ضرورتِ فانٹ ساز

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔

کچھ عرصہ پہلے لینکس پاکستان فورم پر کسی بھائی نے تجویز دی کہ انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو متن میں بھی سوال و جواب کا سلسلہ شروع کر دینا چاہیے۔ اس پر ناظمین کا جواب تھا کہ انہیں اگر کوئی ایسا فانٹ مل جائے جو اردو اور انگریزی دونوں کے لیے مناسب ہو تو ایسا کرنا زیادہ آسان ہو جائے گا۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ نفیس ویب نسخ فانٹ میں لکھا گیا انگریزی متن لینکس میں فائرفاکس پر کچھ ٹیڑھا میڑھا نظر آتا ہے جس کے باعث کمانڈ یا کوڈ وغیرہ کو سمجھنے میں بہت دشواری ہوگی۔ تب سے اب تک میں کسی ایسے مفت فانٹ کی تلاش میں سرگرداں ہوں جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں کی صورت میں لینکس پر اچھی طرح سے پیش آئے۔ لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔

چنانچہ اس مسئلے کا میں نے یہ حل سوچا ہے کہ نفیس ویب نسخ اور Liberation Sans کی خوبیوں کو یکجا کر کے ایک نیا فانٹ تیار کیا جائے۔ (Liberation Sans ریڈ ہیٹ کا تیار کردہ فانٹ ہے جو لاطینی حروف لکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور کافی خوب صورت بھی ہے۔)
لیکن چونکہ میرا اس سلسلے میں کوئی تجربہ نہیں ہے، تو میں نے سوچا کہ ماہر فانٹ سازوں سے مدد لے لوں۔ کیا کوئی مدد کرنے کے لیے تیار ہے؟
 
arifkarim

معطل
یہ لوسعد،دو منٹ کا کام تھا :)
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/NafeesWeb.rar
b081.gif
 
محمد سعد

محفلین

اتنی جلدی بھی نہ کریں کہ The quick brown fox بدل کر The puick brown fox بن جائے۔ :mrgreen:

اور اگر نام بدل دیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔ اس سے اس فانٹ کو نفیس ویب نسخ کے ساتھ ساتھ رکھنا بھی ممکن ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ حالیہ لینکس ڈسٹربیوشنز پر کسی وجہ سے نفیس سلسلے کے تمام فانٹس ایک ہی نام Nafees کے ساتھ چلتے ہیں۔ ویسے بھی نفیس یا Liberation کا نام استعمال کرنے کی صورت میں اسے GPL کے تحت جاری نہیں کیا جا سکے گا۔ کیونکہ یہ ٹریڈمارک قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔

اور ہاں، اگر اس کا طریقہ بھی بتا سکیں کہ آپ نے دو منٹ میں یہ فانٹ یکجا کیسے کیے تو بڑی مہربانی ہوگی۔
 
ہاہاہا، q اور p کی غلطی کرلپ والوں نے کی تھی۔ انہوں نے فانٹ میں انکی ڈیفالٹ مقامات تبدیل کر دیے تھے۔ میں نے درست کرکے یہاں اپلوڈ کر دیا ہے:
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/NafeesWeb.rar

دوسرا میں اسکا نام تو تبدیل نہیں کرسکتا، ورنہ کرلپ والے خوب واویلا کریں گے۔۔۔۔ اسلئے بہتر ہے اسکو اسی نام سے استعمال کر یں۔
 
محمد سعد

محفلین
میں اسکا نام تو تبدیل نہیں کرسکتا، ورنہ کرلپ والے خوب واویلا کریں گے۔۔۔۔ اسلئے بہتر ہے اسکو اسی نام سے استعمال کر یں۔

نفیس ویب نسخ کے اجازت نامے میں لکھا ہے۔

2. The Font Software may be modified, altered, or added to, and in particular the designs of glyphs or characters in the Fonts may be modified and additional glyphs or characters may be added to the Fonts, only if the font is renamed to names not containing either the words “Nafees” or the word “CRULP”.

