی اور کسی نے اس قوم کی ترقی کے لئے نت نئی ایجادات کیں اور تمام عالم سے دعائیں حاصل کرکے ان کے دل جیت لئے کہ اصل فتح دلوں کی فتح ہے،

ایسی ہی محنت شاقہ، سچی لگن ، اور عالمگیر فتح کا مالک ، حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے قبیلے کا یہ بہادراور جری مجاہد ہے امجد حسین علوی۔

علوی نستعلیق کے اجراء کےاس تاریخی موقع پر ہم سب امجد علوی کو اپنی دعاؤن کا نذرانہ اور اپنی نیک تمناؤں کا خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہوئے ہم پاکستان کے عوام یہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی سرزمین پاکستان کو ایسے ہی جری ، بہادر اور دانش مند جوان عطا کرتے رہیں۔ آج ہم پاکستان کے عوام امجد حسین علوی کو مجاہد پاکستان کی صف میں کھڑا کرتے ہیں۔

والسلام
فاروق سرور خان
2 نومبر 2008

سلام علیکم،

کچھ بھائیوں نے اردو کےکچھ دوسرے سوفٹ وئیرز کے بارے میں برا لکھا اور کچھ نے اس کو ریفرنس دیا۔ میری استدعا ہے کہ یہ دونوں قسم کے افراد اسے مٹا دیں۔ اس کی وجہ درج ذیل

جب میں نے اس میدن میں قدم رکھا تو جس پتھر کو بابائے اردو مولوی عبد الحق اٹھانے کے کوششیں‌ کرچکے تھے اس کو مرزا جمیل احمد نے نوری نستعلیق کی مدد سے اکیلے اٹھانے کی کامیاب کوشش کی تھی، جس دوران میں اس پر کام کررہا تھا تو ضیاء حمید طور اور فاروق حمید طور نے شاہکار تخلیق کیا۔ اس میدان میں اتنے کم جدو جہد کرنے والے دیکھ کر میں بھی ان کے پیچھے پیچھے خلیل احمد اقبال صاحب کے ساتھ چل پڑا، اس جد و جہد کرنے والوں کی صف میں انعام علوی اپنی سرخاب نستعلیق لے کر صدف نستعلیق اور ظط رعنا کے ساتھ ساتھ ہی وارد ہوئے۔ ایک اور سوفٹوئیر آئی بی ایم نے متعارف کروایا، اس کے موجد کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ ساتھ ساتھ کرل پی والے ، پھر پاک نستعلیق لے کر محسن حجازی اور ظہور احمد سولنگی، فجر نستعلیق لے کر احمد عباس صاحب اور بہتیرے گمنام مجاہد اس صف میں آ کر اپنی سچی لگن اور عالمگیر فتح کے ساتھ لگ گئے، ان لوگوں نے اگر اردو کی خدمت میں نستعلیق پر کام کیا تو شبانہ روز محنت کرنے والوں میں اردو محفل کے نبیل حسن نقوی اور ان کے ساتھیوں، شاکر القدری کے اردو القلم اور پاک نیٹ کے بانیوں کے ساتھ ساتھ کئی ایسے جدوجہد کرنے والے ہیں جن کے بغیر اس صف کا کوئی وجود نہیں۔ جب میں نے مجاہدین پاکستان کے بارے میں لکھا تو یہ تمام اور اس صف میں شامل اوربہت سے دوسرے میرے ذہن میں تھے جنہوں نے اردو سے محبت کرنے والوں کے دلوں پر فتح حاصل کی ہے ۔

آج ہم کو اس محنت کشوں ، ان جدو جہد کرنے والے ، ان جہاد بالقلم کرنے والئے مجاہدین پاکستان کی صف میں تمام تر اعزاز کے ساتھ جناب امجد حسین علوی صاحب کو کھڑا کرنے میں بہت فخر ہے۔

ایک بار پھر اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم کو محنت کرنے والے بہترین دماغ اور موجدین عطا فرماتا رہے۔

والسلام
 
Asslamu Alikum

Alvi bhai ko khusosi tor par or deegar ahbab ko0 buhut buhut mubarak paish karta hoN

