شیری رحمان

مغزل

محفلین
میرے دوست سے کوئی کہے کہ حکومت نے دفاتر و عوامی اجتماع کی
جگہوں پر تمباکو نوشی پر پابندی لگارکھی ہے ۔۔ یعنی جرم ہے یہ
اور موصوفہ خود قانون سے مبرا ۔۔۔
کیا اس طرف غور کریں گے کردار کشی کا دکھڑا رونے والے صاحب۔ ؟؟
 

خورشیدآزاد

محفلین
م۔م۔مغل صاحب آپ کی ”دفاتر و عوامی اجتماع کی جگہوں پر تمباکو نوشی پر پابندی“ والی بات میں وزن ہے جو بہت اچھی بات ہے اور یہی بات میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں اصل مسائل پر سوال اٹھانے چاہیے نہ کہ کسی کی ذاتی زندگی پر۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
بلاشبہ درست فرمایا جناب لیکن "قوم" کے لیڈروں کی زندگی ذاتی نہیں ہوتی ، ان کا ہر ہر عمل ایک مخصوص معنیٰ رکھتا ہے
وسلام

جی بالکل میں آپ سے متعفق ہوں کہ معروف شخصیات اور لیڈروں کی زندگی ذاتی نہیں ہوتی، لیکن اس کی بھی ایک حد ہے کیونکہ یہ لوگ بھی انسان ہیں اور ان میں بھی عام انسانوں والی معمولی عیب اور کمزوریاں ہوسکتی ہیں اس لیے یہ لوگ اپنے گھروں میں اور ذاتی دفاتر میں دفتری اوقات کے بعد کیا کرتے ہیں اس سے کسی کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ ان کا ذاتی فعل ہے۔
 

طالوت

محفلین
چلیئے مان لیتے ہیں ورنہ موصوفہ اور موجودہ وزیر اعظم جو کچھ 12 مئی کو (غالبا) کراچی کی سڑکوں پر کر رہے تھے اس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں
وسلام
 

فہیم

لائبریرین
قیصرانی بھائی بہت جہاندیدہ شخصیت ہیں۔
اس لیے انھوں نے صرف اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ کہیں‌ اس پر فضول سی بحث نہ شروع ہوجائے اس ویڈیو کو متفرقات کے زمرے میں پوسٹ کیا تھا نہ کہ سیاست کے زمرے میں۔
تاکہ بات صرف تفریح اور تک رہے سیاست تک نہ پہنچ جائے۔
لیکن! یہاں تو:roll:
 

خورشیدآزاد

محفلین
چلیئے مان لیتے ہیں ورنہ موصوفہ اور موجودہ وزیر اعظم جو کچھ 12 مئی کو (غالبا) کراچی کی سڑکوں پر کر رہے تھے اس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں
وسلام

میں نے وہ ویڈیوز دیکھی ہیں اور اس پر جو افسوسناک تبصرے ہوئے ہیں وہ بھی پڑھے ہیں۔

طالوت بھائی وہ ویڈیوز ہمارے مردوں کے سماج میں ہماری کام کرنے والی ماں بہن اور بیٹیوں کو جو سنگین مسائل درپیش ہیں ان کی طرف چیخ چیخ کر اشارہ کررہے ہیں۔ اُس ویڈیو میں شیری رحمان مظلوم ہے نہ کہ مجرم لیکن یہ ہماری قومی روش ہے کہ ہم ہمیشہ مظلوم پر ہی الزام تراشی کرتے ہیں۔

فہیم واضح ہو کہ میرا کسی سیاسی جماعت کوئی تعلق نہیں ہے۔:!:
 

مغزل

محفلین
اجی حضور موصوفہ کا کردار ۔۔۔ مزید کئی ویڈیو میں واضح ہے ۔
دودھ کی دھلی نہیں ہیں ۔۔۔۔۔ مذکورہ ویڈیو میں موجود صاحب
کوئی اور نہیں موجودہ وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی ہیں۔
اب کہیئے !
 