اس اجازت نامے یا لائسنس ایگریمنٹ میں تمام تر شرائط GPL والی ہیں (جہاں تک مجھے سمجھ آئی ہے) سوائے اس کے۔

7. As a special exception, if you create a document which uses this font, and embed this font or unaltered portions of this font into the document, this font does not by itself cause the resulting document to be covered by the GNU General Public License. This exception does not however invalidate any other reasons why the document might be covered by the GNU General Public License. If you modify this font, you may extend this exception to your version of the font, but you are not obligated to do so. If you do not wish to do so, delete this exception statement from your version.

اسی لیے کہہ رہا ہوں کہ نام تبدیل کر لیں تاکہ نیا فانٹ بھی GPL کے تحت تقسیم کیا جا سکے۔

اور طریقہ تو آپ نے نہیں بتایا۔
 
جہانزیب

محفلین
ویسے آپ علوی نستعلیق کا استعمال کیوں‌ نہیں‌ کرتے؟‌ اس میں‌انگریزی کی کافی اچھی سپورٹ‌ موجود ہے ۔
 
محمد سعد

محفلین
ویسے آپ علوی نستعلیق کا استعمال کیوں‌ نہیں‌ کرتے؟‌ اس میں‌انگریزی کی کافی اچھی سپورٹ‌ موجود ہے ۔

میں نے سوچا کہ نفیس ویب نسخ اور Liberation فانٹس چونکہ اچھی طرح آزمائے ہوئے ہیں لہٰذا ان میں مسائل کی تعداد بھی نسبتاً کم ہوگی۔ ویسے بھی ایک انگریزی فورم پر اردو کو اردو کی طرح لکھنے اور پڑھنے والے لوگ کتنے ہوں گے؟ اور جو ایسے لوگ ہوں گے، انہیں اردو لکھنے اور پڑھنے سے کون سی وجہ روک سکے گی؟ :)
 
محمد سعد

محفلین
سعد، اس فانٹ کا کیا نام رکھوں۔؟

ویسے میرا تو خیال تھا کہ چونکہ تمام کام آپ نے کیا ہے تو نام بھی آپ کی مرضی کا ہونا چاہیے۔ پھر بھی کل سے دماغ پر کافی زور ڈال رہا ہوں اور اب تک کوئی ڈھنگ کا نام نہیں سوجھا۔ LPNaskh نام کیسا رہے گا؟
 
محمد سعد

محفلین
عارف، اگر آپ اپنی مرضی کا نام نہیں رکھنا چاہتے تو میری تجویز یہ ہے کہ نام ایسا ہو جس میں کرلپ اور ریڈ ہیٹ کی محنت کا اعتراف بھی ہو لیکن کوئی ٹریڈمارک وغیرہ والا مسئلہ بھی نہ ہو۔
 
arifkarim

معطل
عارف، اگر آپ اپنی مرضی کا نام نہیں رکھنا چاہتے تو میری تجویز یہ ہے کہ نام ایسا ہو جس میں کرلپ اور ریڈ ہیٹ کی محنت کا اعتراف بھی ہو لیکن کوئی ٹریڈمارک وغیرہ والا مسئلہ بھی نہ ہو۔

بھائی میں نے صرف ایک تجویز پوچھی تھی۔ یہاں تو جنگ ہی شروع ہو گئی۔ :(
خیر میں نے اسکا نام Nafees Web Naskh Liberation رکھ دیا ہے اور اسے یہاں سے اتارا جا سکتا ہے:
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/NafeesWebLiberation.rar
 
محمد سعد

محفلین
بھائی میں نے صرف ایک تجویز پوچھی تھی۔ یہاں تو جنگ ہی شروع ہو گئی۔ :(
خیر میں نے اسکا نام Nafees Web Naskh Liberation رکھ دیا ہے اور اسے یہاں سے اتارا جا سکتا ہے:
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/nafeeswebliberation.rar

بھائی اگر ایسا نام رکھ کر ٹریڈمارک کی خلاف ورزی سے بچنا اتنا آسان ہوتا تو میں دو دن سے سوچ سوچ کر ہلکان کیوں ہو رہا ہوتا۔ کرلپ کے لائسنس میں واضح لکھا ہوا ہے کہ لفظ نفیس استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اور شاید لبریشن فانٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی معاملہ ہو۔

