عالم ایجاد میں ہے جو صاحب ایجاد

نیرنگ خیال

لائبریرین
سوٹڈ بوٹڈ والے گروپ کے ساتھ ہی ہولیے یعنی :)
بالکل اور سفر بھی ان لوگوں نے سوٹڈ بوٹڈ ہی کیا۔ :p

نین بھائی
آپ کی محبت کا بہت شکریہ
اپ کی مہمان نوازی اور خلوص انمول ہیں
خاص طور سے آپکی اور ہماری گڑیا "عشبہ" سے مل کے دل باغ باغ ہوگیا
اور انکل سے مل کر تو بہت ہی مزہ آیا
باباجی آپ لوگوں کی محبتوں کا مقروض ہوں۔ جلد ہی عشبہ سے کے ساتھ آپکی تصاویر بھی شئیر کروں گا۔

آپ کا تقریب کے بارے میں احوال بیان کرنے کا انداز دوسروں سے ذرا الگ اورمحظوظ کر دینے والا ہے۔ میرے مختصر سے تآثرات کا ربط دینے کا شکریہ۔ میراخیال ہے جو احباب موجود نہیں تھے وہ اتنے سارے آنکھوں دیکھے احوال کو پڑھ کر تقریب کے بارے میں یقیناً کافی حد تک اندازہ لگا چکے ہوں گے۔
یہ تو آپکا حسن ظن ہے۔ :)
 
الف نظامی

لائبریرین
اس کے بعد سید بلال نے اپنی بے حد خوبصورت آواز میں حضور :pbuh: کے حضور نعتیہ ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ جس نے تمام سامعین کرام بشمول فدوی کو مسحور کر دیا۔ ماشاءاللہ۔
سید بلال اٹک سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے سید شاکر القادری صاحب کی لکھی ہوئی یہ نعت پڑھی اور بقول ایک موسیقی شناس کے اس میں خصوصیت یہ تھی کہ اس نعت کے مختلف اشعار کو مختلف راگوں میں پڑھا گیا تھا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اظہارِ تشکر​

اس تقریب میں شرکت کرنے والے تمام محفلین اور اردو کمیونٹی کے اراکین بشمول علوی امجد، خرم شہزاد خرم، سعادت ساجد، عاطف بٹ باباجی نیرنگ خیال تلمیذ محمد سعد ، بلال ، غلام عباس ، افتخار اجمل بھوپال ، سید زبیر ، ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد ، رحمان حفیظ (شاعر) ، جناب عبد الحمید چئرمین اکادمی ادبیات پاکستان ، راشد علی زئی ، مائل شبلی (بدر عالم) ، خاورچودھری ، فیضان الحسن ، الف علوی ، سید بلال شاہ اور دیگر تمام احباب بالخصوص نبیل بھائی کا ممنون و مشکور ہوں کہ ان کے تعاون سے یہ تقریب کامیاب ہوئی۔
آپ کی آمد اور تعاون کا بہت شکریہ ، بہت نوازش!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اظہارِ تشکر​

اس تقریب میں شرکت کرنے والے تمام محفلین اور اردو کمیونٹی کے اراکین بشمول علوی امجد خرم شہزاد خرم سعادت ساجد عاطف بٹ باباجی نیرنگ خیال تلمیذ محمد سعد @محمدبلال ، غلام عباس ، افتخار اجمل بھوپال ، سید زبیر ، ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد ، رحمان حفیظ (شاعر) ، جناب عبد الحمید چئرمین اکادمی ادبیات پاکستان ، راشد علی زئی ، مائل شبلی (بدر عالم) ، خاورچودھری ، فیضان الحسن ، الف علوی ، سید بلال شاہ اور دیگر تمام احباب بالخصوص نبیل بھائی کا ممنون و مشکور ہوں کہ ان کے تعاون سے یہ تقریب کامیاب ہوئی۔
آپ کی آمد اور تعاون کا بہت شکریہ ، بہت نوازش!
لو باباجی حضرت نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی ہے :laugh:
 
تلمیذ

لائبریرین
سید بلال اٹک سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے سید شاکر القادری صاحب کی لکھی ہوئی یہ نعت پڑھی اور بقول ایک موسیقی شناس کے اس میں خصوصیت یہ تھی کہ اس نعت کے مختلف اشعار کو مختلف راگوں میں پڑھا گیا تھا۔

