علامہ دہشتناک : صفحہ 26 - 27 : دسواں صفحہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



281de1g.jpg



 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم


یہ صفحہ مقابلے کے کھیل سے متعلق ہے ۔ مقابلے میں شرکت کے لیے اس پوسٹ کو دیکھیں ۔

اگر آپ اس کھیل میں شرکت کرنا چاہیں تو اپنا انفرادی نام / اپنی ٹیم کی نشاندہی یہاں درج کیجیے۔

انفرادی شرکت کی صورت میں درج ذیل مراحل میں سے صرف کسی ایک کا انتخاب آپ کو کرنا ہے۔


صفحہ تحریر / ٹائپ کرنا

صفحہ کی پہلی پروف ریڈنگ
صفحہ کی دوسری پروف ریڈنگ
صفحہ کی تیسری/ آخری پروف ریڈنگ


شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء

اگر بوچھی رات کو کسی وقت آنلائن آئیں تو بوچھی کو اس صفحہ کی نشاندہی کر دینی ہے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین




دسواں صفحہ




صفحہ | منتخب کرنے والی ٹیم | تحریر | پہلی پروف ریڈنگ | دوسری پروف ریڈنگ | آخری پروف ریڈنگ | پراگریس

دسواں : 26 - 27 | بوچھی | ---- | ---- | ---- | ---- | 20%







 

تیشہ

محفلین
پیج 26,

لکھنے تو لگی ہوں پر آتا جاتا کچھ نہیں مجھ سے :( کوئی غلطی ہوئی تو خود ہی درست کرلیں ۔ ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بوچھی ، آپ لکھنے لگی ہیں یہی خوشی کی بات ہے ، غلطیاں تو ہم سب سے ہی ہوتی ہیں ، کچھ مسئلہ ہی نہیں :)
 

تیشہ

محفلین
تم نے اسکی ٹکیاں کہاں اور کیسے تبدیل کیں تھیں ۔۔۔،
'' مجھے اسکی ایک کمزوری کا علم تھا ۔ اسی سے فائدہ اٹھایا ،
چائے پینے کے دس منٹ بعد باتھ روم ضرور جاتی ہے ،۔۔اس دن ریالٹو کے قریب ملی تھی میں اسے چائے پلانے کے لئے اندر لے گیا ۔ ایک کیبین منتخب کرکے اس میں جا بیٹھے ۔ چائے منگوائی اسکا علم تو پہلے سے ہی تھا کہ وہ بیگ میں اعصاب کو سکون دینے والی ٹکیاں ضرور رکھتی ہے ۔ میں نے ویسی ہی زہریلی ٹکیاں اسی وقت سے اپنے پاس رکھنا شروع کردی تھیں ۔ جب سے اسکا فیصلہ کیا تھا ۔ جہاں بھی موقع ملتا مجھے یہی کرنا تھا ۔ بہرحال چائے پی کر دس منٹ بعد اس نے باتھ روم کا راستہ لیا تھا۔ بیگ کیبن میں ہی چھوڑ گئی تھی ۔ لہذا وہ کام بے حد آسان ہوگیا ۔'
' کسی شناسا نے تمھیں اسکے ساتھ دیکھا تو نہیں تھا ۔'
میری دانست میں تو نہیں ۔'
علامہ نے اسے شیلا سے گفتگو کے معتلق بتاتے ہوئے کہا ۔' اس نے ایک بیک ورڈ گھرانے کی لڑکی کی سفارش کرکے غلطی کی تھی ۔۔۔،
یاسمین بے حد آزاد خیال تھی ،
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ بات اسکی ہے کہ وہ کسی اور بہانے سے اسے کیمپنگ کے لئے اجازت دلوا لائی تھی ۔ ابھی پولیس کے علم میں نہیں آئی یہ بات ۔،،۔
؛؛ تو پھر شیلا بھی ۔۔۔،
؛ جلدبازی کی ضرورت نہیں ۔ بہرحال سوچنا پڑے گا ۔ ویسے تم محتاط رہو ۔،
' میں خائف تو نہیں ہوں جناب ،مجھے ذرہ برابر بھی فکر نہیں ہے۔۔۔ یاسمین کی موت کی خبر سننے کے بعد گہری نیند سویا تھا ۔۔'
؛ تم بہت اونچے جاؤ گے اسے لکھ لو ۔'
؛ شکریہ جناب ۔،
؛ شیلا کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کے بعد تمھیں مطلع کردوں گا ۔،
؛ بہت بہتر ۔ ۔ ۔ ،

