صوتی تختے سے متعلق مدد درکار ہے

السلام علیکم،
اوبنتو 12 میں اردو کے کئی صوتی تختہ پہلے سے موجود ہوتے ہیں۔ ایک تجربے کے دوران میں ان کی فائل
( /usr/share/X11/xkb/symbols) /pk
کو ایڈٹ کر بیٹھا ہوں جس کے بعد سے اردو نہیں لکھی جا رہی۔ کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے پہلے والی سیٹنگ دوبارہ واپس لائی جا سکے۔
والسلام علیکم
 
کسی کے پاس اوبنتو انسٹال ہو تو اوپر جس ٹیکسٹ فائل کا پاتھ دیا گیا ہے اسے یہاں اپ لوڈ کر دیں تو بات بن جائے گی ان شاء اللہ۔
 

ببلو

محفلین
السلام علیکم
اس کمانڈ کی آوٹ پٹ یہاں پر لکھیے گا
کوڈ:
dpkg -s  /usr/share/X11/xkb/symbols/pk
 
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ، آؤٹ پٹ یہ ہے:

کوڈ:
dpkg-query: error: --status needs a valid package name but '/usr/share/X11/xkb/symbols/pk' is not: illegal package name in specifier '/usr/share/X11/xkb/symbols/pk': must start with an alphanumeric character
 
Use --help for help about querying packages.
 

ببلو

محفلین
ہمم۔۔۔عبداللہ بھائی۔۔۔اس وقت میرے پاس اوبنٹو نہیں ہے ورنہ مسلہ فوری طور پر حل ہو جاتا۔۔۔میں فیڈورا استعمال کرتا ہوں۔۔۔۔اور فیڈورا کے مطابق آپ کی جس فائل میں مسلہ ہوا ہے وہ
پیکج کا حصہ ہے۔۔۔اوبنٹو میں بھی یہی پیکج ہونا چاہیے۔۔۔خیرآپ اس پیکج کو ری-انسٹال کر کے دیکھیں۔۔۔شائد مسلہ ہو جائے۔۔۔
کوڈ:
apt-get --reinstall install xkeyboard-config
یہ اوپر دی گئی کمانڈ سے پیکج ری انسٹال ہو جائے گا۔۔۔۔ٹرائی کر کے دیکھیں۔۔۔
 
یہ پیغام آ رہا ہے:
کوڈ:
Package xkeyboard-config is not available, but is referred to by another package.
This may mean that the package is missing, has been obsoleted, or
is only available from another source
 

ببلو

محفلین
ہمم۔۔۔عبداللہ بھائی۔۔۔اس بارے میں کوئی آئیڈیا نہیں کہ یہ کیوں آ رہا ہے۔۔۔میں کوشش کروں گا کہ صبح کو اوبنٹو کی کسی مشین پر اس مسلے کو دیکھ سکوں۔۔۔آپ اس ایرر کو نیٹ پر سرچ کر کے دیکھیے۔۔۔شائد کوئی حل مل جائے
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ فائل xkb-data نامی پیکج میں ہے۔ ڈاون لوڈ کرکے ایکسٹریکٹ کریں اور متعلقہ فائل حاصل کر لیں۔

اوبنٹو کی کسی بھی فائل کو تلاش کرنا ہو تو گوگل پر یہ سرچ کریں:
site: packages.ubuntu.com/quantal/ usr/share/X11/xkb/symbols/pk

نیلے رنگ میں فائل کا نام اور سرخ رنگ میں ڈسٹرو کا نام ہے
 

دوست

محفلین
جس کو ایڈٹ کرنے کی کوشش کی تھی بس وہاں جا کر پیسٹ کر دیں، پچھلا مٹا دیں، سیو کر کے ری اسٹارٹ کر لیں۔ جب پاکستانی کی بورڈ منتخب ہوا تو اردو ویب والا ہو گا سارا کچھ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اپنی مرضی کی کی میپنگ مذکورہ بالا فائل کو ہی مدون کرکے حاصل کی جا سکتی ہے۔ میں نے بھی ایسے ہی کیا ہوا ہے۔ میرے پاس جرمن کی بورڈ ہے جس کے مطابق میں نے یہ کی میپ تیار کیا ہوا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
بجائے ایک اچھی بھلی فائل کو ہٹا کر اسے لگانے کے، ایک الگ کی بورڈ لے آؤٹ کے طور پر شامل کر لینا زیادہ مفید ہوگا۔ وہ طریقہ تھوڑا لمبا چوڑا ہوگا نسبتاً۔ اس لیے اکثر لوگ اس کا مشورہ نہیں دیا کرتے۔
 
Top