عاشقوں کی اقسام

جیہ

لائبریرین
امیر عاشق

میں بھی خریدار ہوں میں بھی خریدوں گا
پیار کہاں بکتا ہے پتہ بتا دو

غریب عاشق

سونا نہ چاندی نہ کوئ محل جانِ من
تجھ کو میں دے سکوں گا

جھوٹا عاشق

کل شب دیکھا میں نے چاند جھروکے میں
اس کو کیا سلام تمہارے دھوکے میں

سچا عاشق

دل ہو گیا ہے تیرا دیوانہ اب کوئ چاہتا نہیں
نادان ہے سمجھتا نہیں بن ترے رہتا نہیں

کامیاب عاشق

او کھندی ہےسیاں
میں تیری یاں

ناکام عاشق

ان سے نین ملا کے دیکھو
یہ دھوکہ بھی کھا کے دیکھو

چالاک عاشق

بس بھئ بس زیادہ بات نہیں میم صاب
آج کے بعد ملاقات نہیں میم صاب

مجبور عاشق

اظہار بھی مشکل ہے کچھ کہہ بھی نہیں سکتے
مجبور ہیں اف اللہ چپ رہ بھی نہیں سکتے

بزدل عاشق

میں ترا شہر چھوڑ جاؤں گا

ڈھیٹ عاشق

چاہیں جس شہر بھی جائیں جس ملک بھی جائیں
میں ہی مہیوال ہوں سوہنئیے تو میری گل سن جا

عزت دار عاشق

تیری رسوائیوں سے ڈرتا ہوں
جب تیرے شہر سے گزرتا ہوں

ہر جگہ موجود عاشق

اجی ہم سے بچ کر کہاں جائیے گا
جہاں جائیے گا ہمیں پائیے گا
 
جیہ

لائبریرین
پاکستان میں کبڑا عاشق تو ایک ہی تھا۔۔۔ رنگیلا۔۔

اب وہ اس دنیا میں نہیں :(
 
فہیم

لائبریرین
بھائی یہ عشق وشق ہمارے پلے نہیں پڑتا۔
یہ صرف فلمیں دیکھ دیکھ کر لوگوں نے اپنے دماغ خراب کرلیے ہیں۔
اگر عشق کرنا ہے تو اپنے دین اسلام سے کریں اپنے والدین سے کریں۔
اس طرح کی کہی باتیں ہیں جو اگر لکھنے بیٹھا تو صبح ہو جائے گی۔
 
جیہ

لائبریرین
fahim نے کہا:

فہیم لگتا ہے آپ کو عشق کا کچھ نہیں پتہ۔ اگر نہیں تو میرا یہ مضمون پڑھئیں
 
فہیم

لائبریرین
جیہ نے کہا:

میں نے آپ کی تحریر پڑھ لی ہے اور کو کچھ آپ نے لکھا اس سے میں ٪100 متفق ہوں۔
عشق واقعی جنون ہے۔ اس میں نہ کچھ حاصل ہے نہ وصول۔
 
جیہ

لائبریرین
خوش آمدید شعیب ۔ بہت دنوں کے بعد آئے ہیں۔

نامراد عاشق کے لیے مناسب گانا نہ مل سکا ہاں البتہ بامراد عاشق کے لئے ایک گانا یاد آگیا

بامراد عاشق

زندگی بھر نہیں بھولی گی وہ برسات کی رات
ایک انجان حسینہ سے ملاقات کی رات

اس کے علاوہ بہت سے عاشق ہیں۔ جیسے جیسے گانے ملیں گے پوسٹ کرتی جاؤں گی۔۔۔ جیسے بازاری عاشق، عاشق آن لائن :lol:
 
الف عین

لائبریرین
پاکستانی گانے تو مجھے پتہ نہیں۔ ہندوستانی گانے جو تم نے لکھے ہیں جوجو، اس میں ایک تصحیح:
اجی روٹھ کر اب کہاں جائیے گا
جہاں جائیے۔۔۔۔۔
درست ہے۔ ہم سے بچ کر نہیں۔
 
زبیر مرزا

محفلین
ناکام عاشق
ان سے نین ملا کے دیکھو
یہ دھوکہ بھی کھا کے دیکھو

مجبور عاشق
اظہار بھی مشکل ہے کچھ کہہ بھی نہیں سکتے
مجبور ہیں اف اللہ چپ رہ بھی نہیں سکتے

ہر جگہ موجود عاشق
اجی ہم سے بچ کر کہاں جائیے گا
جہاں جائیے گا ہمیں پائیے گا
ان میں ناکام عاشق کے معیارپرتو نیرنگ خیال پورے اُترتے ہیں :tongue:- مجبورعاشق بھی محفل میں موجودہیں چونکہ بہت سنئیرہیں اورمجھے بہت پیارے بھی تو
ان کانام نہیں لے سکتا:tongue: - ہرجگہ موجودعاشق تو حسیب نذیر گِل ہی ہیں :tongue:
 
نیرنگ خیال

میاں۔۔۔!!!
عاشق صرف ناکام ہوتا ہے۔۔ لہذا اس کو الگ سے ناکام کہنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔۔۔ :tongue:
جو کامیاب ہوجائے۔۔ وہ عاشق نہیں رہتا۔۔۔ :ohgoon:
بلکہ شوہروں کی قطار میں آکھڑا ہوتا ہے۔۔۔ جو کہ عاشقوں سے بہت زیادہ قابل رحم مخلوق ہے۔۔۔۔ :biggrin:
ہاں البتہ مرزا ہو تو شاید شوہر بنے بغیر بھی کامیاب رہے۔۔۔ اب یہ راز سب کے سامنے نہ پوچھ بیٹھنا۔۔۔۔ :rollingonthefloor:
 
Top