شکر ہے، آپ نے ان کے بارے میں لکھ دیا ورنہ میں لکھنے والا تھا۔ بلا شبہ یہ ایک بے حدعمدہ نعت شریف تھی، آج کل بے شمار خواتین و حضرات اس میدان میں طبع آزمائی کرتے نظر آتے ہیں۔ خیر نعتیہ کلام تو صنف ہی ایسی ہے کہ جو کوئی بھی اس کو پڑھتا ہے وہ قابل تعظیم و تعریف ہے، تاہم ،بعض حضرات کو باری تعالےٰ کے کرم سے ایسا لحن ودیعت ہو تاہے کہ سن کر دل عش عش کر اٹھتا ہے اور جی چاہتا ہے کہ وہ اس ذکر پاک کو مزید جاری رکھیں۔ سید بلال انہی انعام یافتہ لوگوں میں سے ایک ہیں، شاکر القادری صاحب نے انہیں ساتھ لا کر حاضرین پرایک اور عنایت کی۔ اور ان کی نعت شریف سن کر روح تک جھوم اٹھی تھی۔
براہ مہربانی یو ٹیوب کے بحال ہونے پر ان کی وڈیو ضرور یہاں پوسٹ کیجئے گا تاکہ باقی احباب بھی مستفیذ ہو سکیں جو اس تقریب میں موجود نہیں تھے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
وہاں سے میں، ساجد بھائی، عاطف بٹ، @باباجی، سید زبیر سر اور الف نظامی بھائی نے پاس موجود اک کیفے کی راہ لی۔ جہاں پر تمام سیاسی و غیر سیاسی اور محفلی و غیر محفلی موضوع زیر بحث آئے۔ یہ تکلف سے پاک محفل عشاء کے قریب ٹھنڈ کے بڑھ جانے کی وجہ سے برخواست ہو گئی۔
اس کیفے والی محفل میں بلال ، غلام عباس اور خرم شہزاد خرم بھی شامل تھے۔ جب یہ محفل برخواست ہوئی تو ساجد بھائی ، عاطف بٹ بھائی اور باباجی نین صاحب کے گھر تشریف لے گئے اور بلال ، غلام عباس اور الف نظامی کو خرم شہزاد خرم اپنے گھر لے گئے جہاں پر تکلف کھانا ہمارا منتظر تھا جو ضرور بنت شبیر کے ہاتھ کا بنا ہوا ہوگا۔ بہت شکریہ بہنا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
شکر ہے، آپ نے ان کے بارے میں لکھ دیا ورنہ میں لکھنے والا تھا۔ بلا شبہ یہ ایک بے حدعمدہ نعت شریف تھی، آج کل بے شمار خواتین و حضرات اس میدان میں طبع آزمائی کرتے نظر آتے ہیں۔ خیر نعتیہ کلام تو صنف ہی ایسی ہے کہ جو کوئی بھی اس کو پڑھتا ہے وہ قابل تعظیم و تعریف ہے، تاہم ،بعض حضرات کو باری تعالےٰ کے کرم سے ایسا لحن ودیعت ہو تاہے کہ سن کر دل عش عش کر اٹھتا ہے اور جی چاہتا ہے کہ وہ اس ذکر پاک کو مزید جاری رکھیں۔ سید بلال انہی انعام یافتہ لوگوں میں سے ایک ہیں، شاکر القادری صاحب نے انہیں ساتھ لا کر حاضرین پرایک اور عنایت کی۔ اور ان کی نعت شریف سن کر روح تک جھوم اٹھی تھی۔
براہ مہربانی یو ٹیوب کے بحال ہونے پر ان کی وڈیو ضرور یہاں پوسٹ کیجئے گا تاکہ باقی احباب بھی مستفیذ ہو سکیں جو اس تقریب میں موجود نہیں تھے۔
تلمیذ : جی ان شاء اللہ ویڈیو ایڈیٹنگ ہو جائے تو ضرور محفل پہ شئیر کروں گا۔
 
سید زبیر

محفلین
اس کیفے والی محفل میں بلال ، غلام عباس اور خرم شہزاد خرم بھی شامل تھے۔ جب یہ محفل برخواست ہوئی تو ساجد بھائی ، عاطف بٹ بھائی اور باباجی نین صاحب کے گھر تشریف لے گئے اور بلال ، غلام عباس اور الف نظامی کو خرم شہزاد خرم اپنے گھر لے گئے جہاں پر تکلف کھانا ہمارا منتظر تھا جو ضرور بنت شبیر کے ہاتھ کا بنا ہوا ہوگا۔ بہت شکریہ بہنا۔
ہائے زبیر تیری قسمت ، یہاں بھی شرف میزبانی سے محروم رہا۔۔ ۔ صحیح ہے نصیبوں والوں کے ہاں ہی مہمان آتے ہیں ۔نین اور@الف نظامی شرف میزبانی مبارک ہو
 
