صبح بخیر، دوپہر بخیر، شام بخیر :)

عادل اسحاق

محفلین
بھائی ہماری بلڈنگ میں سنٹرل اے سی لگا ہوا ہے جو تھرموسٹیٹ روم میں لگا ہے وہ کام نہیں کرتا اس لیے کمبل ہمیں نہیں چھوڑتا اور ہم کمبل کو نہیں چھوڑتے
لیکن
بہرحال ریتلے علاقوں میں رات میدانی علاقے کی نسبت زیادہ ٹھنڈی ہوتی ہے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
طے شدہ۔

پاکستان کا کوئی تصویری ثبوت نہیں کہ تین دن کا ٹرپ تھا۔ ہاں دبئی کا ثبوت ہے

صرف تین دن!!!!!؟ اور تصویر ایک بھی نہیں :(
کتنے عرصہ بعد پاکستان جانا ہوا؟ ویسے زیک بھائی از این بہ بعد آپ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی جائیں اپنے لیے بے شک نہ بنائیں لیکن میرے لیے ضرور تصویری ثبوت کا بند و بست کیا کریں پلیز۔
 
زیک

مسافر

اس سے پہلے چار سال قبل پاکستان گیا تھا۔

تصاویر ہر ٹرپ کی ہوتی ہیں مگر اس بار پاکستان میں موقع نہیں ملا۔
 
چار سال بعد صرف تین دن کے لیے!!!
میں تو اگر اچانک بھی جانا پڑے تو زیادہ دن تک رکوں :)
سیدہ بہن ماشاللہ اچھی بات کی ہے
انسان کو پاکستان میں کم از کم 1 ہفتہ تو رکنا ہی چاہیے
ابھی پاکستان انا ہے انشاللہ۔ مگر ایک ہفتے کے لیے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زیک بھائی دو سوال:
1۔ آپ اکثر کوئی نہ کوئی نمبر لکھتے ہیں ان نمبروں سے کیا مراد ہے؟
2۔ اِن دنوں آپ مصروف ہیں یا کچھ فرصت دستیاب ہے؟
 
Top