خورشیدآزاد

محفلین
کیا کہوں اس کے سوا کہ جیسی قوم ویسا لیڈر۔:beating:

ویسے گیلانی صاحب کی نیّت میں کھوٹ تھی یا نہیں یہ تواللہ ہی بہتر جانتا ہے لیکن کیونکہ وہاں دھکم پیل ہورہی تھی اور اتنی پست اور گھٹیا حرکت کی توقع کم از کم گیلانی صاحب سے نہیں کی جاسکتی اس لیے شک کا فائدہ دینا چاہیے۔:roll:
 
ہائے ہائے کس قدر معصوم لوگ
تنگ فہمی اور قومِ باکمال
خود کہیں آزادئ فکر و عمل
اور پھر جھیلیں یہی دہرا وبال


اگر کچھ کہیں گے تو ہر طرف سے پتھروں کی بارش ہونے کا خطرہ ہے لہذا خاموشی ہی بہتر ہے ۔ ویسے سیاست میں فرشتہ نما لوگ اب آیا نہیں کرتے
 

خورشیدآزاد

محفلین
اگر کچھ کہیں گے تو ہر طرف سے پتھروں کی بارش ہونے کا خطرہ ہے لہذا خاموشی ہی بہتر ہے ۔ ویسے سیاست میں فرشتہ نما لوگ اب آیا نہیں کرتے

نہیں نہیں فیصل صاحب بولیں لیکن دل ودماغ کے دروازے کھلے رکھ کر۔ تو سنگ باری کے خطرے کی پرواہ نہیں ہوگی۔

فیض احمد فیض کے الفاظ میں

بول، کہ لب آزاد ہیں تیرے
بول، زباں اب تک تیری ہے

تیرا ستواں جسم ہے تیرا
بول کہ جاں اب تک تیری ہے

دیکھ کہ آہن گر کی دکاں میں
تند ہے شعل، سرخ ہے آہن

کھلنے لگے قفلوں کے دہانے
پھیلا ہر اک زنجیر کا دامن

بول، یہ تھوڑا وقت بہت ہے
جسم و زباں کی موت سے پہلے

بول کہ سچ زندہ ہے اب تک
بول، جو کچھ کہنا ہے کہہ لے!
 

طالوت

محفلین
دیکھیئے وہاں میرا مقصد شیری رحمن پر الزام دھرنا نہیں اور اسے "دھکم پیل" محض سمجھنا تو حضرت آپ کی سادگی سے تعبیر کروں گا۔۔ کبھی صدر کراچی میں آ کر دیکھیئے کہ کیسی حالت ہوتی ہے اور وہاں بھی کوئی ایسی جرات نہیں کرتا اور جو کرتا ہے اس کا حال بیان نہیں کیا جا سکتا ۔۔۔ موصوفہ کے ساتھ بیشک ظلم ہے مگر اگر اتنی پڑھی لکھی اور عہدیدار خاتون اس فعل پر اجتجاج نہیں کریں گی تو ہماری ان سادہ لوح بہنوں بیٹیوں کا کیا ہو گا ۔۔۔ مختاراں مائی کو ساری دنیا کے چکر لگوانے والی یہ عورتیں اپنے حق میں بولنے پر کیوں شرمندہ ہوتیں ہیں ۔۔۔ خیر اس بات کو یہیں دفن کیجیئے کردار سب کے سامنے ہے حالات کا سبھی کو پتا ہے ،
وسلام
 

خورشیدآزاد

محفلین
۔۔۔ موصوفہ کے ساتھ بیشک ظلم ہے مگر اگر اتنی پڑھی لکھی اور عہدیدار خاتون اس فعل پر اجتجاج نہیں کریں گی تو ہماری ان سادہ لوح بہنوں بیٹیوں کا کیا ہو گا ۔۔۔ مختاراں مائی کو ساری دنیا کے چکر لگوانے والی یہ عورتیں اپنے حق میں بولنے پر کیوں شرمندہ ہوتیں ہیں ۔۔۔ خیر اس بات کو یہیں دفن کیجیئے کردار سب کے سامنے ہے حالات کا سبھی کو پتا ہے ،
وسلام