(26 ختم ہوا اب بریک کے بعد ستائیس ) ، ،
 

تیشہ

محفلین
صفحہ 27,




فون کی گھنٹی بجی تھی اور کپیٹن فیاض نے ریسیور اٹھایا تھا ۔ لیکن دوسری طرف بولنے والے کی آواز پہچان کر بھنویں سکوڑ لی تھیں ۔ ؛
کیا بات ہے ۔، اس نے بُرا سے منہ بنا کر کہا ۔ ؛اسوقت میں بہت مصروف ہوں ۔؛
؛ کیا آلو چھیل رہے ہو جسے بٹاٹابھی کہتے ہیں ۔ ۔ ،
دوسری طرف عمران کی آواز آئی ، ۔
؛ بکواس کرنے کی ضرورت نہیں جلدی سے اصل موضوع کی طرف آجاؤ ، ۔۔ فیاض نے غصیلے لہجے میں کہا ۔۔ ۔،
'' تم بیگم تصدیق کے پیچھے کیوں پڑ گئے ہو ۔؛؛
'' تم سے مطلب ۔۔ ۔،
'' بیگم تصدیق انکے سمدھیانے سے تعلق رکھتی ہیں ۔،
' میں نہیں سمجھا ، ۔ ۔
'' ثریا کی چیچیا ساس کے بھانجے کی بہو کی خالہ ہیں بیگم تصدیق ۔ ۔۔ ،
'' فضول باتیں نہ کرو ، ۔۔
اگر ڈاکٹر لق لقا قبلہ والد صاحب کے پاس پہنچ گئیں تو تمھاری والی ڈاکٹر صاحبہ خطرے میں پڑ جائیں گئین ، ۔ ۔
لہذا اصل مجرم کو گھر کے باہر تلاش کرو تو بہتر ہوگا ۔،۔۔
'' کیا تم کسی نتیجے پر پہنچ گئے ہو ۔۔ ۔ ، فیاض نے نرم پڑتے ہوئے پوچھا ،۔ ، ۔
'' مجھے اتنی فرصت کہاں ۔ ۔۔، دوسری طرف سے آواز آئی ۔، بیگم تصدیق دل کی مریضہ بھی ہیں لہذا اب تم ادھر کا رخ بھی نا کرنا ۔میں نہیں چاہتا کہ تمھاری محبوبہ صاحبہ والد صاحب قبلہ کی بھی نظر میں آجائیں ۔، ۔۔ ،
'' کیوں فضول باتیں کر رہے ہو ۔ کہاں ہو اسوقت ۔
'' جہنم میں بیٹھا سلیمان کی شادی پر پھچتارہا ہوں ۔
'' کہیں مت جانا ۔ ۔ ۔، میں آرہا ہوں ، ،


( ختم صفخہ ستائیس بھی شگفتہ )
 

تیشہ

محفلین
یااللہ، تیرا شکر ہے ، ۔ ۔۔

اب آپ نے ان صفحوں کو جدھر لے کر جانا ہے لے جائیے مرا کام ختم ہوا ، ، ،۔۔ ،،


شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم بوچھی ، آپ نے تو کمال کر دیا سچی سے ، مجھے اتنی زیادہ خوشی ہوئی دیکھ کر ، بہت زیادہ :)

:best:
 

تیشہ

محفلین
:)

بوچھی ، آپ کی رفتار تو مجھے لگتا ہے سب سے زیادہ ہے ، آپ نے اتنا جلدی لکھ لیا :)






جی ہاں ، زیادہ وقت نہیں لگا تھا ،، مگر سب سے بڑی وجہ جلدی لکھنے کی یہ تھی کہ موُڈ تھا تو لکھ لیا ورنہ موڈ نا بنتا تو شاید میں ابھی تک بیٹھی رو رہی ہوتی ان صفحوں کو
موُڈ بہت اہم کردار ادا کرتاہے ہر کام میں ،،
:music:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top