سید زبیر

محفلین
بہت ہی عزیز نیرنگ خیال ،بہت لا جواب اندازتحریر اور خوبصورت تصاویر ، بیٹا ایک غلطی ہوگئی میں نے اپنی پوسٹ میں جن ساتھیوں کا ذکر کیا تھا اس وقت اتفاق سے میرے سامنے وہ تصویر تھی جو آپ ہی نے کھینچی تھی اس لیے آپ کا ذکر رہ گیا آپ محسوس نہ کرنا معذرت خواہ ہوں ۔ ۔ پلیز
 
عنوان میں تصحیح کرلیں کیونکہ اصل مصرح ہے۔۔۔جو عالمِ ایجاد میں ہے صاحبِ ایجاد :)
جو عالمِ ایجاد میں ہے صاحبِ ایجاد
ہر دور میں کرتا ہے طواف اسکا زمانہ
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نیرنگ خیال کی نیرنگیاں اپنے جوبن پر نظر آتی ہیں اس تحریر میں! روداد نویسی بھی ایک فن ہے اور آپ نے اسے خوب نبھایا ہے اللہ آپ کے قلم میں مزید روانی و جولانی عطا فرمائے۔۔۔۔ کتنا سادہ اور شرمیلا نوجوان اور تحریر کتنی رنگیں معصوم شرارتوں کو اپنے جلو میں لیے قاری کو مسرور کرتی ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ اٹک سے میرے ساتھ آئے ہوئے ہمراہیوں کی وجہ سے ان کے ساتھ ہی جانا پڑا ورنہ آپ کے ساتھ مزید وقت گزانے کو مل جاتا تو شاید میرا دامن محبتوں سے مزید بھر جاتا
 
شاکرالقادری

لائبریرین
سید بلال حسین اٹک کے ان چند نعت خوانوں میں سے ہیں جنکو اللہ نے لحن فراواں سے مالامال کیا ہے۔ وہ سید منظورالکونین کے شاگرد ہیں، انکی تربیت میں میرا بھی کچھ عمل دخل ہے۔ پیشہ کے اعتبار سے خیاط ہیں، نہایت ذہین اور کن رس برخوردار ہیں۔ راستے میں آتے ہوئے نعت کے تمام اشعار گاڑی میں پڑھتے رہے۔ نعت بنیادی طور پر بھیم پلاسی راگ میں کمپوز کی گئی تھی۔ لیکن ہر ایک انترہ میں کچھ میری تجاویز پر اور کچھ اپنے طور پر انہوں نے مختلف راگوں کی پیوند کاری کر رکھی تھی جس کا مظاہرہ انہوں نے خوب اچھی طرح کیا۔
 
زبیر مرزا

محفلین
ماشاءاللہ نیرنگ خیال چھاگئے ہو آپ تو خوبصورت انداز میں روداد بیان کی شگفتگی سے تمام مناظرکو کو لفطوں میں ڈھالا کہ کہیں
بھی اُکتاہٹ نہی ہوئی - تقریب کا احوال اور شرکاءکرام کی تعارف اتنے جامع اندازمیں کیا کہ پڑھتے ہوئے خود کو اس محفل میں شامل پایا
مجھے تمام احباب کی اس تقریب سے متعلق تحریریں پڑھتے ہوئے ایک سرشاری سی محسوس ہوئی اس کا سبب میں نے اس
تقریب میں شامل صاحبان علم اور بابرکت شخصیات کو جانا جن کے باعث ہرتحریر (اورتصاویر) میں محبت ،بے لوث خلوص اور دوستی کا رنگ
نمایاں نظرآیا-
تقریب کے مہمان خصوصی شاکرالقادری صاحب کی اردوزبان کی ترویج کے لیے خدمات اور ان کی دلکش اورپُرنورشخصیت نے ان کا گرویدہ کردیا ان کے کچھ دھاگوں میں مفصل اورعلمی جوابات سے تو پہلے بہت متاثرتھا اور ان کی تحریروں میں مثبت اور تعمیری سوچ کے ساتھ دینی معلومات سے استفادہ حاصل ہوتا رہا-
محفل کے میزبان خاص الف نظامی کی تصویر دیکھ کر ان کے تروتازہ اور خوش شکل ہونے کی وجہ سمجھ میں آگئی جو شخص ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے ہردم کوشاں رہتا ہے اس کی شخصیت ایسی ہی دل آویز اورپُرکشش ہو اس بات کا یقین آجاتا
نیرنگ خیال کا بہت شکریہ کہ اتنا لاجواب احوال ہمارے لیے محنت اور محبت سے لکھا
 
Top