تعارف عبدالباسط احسان

میرا تعلق لاہور سے ہے ، اپنا ذاتی بزنس ہے، لکھنے کا بچپن سے شوق ہے مگر اس وقت میری تحریر پڑھے جانے کے قابل نہیں تھی۔ مختصر افسانے لکھنے میں اور مزاح نگاری میں دلچسپی رکھتا ہوں۔
 
KwULv.png
 
محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید محترم۔۔۔۔!

آپ کی تحریر پڑھ کر اچھا لگا۔ اُمید ہے محفل میں آپ کی خوب جمے گی۔ :)
 
اردو محفل فورم میں ، میں کیسے آیا اور کیوں آیا۔ مجھے پتا ہے اس سوال میں اور اسکے جواب میں کسی کو خاص دلچسپی نہیں ہوگی، مگر میں پھر بھی اپنے اس اہم سوال کا جواب دینا چاہوں گا۔ میں ابن انشاء کی تحریر سرچ کررہا تھا کہ مجھے اپنی تحریر " پڑھے لکھے فلاسفر" نظر آئ، مجھے خوشگوار حیرت ہوئ کہ میرے خفیہ پرستار بڑھتے جارہےہیں، جب تحریر کے نیچے نظر گئ تومیرا منہ لٹک :eek: گیا، کیونکہ وہاں سے میرا نام غائب تھا، میں خوشی :ROFLMAO: اور غم :doh: کے ملے جلے اثرات لیے اس بزم کا فارم پر کررہا تھا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
خیر مجھے یہاں آکر بہت اچھا محسوس ہوا، مگر اب جبکہ میرا دوسرا دن ہے، ابھی تک اس کے "فنکشن" سمجھنے کی کوشش کررہا ہوں، دو گھنٹے تو میں دھاگے میں ہی الجھا رہا کہ دھاگے کا ادب سے کیا تعلق ہے، یا میں دھاگے کو کیسے کھینچ سکوں گا، یا دھاگہ کیا اتنا قیمتی ہے کہ اس کی نگرانی کی ضرورت پیش آتی ہے۔
خیر اب جبکہ میں یہاں پر آہی گیا ہوں، اور سب نے مجھے خوش آمدید کہہ دیا ہے، تو میرا بھی عزم ہے کہ اس دھاگے کو مضبوطی سے پکڑے رکھوں گا۔
۔
عبدالباسط
 
الف عین

خوش آمدید عبد الباسط، پھراس تحریر میں لکھنے والے کے نام کا اضافے کا پیغام تو دے دینا تھا!!
 
Top