ضرورتِ فانٹ ساز

محمد سعد

محفلین
محمد سعد صاحب،
یہ لیجیے ہائی لاجک فونٹ کریئیٹر حاضر ہے۔ اب 'جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے'
اسے نصب کیجیے اور ٹولز کے مینو میں آٹو نیمنگ کے ذریعے فونٹ کا نام تبدیل کر لیجیے۔ نہ صرف نام کی تبدیلی بلکہ اس سافٹویئر کے ذریعے آپ بقلم خود فونٹس کا باہم اختلاط کروا سکتے ہیں;) اور نیا فونٹ تخلیق بھی کر سکتے ہیں۔
http://www.high-logic.com/fontcreator.html
fontcreator.gif

میں بھی کسی زمانے میں ہر اردو فونٹ کو کھول کر اس کے نام کے آغاز میں لفظ "urdu" کا اضافہ کر دیا کرتا تھا تا کہ فہرست میں تمام اردو فونٹس ساتھ ہی مل سکیں۔

میں اسے کیسے استعمال کروں؟ اس کے لیے تو مجھے ونڈوز عرف سر درد نصب کرنا پڑے گا۔ :(
 
arifkarim

معطل

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::laughing:
ونڈوز اور سر درد؟ اپنے اپنے ایکسپیرنس کی بات ہے ، میں ونڈوز کا دیوانہ ہوں۔ جبکہ بعض لوگوں سے ونڈوز ہینڈل نہیں ہوتی اور وہ لینکس پر چلے جاتے ہیں
 
انکل جی ونڈوز کا اچھا خاصا تجربہ اور معلومات ہونے کے باوجود اسے سنبھالتے سنبھالتے میرے سر میں درد ہو جاتا ہے۔ اب آپ انصاف کے ساتھ بتائیں کہ ہفتہ وار بنیادوں پر جس نظام کی صفائی ستھرائی پر تین چار گھنٹے لگانے پڑیں اور وہ بھی لوڈ شیڈنگ کے اس دور میں تو کس کے سر میں درد نہیں ہوگا؟ اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ اتنی خواری کے باوجود ہر وقت یہ خوف لگا رہتا ہے کہ وائرس آیا! وائرس آیا! یا یہ کہ ابھی کام کے دوران کہیں کمپیوٹر اچانک ریسٹارٹ نہ ہو جائے۔ یا پھر رستمِ زمانہ حاضر نہ ہو جائے۔ اور وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ :chatterbox:
شاید یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگ اس تمام خواری پر اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ ونڈوز ہی کو مہینے کے مہینے از سرِ نو نصب کرتے رہیں۔ لیکن اس میں بھی اچھا خاصا وقت لگ جاتا ہے۔
پھر بھی پتا نہیں کیوں جسے دیکھو وہ ونڈوز کو آسان بتاتا نظر آتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے مائیکروسافٹ والے لوگوں کو ہپناٹائز کرنے کے لیے کوئی کالا جادو استعمال کرتے ہیں۔ :p یا پھر انہوں نے آپ لوگوں کو "برین واش" کر رکھا ہے۔ :tongueout4:
 
محمد سعد

محفلین
لینکس پر ایک پروگرام ہے: Fontforge
محسن اور سولنگی کے مطابق فانٹ کریٹر سے دو ہاتھ آگے ہے۔ لنک:
http://fontforge.sourceforge.net/

یہ میں نے نصب تو کر رکھا ہے لیکن سمجھ نہیں آ رہی کہ بغیر زیادہ محنت کیے دونوں فانٹ یکجا کیسے کروں۔

کچھ عرصہ پہلے محمد علی مکی صاحب نے ایک عربی کا ٹیوٹوریل ترجمہ کیا تھا جس میں شاید کورل ڈرا کے ذریعے فانٹ تیار کرنے کا طریقہ بتایا گیا تھا۔ فانٹ فورج میں بھی بہت سی چیزیں اسی سے مماثل ہیں۔ تو اگر اس کی بنیاد پر بھی کوئی ٹیوٹوریل لکھا جائے تو سمجھنے میں کافی مدد ملے گی۔
 
arifkarim

معطل
شاید یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگ اس تمام خواری پر اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ ونڈوز ہی کو مہینے کے مہینے از سرِ نو نصب کرتے رہیں۔ لیکن اس میں بھی اچھا خاصا وقت لگ جاتا ہے۔
پھر بھی پتا نہیں کیوں جسے دیکھو وہ ونڈوز کو آسان بتاتا نظر آتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے مائیکروسافٹ والے لوگوں کو ہپناٹائز کرنے کے لیے کوئی کالا جادو استعمال کرتے ہیں۔ :p یا پھر انہوں نے آپ لوگوں کو "برین واش" کر رکھا ہے۔ :tongueout4:

:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہاہاہا، پاکستان میں تو یہ عام معمول ہے کہ مہینے میں کم از کم دو بار اکثر لوگ ونڈوز کی دوبارہ تنصیب کرتے ہیں۔ دراصل چکر یہ ہے کہ لوگوں کو کمپیوٹر کی انٹرنلز کا علم نہیں ہوتا ۔ وہ بے دریغ ہر سائٹ اور پروگرام انسٹال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ پھر سسٹم ری اسٹور سے بھی نا آشنا ہیں اور صرف اینٹی وائرس پر ہی انحصار کرتے ہیں۔ خاکسار نے ونڈوز ایکسپی کی ایک بار تنصیب کی اور پھر قریبا تین سال بعد نیا کمپیوٹر مل جانے کی صورت میں دوبارہ تنصیب کی۔ اس دوران میں نہ تو کمپیوٹر وائرس کا شکار ہوا نہ کسی اور قسم کی کریشنگ ہوئی، حالانکہ میرے پاس ہر قسم کا سافٹویر انسٹالڈ تھا۔ اب آپ پوچھیں گے اسکا راز کیا ہے؟ اپنی ونڈوز محفوظ کرنے کیلئے آپکو بہت عالی شان پروگرامز کی ضرورت نہیں۔ میں جو سافٹ ویرز استعمال کرتا تھا، وہ:
Avg Free
Sygate Firewall Pro

اور کسی بھی نئے سافٹویر کی تنصیب سے پہلے ایک سسٹم ری اسٹور ضرور بنالیتا تھا اور اپنا اینٹی وائرس ہمیشہ اپڈیٹ رکھتا تھا!
دیکھیں صرف دو پروگرامز کی مدد سے میں تین سال تک بچا رہا اور پاکستان میں لوگ نہ جانے کیسی کیسی پروٹیکشنز کے باوجود وائرس کا شکار ہو جاتے ہیں:grin:
 
اسی ری سٹور اور لاتعداد احتیاطوں کی ضرورت کے باعث ہی تو میں نے ونڈوز کو "کِک" مار دی۔ اب میں پہلے کے برعکس نہایت سکون کے ساتھ سو سکتا ہوں۔:sleepy: اور جس سائٹ پر جاؤں، مجھے کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ لینکس نظام کی ساخت ہی ایسی ہے کہ اس کے لیے کوئی کامیاب وائرس تیار کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ جبکہ ضرورت کے پروگرام تمام کے تمام مجھے پیکج منیجر ہی میں مل جاتے ہیں چنانچہ ویب سائٹیں چھاننے کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی کارآمد پروگرام کی صورت میں کسی "جیمز بانڈ" کی آمد کا ڈر۔
:party::party::party::party::party::party::party::party:
اب آپ ہی بتائیں کہ ان تمام سہولیات کی موجودگی میں مجھے ونڈوز کے سر درد کو واپس گھر لانے کی کیا ضرورت ہے؟:tongueout4:
 
میں اردو نستعلیق کی بہتر اسپورٹ کی وجہ سے ہی ونڈوز کے استعمال کو ترجیح دیتا ہوں۔ پھر بہترین ڈیسکٹاپ پبلشنگ ٹولز بھی ونڈوز ہی کیلئے ہیں۔باقی اگر آپ لینکس سے متفق ہیں تو آپکی مرضی!
 
نستعلیق کا مسئلہ تو جمیل نستعلیق کی آمد سے ۹۲ فیصد سے زیادہ حل ہو گیا۔ اس کے علاوہ ڈیسکٹاپ پبلشنگ والی بات تین چار سال پہلے کے دور کے لیے تو ٹھیک ہو سکتی ہے۔ اب نہیں۔ اب تو آزاد سافٹ وئیر کا دور آنے والا ہے۔ بچ کے رہنا۔ :cool2:
 
ہاں اگر لینکس اڈوبی پروگرامز کا متبادل دے سکے تو یقینا وہاں پر ٹرانسفر ہو یا جاسکتا ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
ہاں اگر لینکس اڈوبی پروگرامز کا متبادل دے سکے تو یقینا وہاں پر ٹرانسفر ہو یا جاسکتا ہے۔

میری یادداشت کے مطابق ایڈوب کے کئی اطلاقیوں کے لینکس ورژن پہلے ہی سے موجود ہیں۔ جن کے موجود نہیں، ان کے بھی جلد ہی آ جائیں گے۔ اور ان میں سے کئی ایک کے بہتر متبادل بھی موجود ہیں۔ جن ایک دو اطلاقیوں کے متبادل موجود نہیں ہیں، ان کے لیے بس تھوڑا سا انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔ جوں جوں ونڈوز ایکس پی کا دور ختم ہوگا، لوگوں کی ایک بڑی تعداد لینکس کا رخ کرے گی۔ اور تب ایڈوب کو لینکس نظام پر توجہ دینی ہی پڑے گی۔ :cool2:
 
محمد سعد

محفلین
عارف بھائی، آپ کا "اردو آزاد نسخ" فانٹ استعمال کرتے ہوئے Liberation Sans کے حروف کافی دھندلے نظر آ رہے ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فانٹ یکجا کرتے وقت hinting کی معلومات والا حصہ نئے فانٹ میں شامل نہیں ہو سکا۔ :(
 
Top