Alvi sahib kai leye Madinah saqi khusosi DuaoN ka wada karta hoN
Khuda tala aapki jholi khushyoN sai bhar dai or daimi khushyaN ata farmaa-e aameen summa aameen

wasslam

RAsikh Kashmiri
 

چاند بابو

محفلین
ہر انسان اپنے سینے میں بہت سی خواہشات رکھتا ہے اور اپنے تئیں ان خواہشات کی تکمیل کے لئے کاوشیں بھی کرتا ہے لیکن اگر اس بات کی گہرائی میں اتر کر دیکھا جائے تو ہمیشہ ان خواہشات میں ذاتی مفاد کا عنصر نمایاں ہوتا ہے۔ لیکن ہمارے دوست محترم جناب امجد حسین علوی صاحب نے اپنے دل میں ایک ایسی خواہش کو جگہ دی جس میں ان کی ذات کا تعلق صرف اتنا تھا کہ وہ اردو کے لئے کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن اس بات سے بالکل بے خبر تھے کے تقدیر ان کے ہاتھوں ایک بہت ہی منفرد کام لینا چاہتی ہے اپنی دھن میں پکے امجد حسین علوی اپنے کام میں مگن رہے اپنی دھن میں پکے ثابت ہوئے اور آخر وہ گھڑی آ گئ جس گھڑی کا قدرت کو انتظار تھا دیکھتے ہی دیکھتے علوی نستعلیق بن گئی اور پھر قدرت نے یہ راز افشا کر دیا کہ وہ ان سے کیا کام لینا چاہتی تھی۔ یہ تھا علوی نستعلیق کی تخلیق کا کام جو جناب امجد حسین علوی صاحب کے ہاتھوں پایہ تکمیل تک پہنچا اور یوں ایک عرصہ سے اردوقارئین کی خواہشات کو قرار آ گیا جو چاہتے تھے کہ ان کی زبان بھی جب لکھی اور دیکھی جائے تو دیکھنے پڑھنے والے کو قرار آ جائے تحریر میں جان ہو اور ایک وقار ہو۔ یوں علوی صاحب کے ہاتھوں قدرت نے اس عظیم کارنامہ کو ممکن بنایا جس کی گونج رہتی دنیا تک قائم رہے گی جس کو لکھنے والا سنہرے حروف میں پروئے گا اور ان کا اردودنیا پر یہ احسان ہمیشہ ہمیشہ کے لئے انمٹ ہو جائے گا۔
مجھے وہ الفاظ تو نہیں مل سکتے جو برادر علوی صاحب کو ان کے اس کارہائے نمایاں پر مبارکباد کے طور پر پیش کئے جا سکیں لیکن ضروری نہیں کہ مناسب الفاظ ہی اس کارنامہ کا احاطہ کریں اور ان کو مبارکباد پیش کریں میں اپنے دل میں ابھرنے والے عقیدت اور محبت کے اتھاہ جذبات کے ذریعے محترم جناب امجد حسین علوی صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خداتعالٰی انہیں اس کارہائے نمایاں پر جزائے خیر عطا فرمائیں۔

۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سلام علیکم،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ساتھ ساتھ کرل پی والے ، پھر پاک نستعلیق لے کر محسن حجازی اور ظہور احمد سولنگی، فجر نستعلیق لے کر احمد عباس صاحب اور بہتیرے گمنام مجاہد اس صف میں آ کر اپنی سچی لگن اور عالمگیر فتح کے ساتھ لگ گئے، ان لوگوں نے اگر اردو کی خدمت میں نستعلیق پر کام کیا تو شبانہ روز محنت کرنے والوں میں اردو محفل کے نبیل احمد اور ان کے ساتھیوں، شاکر القدری کے اردو القلم اور پاک نیٹ کے بانیوں کے ساتھ ساتھ کئی ایسے جدوجہد کرنے والے ہیں جن کے بغیر اس صف کا کوئی وجود نہیں۔ جب میں نے مجاہدین پاکستان کے بارے میں لکھا تو یہ تمام اور اس صف میں شامل اوربہت سے دوسرے میرے ذہن میں تھے جنہوں نے اردو سے محبت کرنے والوں کے دلوں پر فتح حاصل کی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

والسلام


فاروق بھائی اگر آپ کی مراد اس عاجز سے ہے تو میرا نام نبیل حسن نقوی ہے۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
آج سے تقریباً چار سال قبل جب میں نے جب زکریا اور آصف کے ساتھ مل کر اردو کی ترویج کے کام کا آغاز کیا تھا تو میرے ذہن میں اسی طرح کا ایک خواب تھا۔ ذیل میں میں اپنے بلاگ سے اسی سلسلے میں ایک پرانی پوسٹ یہاں پیش کر رہا ہوں۔


