تعارف صدیق صادق

محمدظہیر

محفلین
خوش آمدید صدیق صادق صاحب
روز مرہ زندگی میں پیش آنے والے مسائل کو آپ ہمارے ساتھ تحریری شکل میں شیئر کریں تو سب کو سمجھنے میں آسانی ہوگی. مثلاً لوگ آپ سے برتاؤ کیسا کرتے. لوگوں کے کونسے رویے آپ کو ناگوار لگتے ہیں. کیسے پیش آنا چاہیے وغیرہ
میں جو سمجھ رہی ہوں اگر سپیشل پرسن کا وہی مطلب ہے تو کیا مطلب ہے اس کا؟
انسانی جسم میں کسی بھی عضو یا جسم کے کسی بھی حصے یا جسمانی صحت کے بنیادی اُصول سے محرومی کے حامل افراد معذور کہلاتے ہیں۔ معذوری ذہنی بھی ہوسکتی ہے اور جسمانی بھی پیدائشی بھی ہوسکتی ہے اور حادثاتی بھی۔
 
خوش آمدید صدیق صادق صاحب
روز مرہ زندگی میں پیش آنے والے مسائل کو آپ ہمارے ساتھ تحریری شکل میں شیئر کریں تو سب کو سمجھنے میں آسانی ہوگی. مثلاً لوگ آپ سے برتاؤ کیسا کرتے. لوگوں کے کونسے رویے آپ کو ناگوار لگتے ہیں. کیسے پیش آنا چاہیے وغیرہ

انسانی جسم میں کسی بھی عضو یا جسم کے کسی بھی حصے یا جسمانی صحت کے بنیادی اُصول سے محرومی کے حامل افراد معذور کہلاتے ہیں۔ معذوری ذہنی بھی ہوسکتی ہے اور جسمانی بھی پیدائشی بھی ہوسکتی ہے اور حادثاتی بھی۔
بھیا جی۔۔۔۔! یہ مجھے علم ہے۔۔۔۔ میں نے ان سے نوعیت پوچھی تھی ڈس ایبلٹی کی۔
 
محمدظہیر

محفلین

صدیق صادق

محفلین
و علیکم السلام
رو دھو کے کیوں :) دلچسپی نہیں تھی یا مشکلات درپیش تھیں؟
بحیثیت سپیشل پرسن آپ زندگی کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
دلچسپی تو تھی پر میں چاہتا تھا کہ کوئی استاد ہو پڑھانے کے لیے
مشکل یہ تھی کہ استاد کی فیس نہیں دے سکتا تھا
پر شکر ہے انٹر کیا ہے
بحیثیت سپیشل پرسن اُسی طرح جیسے آپ دیکھتے ہیں
 
صدیق صادق

محفلین
خوش آمدید بھیا جی!
میں جو سمجھ رہی ہوں اگر سپیشل پرسن کا وہی مطلب ہے تو کیا مطلب ہے اس کا؟:)
بھیا جی۔۔۔۔! یہ مجھے علم ہے۔۔۔۔ میں نے ان سے نوعیت پوچھی تھی ڈس ایبلٹی کی۔
مجھے کیا پتہ آپ کیا سمجھ رہی ہیں اگر جو میں سمجھ رہا ہوں آپ ویسا ہی سمجھتی ہیں تو شاید ٹھیک سمجھ رہی ہیں
پولیو ہوا تھا جب بچپن میں میں چھوٹا سا تھا تب پہلے تو دونوں ہاتھ بھی کام کرنا چھوڑ گئے تھے وہ تو اللہ کا شکر ہے ٹھیک ہو گئے پر یہ بھی اللہ کا شکر ہے ٹانگیں نہیں کام کرتی
خوش ہوں اللہ کا کرم ہے
 
صدیق صادق

محفلین
خوش آمدید صدیق صادق صاحب
روز مرہ زندگی میں پیش آنے والے مسائل کو آپ ہمارے ساتھ تحریری شکل میں شیئر کریں تو سب کو سمجھنے میں آسانی ہوگی. مثلاً لوگ آپ سے برتاؤ کیسا کرتے. لوگوں کے کونسے رویے آپ کو ناگوار لگتے ہیں. کیسے پیش آنا چاہیے وغیرہ
اس کے لیے مجھے کافی وقت چاہیے انشااللہ کل کوشش کرونگا لکھنے کی
آداب
 
:start:
:AOA:
اکثر لوگ کہتے ہیں صدیق بھی صادق بھی
صدیق میرا نام ہے صادق والد محترم و بزرگ کا اسمِ گرامی ہے
میں کوئی خاص صلاحیتیں نہیں رکھتا
رو دھو کے انٹر پاس ہوں اللہ کی مہربانی سے کمپیوٹر کا ایک کورس کیا ہے اور الحمدللہ اچھی سرکاری نوکری ہے :laugh1:
اردو سیکھنا چھاہتا ہوں
شاعری پڑھنے کا شوق ہے
سپیشل پرسن ہوں نوکری کے علاوہ گھر پر بور ہونا عادت ہے:laugh1:
اوکاڑہ میں رہتا ہوں
اور کیا لکھوں
آپ لوگ پوچھیےگا میں جواب ضرور دوں گا جو میرے بارے میں تجسس رکھتے ہوں جاننے کا :notworthy:
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید
سپیشل پرسن مطلب ؟؟؟
 
رحمن ملک

محفلین
و علیکم السلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ آپکو ہمت اور صحت عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خوش آمدید :laugh1:
 
Top