بس اب "اردو آزاد نسخ" کے سوا کوئی مناسب نام نہیں سوجھ رہا۔ لیکن خیال رکھنا کہ یہ پہلے سے کسی اور فانٹ کا نام نہ ہو۔

ویسے اگر آپ نے طریقہ بتا دیا ہوتا کہ یہ کام کیسے کیا جاتا ہے تو مجھے آپ کو بار بار تنگ کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ آپ سے گزارش ہے کہ مجھ جیسے نالائقوں کی سہولت کے لیے طریقہ کسی ٹیوٹوریل کی صورت میں لکھ دیں۔ نوازش ہوگی۔ :)
 
محمد سعد

محفلین
عارف میاں، آپ سے ایک اور گزارش ہے۔
آپ اکثر rar فارمیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ اگر اس کی جگہ 7zip فارمیٹ کا استعمال کریں تو کیسا رہے گا؟ 7zip اوپن سورس فارمیٹ ہے۔ یعنی کسی بھی پروگرام میں یہ سہولت شامل کی جا سکتی ہے (اور ہے بھی سہی) اور اس میں فائل کا حجم بھی دیگر فارمیٹس کی نسبت کافی کم ہو جاتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
سعد: آپکے اس فری لائیسنس اور اوپن جی ایل کے چکروں نے میرا دماغ گھما کر رکھ دیا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ جب نفیس نسخ بالکل مفت جاری کیا گیا ہے، تو طرح‌طرح کے لواذمات میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے؟!
یہ آخری بار فائل اپلوڈ کر رہا ہوں:) ’’اردو آزاد نسخ‘‘
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/Urdu Azad Naskh.rar
 
محمد سعد

محفلین
سعد: آپکے اس فری لائیسنس اور اوپن جی ایل کے چکروں نے میرا دماغ گھما کر رکھ دیا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ جب نفیس نسخ بالکل مفت جاری کیا گیا ہے، تو طرح‌طرح کے لواذمات میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے؟!
یہ آخری بار فائل اپلوڈ کر رہا ہوں:) ’’اردو آزاد نسخ‘‘
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/urdu azad naskh.rar

اسی لیے تو کہا تھا کہ طریقہ بتا دیں تاکہ آپ کو بار بار تنگ نہ کرنا پڑے۔ ویسے بھی آپ کوئی فی فائل پیسے تو وصول کر نہیں رہے جو آپ کو کسی آمدنی کے بڑھنے کی توقع ہوگی۔ ;)

اصل میں نام اس لیے بدلنا پڑتا ہے تاکہ کسی کو یہ شبہ نہ رہے کہ فانٹ کا یہ نسخہ کرلپ والوں نے خود جاری کیا ہے۔ کسی اور کا نام استعمال کرنے سے بعض اوقات بڑے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں جن کا آپ کو بھی کچھ اندازہ ہوگا۔ اگر Gpl کا ذرا تفصیلی مطالعہ کر لیں تو وجہ ذرا بہتر انداز میں سمجھ آ جائے گی۔
 
فاتح

لائبریرین
محمد سعد صاحب،
یہ لیجیے ہائی لاجک فونٹ کریئیٹر حاضر ہے۔ اب 'جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے'
اسے نصب کیجیے اور ٹولز کے مینو میں آٹو نیمنگ کے ذریعے فونٹ کا نام تبدیل کر لیجیے۔ نہ صرف نام کی تبدیلی بلکہ اس سافٹویئر کے ذریعے آپ بقلم خود فونٹس کا باہم اختلاط کروا سکتے ہیں;) اور نیا فونٹ تخلیق بھی کر سکتے ہیں۔
http://www.high-logic.com/fontcreator.html
fontcreator.gif

میں بھی کسی زمانے میں ہر اردو فونٹ کو کھول کر اس کے نام کے آغاز میں لفظ "Urdu" کا اضافہ کر دیا کرتا تھا تا کہ فہرست میں تمام اردو فونٹس ساتھ ہی مل سکیں۔
 
Top