ہاہاں ں ں ں ۔۔۔bull's-eye طالوت بھائی۔۔۔۔ یہ ہوئی نا بات۔۔۔دل خوش کردیا آپ نے۔۔۔اب آپ نے جس بات پر احتجاج کیا ہے اس پر آپ جتنا چاہیں اور جیسے چاہیں شیری رحمان کو برا بلا کہیں میں صفِ اوّل میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ یہی میری التجاء ہےکہ ہم پاکستانیوں کو اصل مسائل پربحث کرنی چاہیے نہ کہ کسی فرد کی ذاتیات پر فضول بحث میں پڑکہ اِدھر اُدھرکی بے پرکی اڑائیں اور اصل مسلہ پر بات ہی نہ ہو۔

اگرشیری رحمان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو ان کواسکے خلاف سخت ترین اقدام اٹھانا چاہیے تھا۔ نہیں اٹھایا بے شک بہت بڑا جرم کیا ہے اور اخلاقی بزدلی دکھائی ہے۔ لیکن پھر بھی مجھے ان پر رحم آرہا ہے کیونکہ ہمارے سماج اور معاشرے میں ایسی باتوں کے خلاف آواز اٹھانےکیلیئے بہت بڑی ہمت چاہیے جس کے لیے بہت بڑے جگرے کی ضرورت ہے۔ جو ان بیچارے لوٹوں میں کہاں سے آئے گی۔

صد افسوس، شاید یہ بھی ہمارے سماج اور تعلیمی نظام کا ہی قصور ہے کیونکہ ہمارا سماج بےباک اور منہ پٹھ لوگوں کو برداشت ہی نہیں کرسکتا اور ہمارے تعلیمی ادارے (جن میں گھر بھی شامل ہیں) قوم کو بے باک خوداعتماد اور اخلاقی جرئت کے مالک لیڈردینے میں ناکام ہوگئے۔
 

مغزل

محفلین
وہ کیوں آواز اٹھائیں گی ۔۔ جناب ۔کلفٹن کے پل پار کی یہ نسل مدرپدر آزاد اور روشن خیال ہے۔
ہم آپ کیوں ہلکان ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

مغزل

محفلین
جی بالکل میں آپ سے متعفق ہوں کہ معروف شخصیات اور لیڈروں کی زندگی ذاتی نہیں ہوتی، لیکن اس کی بھی ایک حد ہے کیونکہ یہ لوگ بھی انسان ہیں اور ان میں بھی عام انسانوں والی معمولی عیب اور کمزوریاں ہوسکتی ہیں اس لیے یہ لوگ اپنے گھروں میں اور ذاتی دفاتر میں دفتری اوقات کے بعد کیا کرتے ہیں اس سے کسی کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ ان کا ذاتی فعل ہے۔

میرے دوست یہ لوگ ہمارے خادم ہیں ۔۔ خادم ۔
انہیں عام لوگوں میں شمار نہیں کیا جاسکتا ۔۔
ان کا ہرعمل اور فعل ہمارے ماتھے پر داغ بنتا ہے۔:mad:
 

تعبیر

محفلین
مجھے آج ہی ایک دلچسپ میل ملی ہے شیری رحمان کی اسکا ٹائیٹل ہے محبتیں 2

کسی نے وہ دیکھا ہے؟؟؟

میں وہ یہاں اس لیے پوسٹ نہیں کر رہی کہ ہو سکتا ہے کسی کو برا لگے اور پھر ایک نیا اعتراض شروع ہو جائے
 

ظفری

لائبریرین
ارے آپ پوسٹ کریں ۔۔۔ اعتراض تو محبت پر ہمیشہ ہی سے کیا جاتا ہے اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ وہ شیری رحمن کی محبتیں ہیں ۔ ;)
 

تعبیر

محفلین
ہا ہا ہا

زبردست بات کہی

ظفری میں آپکو ذپ کرتی ہوں
اگر آپ کو مناسب لگے تو تو آپ ہی یہاں پوسٹ کر دینا پھر
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے آج ہی ایک دلچسپ میل ملی ہے شیری رحمان کی اسکا ٹائیٹل ہے محبتیں 2

کسی نے وہ دیکھا ہے؟؟؟

میں وہ یہاں اس لیے پوسٹ نہیں کر رہی کہ ہو سکتا ہے کسی کو برا لگے اور پھر ایک نیا اعتراض شروع ہو جائے

ارے آپ خود ہی پوسٹ کر دیں، بعد میں دیکھیں گے کہ کسی کو اعتراض ہے یا نہیں۔
 
Top