عزیزی آصف کے بلاگ پر اردو بلاگنگ کی ترویج کے سلسلے میں ایک مشترکہ کاوش کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس تجویز کو دوسرے بلاگرز زکریا اور دانیال نے روشنی کی رفتار سے عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا ہے۔ زکریا نے اس مقصد کی خاطر ایک بلاگ بھی سیٹ اپ کر دیا ہے جہاں مختلف لوگ معلومات اکٹھی کر سکتے ہیں۔ اردو کی انٹرنیٹ پر ترویج کا دارومدار یقینا ایسے ہی رضاکارانہ کام کرنے والے لوگوں کے جوش وجذبہ پر ہے۔ میری خواہش تھی کی یہ مشترکہ کاوش اردو بلاگنگ تک ہی محدود نہ رہے بلکہ اردو سے متعلق تمام ممکنہ معلومات کا ایک ذخیرہ مرتب کیا جائے۔ میری دانست میں وکی پیڈیا (Wikipedia) اس مقصد کے لئے ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں مختلف لوگ ایک مربوط انداز میں معلومات ذخیرہ کر سکتے ہیں۔ یہ تجویز میں نے آصف کے بلاگ پر پیش کی اور انہوں نے بھی پلک جھپکتے میں ایک اردو وکی سیٹ اپ کر دیا۔

یہ سب کچھ یہ ظاہر کرتا ہے کہ اردو پڑھنے لکھنے والے اردو کی خاطر کچھ کر جانے کے کئے بے چین ہیں۔ دیکھا جائے تو اب اس مقصد کے لئے حالات بھی سازگار ہیں۔ ونڈوز اور لینکس آپریٹنگ سسٹم اردو یونیکوڈ اور اردو ٹائپنگ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ متعدد اردو یونیکوڈ فونٹ بھی تیار ہو چکے ہیں۔ آصف نے ایک اچھا کام کیا ہے کہ ونڈوز کے لئے ایسے فونٹس کی ایک انسٹالیشن پروگرام تیار کر دیا ہے۔ یہ پروگرام تمام معروف اردو فونٹس ونڈوز میں انسٹال کر دیتا ہے۔

ہو سکتا ہے کہ میں اپنی زندگی میں ہی دیکھ لوں کہ پراجیکٹ گٹن برگ (Project Gutenberg) کی طرز پر اردو لٹریچر کا ذخیرہ انٹرنیٹ پر موجود ہو۔کیا معلوم کہ کل کو داستان طلسم ہوشربا باقاعدہ نستعلیق میں انٹرنیٹ پر موجود ہو۔ یہ اگرچہ دیوانے کا خواب لگتا ہے لیکن آج کے دور میں ایسے خواب جلد ہی شرمندہ تعبیر ہو جاتے ہیں۔ بڑے پیمانے پر اردو مواد کی ترویج محض چند بلاگرز کے بس کی بات نہیں ہے لیکن وہ ایک مضبوط بنیاد فراہم کر سکتے ہیں۔ میں امید رکھتا ہوں کہ دنیا بھر میں اردو سے محبت رکھنے والے اس کاوش میں شریک ہوں گے اور اردو کی ترویج کو فروغ دیں گے۔ میں تو یہ چاہوں گا بھارت کے لوگ بھی اس کام میں شریک ہوں۔ یہ کام اردو کے فروغ کے لئے کیا جا رہا ہے اور اس کا پاکستان بھارت مخاصمت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جو صاحب یا صاحبہ اپنے سیاسی نظریات کا اظہار کرنا چاہیں اس کے لئے آن لائن رسالہ چوک موجود ہے۔

اور بالآخر دیوانے کا یہ خواب پورا ہو ہی گیا۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
اب دیکھیں کہ کیسا کام کرتا ہے یہ.....
اوپیرا میں ’ ‘ تو ٹھیک لگ رہے ہیں لیکن ورڈ میں یہ پرابلم دے رہے ہیں.
 

فرخ

محفلین
آج سے تقریباً چار سال قبل جب میں نے جب زکریا اور آصف کے ساتھ مل کر اردو کی ترویج کے کام کا آغاز کیا تھا تو میرے ذہن میں اسی طرح کا ایک خواب تھا۔ ذیل میں میں اپنے بلاگ سے اسی سلسلے میں ایک پرانی پوسٹ یہاں پیش کر رہا ہوں۔




اور بالآخر دیوانے کا یہ خواب پورا ہو ہی گیا۔ :)

نبیل بھائی
پھر تو آپ کو بھی خاص مبارک ہو، آپ بھی ہماری طرح اسطرح‌کے خواب دیکھتے ہیں۔:!::!:
دیکھ لیں‌کہ اللہ تعالٰی نے جب کوئی بات پوری کرنی ہوتی ہے تو اپنے وقت پر اسکا انتظام کر دیتا ہے اور وہ ہو جاتی ہے۔
 
Top