عروض ڈاٹ کام

حسینی

محفلین
بہت ہی زیادہ داد قبول کیجیے ذیشان بھائی۔
نہایت اعلی۔۔۔ خداوند متعال کی بارگاہ میں آپ کی زحمات قبول ہوں۔
بہت اچھی لگی یہ سائٹ۔
کیا عربی شاعری کی بھی تقطیع ہو جاتی ہے اس ویب سائٹ پہ؟
جب یونیورسٹی میں تھا تو عربی عروض وقافیہ کا مادہ پڑھا تھا۔۔ اور بہت دلچسپ لگا تھا۔۔ لیکن اب بہت عرصہ ہوا رابطہ کٹا ہوا ہے۔
 
Tahir Shahzad

محفلین
مجھے جواب مل گیا۔ پہلے سوال پر معذرت اور آپ کی کاوشیں داد کی مستحق ہیں۔
میں نے حال ہی میں اپنی ماسٹرکی ڈگری مکمل کی ہے اور چاہتا ہوں کے اردو سے متعلق کوءی پراجیکٹ ہو تو کام کروں۔
شکریہ
 
سید ذیشان

بہت نوازش حسینی بھائی۔

اصولاً تو عربی کے اشعار کی تقطیع بھی ہو سکتی ہے لیکن مجھے عربی کے قواعدِ عروض کا کچھ خاص علم نہیں ہے۔ فی الحال تو یہ صرف اردو کے اشعار کی تقطیع اور وزن بتانے کے قابل ہے۔ :)
 
عربی میں خلیل ابن احمد الفراہیدی کو علم عروض کا بانی سمجھا جاتا ہے۔۔ جنہوں نے سب سے پہلی عربی ڈکشنری "العین" بھی لکھی تھی۔
عربی میں بحور کی کل تعداد 16 ہیں جن میں سے 15 خلیل نے اور اک بحر ان کے اک شاگرد نے کشف کیا تھا۔
عربی بحور کے نام کچھ یوں ہیں:
الأول : البحر الطويل
فعولن مفاعيلن فعولن مفاعلن
الثاني : المديد
فاعلاتن فاعلن فاعلاتن
الثالث : البسيط
مستفعلن فعلن مستفعلن فعلن
الرابع : الوافر
مفاعلتن مفاعلتن فعولن
الخامس : الكامل
متفاعلن متفاعلن متفاعلن
السادس : الهزج

مفاعيلن مفاعيلن
السابع : الرجز ( حمار الشعراء )
مستفعلن مستفعلن مستفعلن
الثامن : الرمل
فعلاتن فعلاتن فعلاتن
التاسع : السريع
مستفعلن مستفعلن فاعلن
العاشر : المنسرح
مفتعلن مفعولات مفتعلن
الحادي عشر : الخفيف
فاعلاتن مستفع لن فعلاتن
الثاني عشر : المضارع
مفاعيل فاع لاتن
الثالث عشر : المقتضب
مفعلات مفتعلن
الرابع عشر: المجتث
مستفع لن فعلاتن
الخامس عشر : المتقارب
فعول فعول فعولن فعولن
السادس عشر : المحدث ( المتدارك )
فعلن فعلن فعلن فعلن

یہ اوزان مستعمل فیہ اشعار کے ہیں۔
پھر ان میں سے ہر اک بحر کے اندر حذف واضافہ کی مختلف صورتیں ہیں۔
عربی کا اردو سے اک بنیادی فرق اعراب کا ہے۔۔ کہ عربی میں اعراب پایا جاتا ہے۔۔ جبکہ اردو میں ہر لفظ کے آخر کو عام طور پر ساکن پڑھا جاتا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
شکریہ حسینی بھائی۔ اس حد تو مجھے معلوم تھا۔ اصل مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ کون کون سی زحافات مستعمل ہیں۔ اس کے علاوہ اخفا اور اشبا کے کیا اصول ہیں۔ ان سب باتوں کا تفصیلی علم ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ الفاظ کی مختلف ساختوں، سابقہ، لاحقہ وغیرہ سب کا علم ہونا ضروری ہے۔ اسی لئے یہ کام شائد اتنا آسان نہ ہو۔ کم از کم میرے لئے تو مشکل ہی ہے۔ :)
 
ابن رضا

لائبریرین

ٹھیک ہے پھر آپ قوافی والے کام پر توجہ مرکوز رکھیں۔:p
 
ابن رضا

لائبریرین
؏
اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا
ویسے آپ کو اگر خدمات درکار ہیں تو لوگ تو رضا کارانہ طور پر پہلے ہی حاضر باش ہیں۔ بس آپ کے التفات کی ضرورت ہے

مجھے جواب مل گیا۔ پہلے سوال پر معذرت اور آپ کی کاوشیں داد کی مستحق ہیں۔
میں نے حال ہی میں اپنی ماسٹرکی ڈگری مکمل کی ہے اور چاہتا ہوں کے اردو سے متعلق کوءی پراجیکٹ ہو تو کام کروں۔
شکریہ
 
عزیز آبادی

محفلین
میں ادب کا اک ادنیٰ سا طالب علم ہوں عروض ڈاٹ کام سے کافی مدد ملی، یقیقنا یہ سلسلہ دنیائے ادب میں ایک سنگ میل کی حثیت رکھتی ہے
 
عزیز آبادی

محفلین
سلام باشد۔۔۔۔!
قابل صد احترام جناب ذی وقار، سید ذیشان اللہ کی امان میں رہو۔۔ آمین
1۔میں بلوچ ہوں اور مادری زبان براہوئی ہے ، اور میں براہوئی زبان ہی میں شاعری کرتا ہوں، کبھی کبھار اردو زبان میں بھی
( ٹوٹی پھوٹی) شاعری کرتا رہتا ہوں لیکن گرائمر کا مسلہ میری راہ میں دیوار بن کر کھڑی ہوتی ہے،
سید ذیشان۔۔۔۔! اس سلسلے میں آپکی راہنمائی کا طالب ہوں۔ ممنون مشکور
2۔ میں اکثر اپنی براہوئی شاعری ’’عروض ڈاٹ کام‘‘پر تقطیع کرتا ہوں تو مجھے مطلوبہ نتائج سے آگاہی فراہم نہیں کرتا۔ امید ہے کہ راہنمائی کا موقع ملے گا۔
وسلام
(حمیدعزیزآبادی، مستونگ بلوچستان)

:brokenheart2:
 
Top